Tag: pak vs newzealand

  • پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کیخلاف فاتح ٹیسٹ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نےنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی منظور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دی ہے۔

     پاکستان نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ نو نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نئے چیلنج کیلئے تیاریاں مکمل کریں تاکہ فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا جاسکے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے معین خان کو بیک وقت دو عہدوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ مناسب وقت دیکھ کر معین خان کو تبدیل کیا جائیگا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

    آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔

    گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، قومی ٹیم انیس سو پچیاسی سے کیویز کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری۔

    آسٹریلیا کے بعد پاکستان کے نشانے پر اب نیوزی لینڈ ہے، مصباح الیون کی فارم نے کیویز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پاکستان نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر رینکنگ میں تیسری پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے۔

    نیوزی لینڈ انتیس سال سے پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا، کیویز نے آخری سیریز انیس سو پچیاسی میں ہوم گراؤنڈ پر دو صفر سے اپنے نام کی تھی،  دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر بیس ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔

    نیوزی لینڈ صرف دو میں کامیاب رہا، پاکستان نے تیرہ میں فتح حاصل کی، آخری ٹیسٹ سیریز دوہزار گیارہ میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مارا تھا، ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بھی ٹاکرا ہوگا۔