Tag: pak vs south africa

  • تیسرا ون ڈے : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

    تیسرا ون ڈے : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

    جوہانسبرگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3میچوں کی سیریز0-3سے اپنے نام کی۔

    جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں271رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے43گیندوں پر81رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش40،ڈسن35،زورزی اورینسن26،26رنز بنا سکے

    صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    Saim Ayub

    اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تھا، صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔کپتان محمد رضوان اور بابراعظم بھی نصف سنچری بناکر نمایاں رہے۔

    سلمان علی آغا نے 48 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے بھی 28 کارآمد رنز بنا کر مجموعی ٹوٹل کو 300 رنز سے اوپر پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مارکوینسین اور بیورن فورٹن 2،2 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا، کوینا مپاخا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دریں‌اثنا جوہانسبرگ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے کو بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    میزبان جنوبی افریقا نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جوہانسبرگ میں بارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا، ٹاس جیت کر افریقی کپتان نے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    pak vs SA

    اس سے قبل آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    پہلے دو ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے ولاے عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو سیریز کے آخری میچ میں آرام کا موقع دیا گیا۔

    فائنل میچ کے لیے قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان چیمپئنز کو پہلی ناکامی کا سامنا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان چیمپئنز کو پہلی ناکامی کا سامنا

    نارتھمپٹن : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مسلسل کامیابیاں سمیٹنے والی پاکستان چیمپئنز کو پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، پروٹیاز نے211رنز کا ہدف ایک وکٹ پر9 گیند پہلےحاصل کیا۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ساریل ایروی نے 57 بالز پر شاندارسنچری اسکور کی جبکہ جیکس سنائے مین 82رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے سیرل ایروی نے شاندار بیٹنگ کی اور 57 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جیکس سینمن بھی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹون کے نقصان پر210رن اسکور کیے تھے، شرجیل خان کی72اور شعیب ملک کی51رن کی اننگز رائیگاں گئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم لگاتار4میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے، تاہم جنوبی افریقا سے شکست پاکستان کی اس ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔

  • سینچری کی کوشش کافی دن سے کررہا تھا، روزے میں رضوان نے اچھا کھیلا، بابراعظم

    سینچری کی کوشش کافی دن سے کررہا تھا، روزے میں رضوان نے اچھا کھیلا، بابراعظم

    سنچورین : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا، رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے، روزے کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسراٹی ٹونٹی اچھا نہیں کھیلے تھے لیکن یہ جیت اہم تھی، جنوبی افریقہ ٹیم کو کریڈٹ جاتا کہ اس نے کھیل کا اچھا آغاز کیا۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے کم بیک کیا اورانہیں200رنز تک روکا، پچھلے میچ میں وکٹیں گریں تو رسک نہ لینے کا سوچا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں اچھا اختتام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا، میری کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر پورا عمل درآمد کروں، اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی تیز کرکٹ ہے اس میں اکثر مار پڑ جاتی ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے برا میچ گزر گیا اس پر فوکس نہ کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھا تھا پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، رضوان کے ساتھ بات چل رہی تھی کہ میچ ختم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے، روزے کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے، رضوان نے جیسی اننگ کھیلی اور پورا میچ بھی کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔

    قومی کپتان نے بتایا کہ ہمارا پلان تھا کہ رن ریٹ کو دیکھ کر ہی چل رہے تھے، رضوان بول رہا تھا کہ خود ہی میچ مکمل کرنا ہے، افسوس کہ آخر میں آؤٹ ہوگیا ریکارڈ نہ بن سکا۔

    میڈیا سے گفتگو میں میں بابر اعظم نے مزید کہا کہ فخر زمان سے بات ہوئی کہ نیچے آکر تیزکھیل سکتا ہے،
    فخر نے اوپننگ کے لیے نہیں کہا ٹیم پلان پر ہی عمل کیا، ٹی ٹونٹی اوپن کررہا ہوں لیکن ٹیم کی ضرورت کیلئے اوپر نیچے کرنا پڑتا ہے۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا

    ڈربن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کئے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس پورٹ ایلزبتھ سے ڈربن پہنچ گئے، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کیلئے کل شام چار بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

    پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے گزشتہ میچ میں شاہینوں نے کاری واری کیا، اب ان کو ایک بار پھر ڈربن میں ہرانے کی باری ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم پر ڈر بٹھادیا ہے جو ڈربن میں کام آئے گا، دوسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    اوپنر امام الحق پروٹیز پر دھاک بٹھانے کو تیار ہیں جبکہ محمد حفیظ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈربن میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ چھ مرتبہ اس میدان میں مدمقابل آئے، گرین شرٹس نے چار جیتے۔ دو پروٹیاز کے نام رہے۔ ٹیسٹ کا بدلہ چکانا ہے تو ڈربن میں بھی پاکستان کو جیت کا چھکا لگانا ہوگا۔

  • جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز،  پاکستان185رنز پرڈھیر،  جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ

    جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز، پاکستان185رنز پرڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ

    جوہانسبرگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 185رنز پر ڈھیر ہوگئی، کھیل پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی 5 وکٹیں گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے نہ چلنے کی روایت ایک بار پھر دہرادی، جنوبی افریقہ کی میچ میں گرفت مضبوط ہوگئی, میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 262کے جواب میں 185رنز بناسکی۔

    پہلے روز قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر17رنز بنائے تھے،دوسرے دن بھی پاکستان کے شاہینوں کی بیٹنگ میں نہ چلنے کی بیماری جاری رہی۔

    ، ٹیسٹ کے دوسرے روز شکست کا خوف حقیقت میں بدل گیا، پاکستان کی  پوری بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی آدھی ٹیم 91 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی، آخری پانچ وکٹیں صرف سولہ رنز پر گریں۔

    پاکستان نے جنوبی افریقی بولر اولیوئیر کو ہیر و بنادیا، سرفراز احمد، امام الحق اور بابراعظم نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور اسکور بمشکل ایک سو پچیاسی رنز تک پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 17 رنز

    پاکستان کی جانب سے سرفراز 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کو بھی
    مشکلات کا سامنا ہے تاہم پروٹیز نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 55رنز بنالئے۔ مجموعی برتری دو سو بارہ رنز ہوگئی۔

  • سنچورین ٹیسٹ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کل مد مقابل ہوں گی

    سنچورین ٹیسٹ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کل مد مقابل ہوں گی

    سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے یعنی26دسمبر سے سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، ایک بار پھر پاکستان کی بیٹنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی کا امتحان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیزن کا پہلا سنچورین ٹیسٹ26دسمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان کا کڑا بلکہ سخت کڑا امتحان اب شروع ہونے جارہا ہے.۔

    دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط اور بیٹنگ مشکوک ہے، ڈیل اسٹین جنوبی افریقی بولنگ کے سردار، ایک وکٹ لے کر422 پر پہنچیں گے۔ جو ملک کا نیا ریکارڈ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ پاکستان کا اٹیک ہوگا، پچ ہری اور خطروں سے بھری ہوگی پر یہاں آخری تین ٹیسٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔

    تینوں بار جنوبی افریقہ نے فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ پاکستان جنوبی افریقہ سے دس میں سے صرف ایک سیریز جیتا۔ پاکستان نے اب تک بارہ میں سے صرف دو ٹیسٹ جیتے، سیریز کبھی نہیں جیتی۔

    پاکستان کو ٹاپ آرڈر سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، اظہر علی اور اسد شفیق اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور جنوبی افریقہ کو ہاشم آملہ سے اچھے رنز مل سکتے ہیں تاہم اس ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فیورٹ ہے پر پاکستان بھی شائقین کرکٹ کو حیران کر سکتا ہے۔

  • انڈر19ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل، پاکستان کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے ہوگا

    انڈر19ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل، پاکستان کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے ہوگا

    کرائسٹ چرچ : انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سےہوگا، انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پیش قدمی کیلئے پاکستان کو مضبوط جنوبی افریقہ کو ڈھیر کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہوگی، کرائسٹ چرچ میں ہونے والے اہم میچ میں دونوں ٹیموں کیلئے میچ آر یا پارکی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

    میگا ایونٹ میں قومی ٹیم ایک میچ افغانستان سے ہاری ہے جبکہ آئر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کامیاب رہی تھی۔

    ادھر جنوبی افریقہ بھی تین میں سے ایک میچ ہار چکی ہے، پاک انڈر نائنٹین ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لئے تیاریاں تیز کردی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیان شب ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے میچ میں اچھا آغاز نہیں کرسکی تھی، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 188 تک محدود کردیا تھا۔ جواب میں افغان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے آئر لینڈ ٹیم کو188 رنز پر آؤٹ کرکے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر ہی حاصل کرلیا تھا، میچ کی خاص بات پاکستانی پیسر شاہین آفریدی کی 97 رنز دے کر چھ وکٹیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ سات وکٹوں سے فاتح رہا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےسات وکٹوں پر ایک سو چھ رنز اسکور کیے۔

    بسمہ معروف چونتیس اور اسماویہ اقبال اکتیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین وین نائکرک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔وین نائکرک نے سرسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔