Tag: pak vs UAE

  • براہ راست اپڈیٹ:‌ پاکستان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ:‌ پاکستان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ڈھاکہ: ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

    شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جا ہے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

    چھٹے میچ میں یو اے ای کی جانب سے روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔ شیمان انور اور عثمان مشتاق نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت داری قائم کی، مشتاق 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شامین انور نے پانچویں وکٹ کے لیے محمد عثمان کے ساتھ ملکر 31 رنز بنائے، شامین 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    محمد عثمان نے چھٹی وکٹ کے لیے کپتان محمد امجد کے ہمراہ ملکر 46 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، محمد عثمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں، محمد عرفان نے بھی 2 جب کہ محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انیسویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے 3 اوور کے اندر شرجیل خان 4، خرم منظور 0 اور محمد حفیظ کو 11 رنز پر پویلین بھیج کر میچ میں سنسنی پیدا کردی۔

    تاہم عمر اکمل اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ شعیب ملک 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 جب کہ عمر اکمل 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

     

     


    براہ راست اپڈیٹ


     


    پاکستان اننگز


     

    اوور نمبر 19 پاکستان نے مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 23  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 126/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 12  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 103/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 7  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 91/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 9  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 84/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 11  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 75/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 5  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 64/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 8  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 59/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 3  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 51/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 7  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 48/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 09  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 6  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 41/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 08  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 4  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 35/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 07  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 5  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 31/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 06  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 8  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 26/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 05  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے صرف  1  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 18/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 04  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 1  رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 17/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)

    تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  محمد حفیظ 11 رنز بنا کر امجد جاوید کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 16/2 ہوگیا۔(محمد حفیظ اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے دو کھلاڑی کے نقصان پر 4  رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 11/2 ہوگیا۔(محمد حفیظ اور عمر اکمل)

    دوسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی  خرم منظور   بغیر کوئی رن بنا کر امجد جاوید کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر  شرجیل خان 4  رنز بنا کر امجد جاوید کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں پاکستان7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 7/0 ہوگیا۔(محمد حفیظ اور شرجیل خان)

     


    یو اے ای اننگز


     

    اوور نمبر 20 یو اے ای کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 129/5 ہوگیا۔( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر 19  ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 118/5 ہوگیا۔( بالر محمد عامر )

    چھٹی وکٹ: یو اے ای  کے کھلاڑی محمد عثمان 21  رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 18  یو اے ای کے اسکور میں 13 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 114/5 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )

    اوور نمبر 17  یو اے ای کے اسکور میں 1 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 101/5 ہوگیا۔( بالر محمد عامر )

    اوور نمبر 16  یو اے ای کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 100/5 ہوگیا۔( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر 15  یو اے ای کے اسکور میں 14 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 90/5 ہوگیا۔( بالر شعیب ملک )

    اوور نمبر 14  یو اے ای کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 76/5 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )

    پانچویں وکٹ: یو اے ای  کے کھلاڑی شمین انور 46  رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 13  یو اے ای کے اسکور میں 17 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 70/4 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 12  یو اے ای کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 53/4 ہوگیا۔( بالر محمد نواز )

    اوور نمبر 11  ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 1 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 41/4 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )

    چوتھی وکٹ: یو اے ای  کے کھلاڑی عثمان مشتاق 9  رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 10  یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 40/3 ہوگیا۔( بالر محمد نواز )

    اوور نمبر 09  یو اے ای کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 36/3 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 08  یو اے ای کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 33/3 ہوگیا۔( بالر محمد نواز )

    اوور نمبر 07  یو اے ای کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 23/3 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 06  یو اے ای کے اسکور میں  4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 20/3 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )

    اوور نمبر 05  یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 16/3 ہوگیا۔( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر 04  ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، یو اے ای  کا مجموعی اسکور  12/3 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )

    تیسری وکٹ: یو اے ای  کے کھلاڑی محمد شہزاد 5  رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای نے اس اووز میں کوئی رن نہیں بنایا ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  5/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    دوسری وکٹ: یو اے ای  کے کھلاڑی محمد کلیم 1  رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 02  ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای  کا مجموعی اسکور  5/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    پہلی وکٹ: یو اے ای کے اوپنر  روہن مصطفیٰ 1  رنز بنا کر محمد سمی  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 01  یو اے ای نے صرف 1 رن بنائے ، یو اے ای کا مجموعی اسکور  پر 1/0 ہوگیا۔( بالر محمد عامر )

     


           ٹاس


    ایشیا کپ کے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    یو اے ای کے کپتان امجد جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچز میں انکی ٹیم کی بیٹنگ ناکام ہو رہی ہے لیکن وہ پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کی بھر پور کوشش کریں گے، ان کی کوشش ہو گی کہ وہ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 130رنز کا ہدف دیں ۔

    قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای ایک اچھی ٹیم ہے اور ہمیں گزشتہ میچ میں کی گئی اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرانا اور ہم سب کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا نی چاہیے ۔


    ٹیم


    پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ،شرجیل خان، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، محمد عامر، محمد عرفان، محمد نواز اور محمد سمیع شامل ہیں۔

    دوسری جانب یو اے ای اسکواڈ میں کپتان امجد جاوید، روہن مصطفیٰ، محمد کلیم ، محمد شہزاد ، شیمان انور، محمد عثمان ، ایس پی پٹیل ، فہد طارق ، احمد رضا، عثمان مشتاق اور محمد نوید  شامل ہیں۔

  • ورلڈکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے ہرا دیا

    نیپئیر:عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو ایک سو انتیس رنز سے شکست دے کرورلڈ کپ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپئر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے میچ  میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم پاکستان کے تین سو گیارہ رنز کے جواب میں مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسو دس رنز بنا سکی۔

    یو اے ای کی جانب سے شیمن انورنے ایک سو چاربالزپر باسٹھ رنز اسکور کئے،دیگر کھلاڑیوں میں خرم خان نے 43، امجد جاوید چالیس اور پرکاش پٹیل نے 36 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 35 رنز دے کر دووکٹیں اور سہیل خان نے چوّن رنز دے کر دوجبکہ راحت علی اور وہاب ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔مین آف دی میچ کا اعزاز احمد شہزاد کو دیا گیا، جنہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ تیرانوے رنزاسکور کئے۔

    اس سے قبل گرین شرٹس نے یو اے ای کو تین سو چالیس رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرلئے۔

    نیپئیر میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے آغاز میں ناصر جمشید کی وکٹ گنوائی جس کے بعد احمد شہزاد اور حارث سہیل نے ٹیم کی کمان سنبھالی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں اور ورلڈ کپ میں دوسری وکٹ کے لئے پاکستان کے لئے دوسری بڑی شراکت قائم کی۔

    حارث سہیل نے ستر رنزبنائے۔ احمد شہزاد سات رنز کی کمی سے سینچری مکمل نہ کرسکے۔ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ میں تیسری نصف سینچری بنالی۔

    آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار رنزمکمل کئے۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انتالیس رنزبنائے۔ یہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا بہترین اسکور ہے۔

  • کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا یو اے ای کو 340رنز کا ہدف

    کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا یو اے ای کو 340رنز کا ہدف

    نیپئر : کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ 25ویں میچ میں یو اے ای اور پاکستان کے مدِمقابل ہیں۔

    کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 340رنز کا ہدف دیدیا ہے، احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ شاہد آفریدی نے ون ڈے میچز میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرلئے ۔

    پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر ناصر جمشید ایک بار چوتھے اوور میں صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    جس کے بعد احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان ایک سو ساٹھ رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی، احمد شہزاد 93 اور حارث سہیل 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

    کپتان مصباح الحق اور صہیب مقصود نے جارحانہ اننگز کھیلی، مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ میں تیسری نصف سینچری بنالی جبکہ صہیب مقصود 31 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔،

    پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انچاس رنز بنائے۔

    شاہد آفریدی نے 7گیندوں پر اکیس رنز بناکر ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، وہ آٹھ ہزار رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے منجولا گروجی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی موقع نہیں، ہر میچ جیتنا لازمی ہے، اچھا موقع ہے یو اے ای کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، بیٹنگ کیلئےاچھی وکٹ ہے، یو اے ای کیخلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔