Tag: Pak Vs Newzeland

  • علیم ڈار نے گراؤنڈ اسٹاف کی بڑی غلطی پکڑلی، انتظامیہ کی دوڑیں

    علیم ڈار نے گراؤنڈ اسٹاف کی بڑی غلطی پکڑلی، انتظامیہ کی دوڑیں

    راولپنڈی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار  نے پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کی بڑی غلطی پکڑلی، جس پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ میچ کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے اپمپائر علیم ڈار نے انتظامیہ کو گراؤنڈ کی پچ میں کی جانے والی غلطی کے بارے میں آگاہ کیا۔

    علیم ڈار نے بتایا کہ گراؤنڈ کی پچ تبدیل ہوئی ہے لیکن دائرہ کیوں نہیں؟یہ سنتے ہی وہاں موجود انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے غلطی کو درست کیا اس دوران میچ چھ منٹ تک رُکا رہا، سرکل ٹھیک کرنے کے بعد میچ آگے بڑھا۔

    علاوہ ازیں اس موقع پر پاکستانی مایہ ناز امپائر کے اعزاز میں ایک تقریب سجائی گئی جس میں آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان نے علیم ڈار کو یادگاری شیلڈ پیش کی، فوٹو سیشن کے دوران محمد رضوان نے بھی سرپرائز انٹری دی اور دونوں شخصیات کے درمیان آکر تصویر بنوائی۔

    واضح رہے کہ 58 سالہ علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ، 222 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی جو دونوں میں ورلڈ ریکارڈ ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 69 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی فرائض انجام دیے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریس ریلیز کے مطابق امپائر علیم ڈار ایلیٹ پینل میں 19 سال رہنے کے بعد دستبردار ہوگئے، انہوں نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی۔

  • نیوزی لینڈ نے شاہینوں کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ مکمل

    نیوزی لینڈ نے شاہینوں کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ مکمل

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شاہینوں کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹس بھی مکمل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سینچری بنانے والے گلین فلپس، ڈیون کونوئے، ٹم سیفرڈ، جمی نیشم، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی شامل ہیں۔

    پاکستانی شاہینز اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 روزہ میچ 10 دسمبر سے شروع ہوگا۔

    دوسری طرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹس مکمل ہو گئے ہیں، 2 ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی، طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشس قرار دیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے، پی سی بی پُر امید ہے کہ آج ہونے والے تیسرے ٹیسٹس کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت بھی مل جائے گی۔

    دوسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پھر شکست دے دی

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کے پہلے روز کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 6 کھلاڑیوں کے نتائج مثبت آئے، قومی ٹیم کے چند ارکان ہوٹل کے کوریڈور میں ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں دیکھے گئے، جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فائنل وارننگ جاری کی۔

    27 نومبر کو پاکستان کرکٹ کے 48 ارکان کے دوسرے کو وِڈ 19 ٹیسٹ ہوئے تو قومی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی میں کرونا کی تشخیص ہو گئی، 7 کھلاڑیوں میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد پیر کے روز کھلاڑیوں کے تیسرے کرونا ٹیسٹ ہوئے جس میں 2 ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو ہوگا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

    کرائسٹ چرچ : پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں امتحان کا وقت نزدیک آگیا۔ کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کیلیے تیاریاں تیز کردیں۔ ٹیسٹ میچ کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں بارش سے متاثر ہوئیں تو پھر زلزلہ بھی آگیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ میں اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا کرائسٹ چرچ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17نومبر سےشروع ہوگا، پاکستانی کھلاڑی بھی زلزلے کا خوف دل سے نکال کر پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں لگ گئے۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو زیادہ تیاریوں کو موقع نہیں مل سکا تھا۔ تین روزہ پریکٹس میچ بھی خراب موسم کی نذر ہوگیا۔ ابر آلود موسم کے سبب کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کرنا پڑی۔

    زلزلے کے بعد قومی ٹیم اب نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ کرائسٹ چرچ بھی زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔

    رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں تھیں اور عمارتیں میں دراڑیں پڑگئیں تھیں۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے جمعرات سے شروع ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ  میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ اوپننگ جوڑی شہزاد اورحفیظ کی جگہ کمان توفیق عمر شان مسعود سنبھالیں گے،عمران خان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسان عادل اسکواڈمیں شامل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسوقت نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور برنڈنن میکلین کریز پر موجود ہیں،اب تک نیوزی لینڈ کے بغیر کسی نقصان کے نو اوورز میں پچیس رنز ہیں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سر میں بال لگنے سے پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے سر پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔

    گیند لگنے کے بعد احمد شہزاد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر پر فریکچر بتایا گیا ہے، احمد شہزاد آئندہ 48گھنٹے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔