Tag: pak vs westindeis

  • جمیکا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو سات وکٹ سے ہرا دیا

    جمیکا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو سات وکٹ سے ہرا دیا

    جمیکا : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر جمیکا ٹیسٹ جیت لیا، شاہینوں کو جیت کیلئے بتیس  رنز کا معمولی ہدف ملا جو تین وکٹ ہر حاصل کرلیا، ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یاسرشاہ نے شاندار چھ وکٹیں لیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے کالی آندھی کو اُسی کی سرزمین پر شکست دے دی۔ مصباح الیون نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے ہرا کر سیریز کا پہلا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا، ابتدائی دو روز کی بارش بھی پاکستان کو جیت سے نہ روک پائی۔

    شاہینوں نےآخری روز کالی آندھی کا رخ موڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری نامکمل اننگز 93 رنز 4 آؤٹ پر اننگز شروع کی تو عامر نے وشال سنگھ کی وکٹ اڑا دی۔ عباس نےایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر جیت کی امید مزید روشن کی۔

    وہاب کی تیز گیند جیسن ہولڈر کا کام کرگئی۔ ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں میں ایک سو باون رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یاسر شاہ نے آخری دو اور اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کی۔ بیتیس رن کا معمولی ہدف بھی اوپنرز سے حاصل نہ ہوسکا۔

    اظہرعلی اوراحمد شہزاد دونوں نے وکٹیں گنوادیں۔ پاکستان نے بتیس رنزکا ہدف 3 وکٹ پرحاصل کیا، پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالی آندھی کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس نے دو ،وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں مجموعی طورپرآٹھ وکٹیں لینے پر یاسر شاہ مین آف دی میچ قرارپائے، پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    میچ میں کامیابی کے بعد کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سےمطمئن ہوں، میچ میں بولرزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عامر نے پہلی اور یاسرشاہ نے دوسری اننگزمیں بہترین بولنگ کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر یاسرشاہ کا کہنا تھا کہ لائن اور لینتھ پربولنگ کرنے کی کوشش کی، بولنگ پربہت محنت کررہاہوں، افسوس ہے کہ آسٹریلیامیں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکا، میری پوری کوشش ہے کہ اس سیریزمیں اچھی پرفارمنس دوں۔

  • پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    کنگسٹن : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کنگسٹن جمیکا کے سبائنا پارک میں شروع ہوگیا۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے اوپنر بریتھویٹ اور اور کیرن پاؤل نے کھیل کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ سیریز کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی اختتامی سیریز ہے، یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بننے کے لیے صرف 23 رنز درکار ہیں۔

    یاد رہے کہ جمیکا میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے جن میں سے دو میں اسے شکست اور 2005 میں کامیابی ملی، لیکن اس سیریز میں پاکستان فیورٹ ہے۔

  • ابوظہبی : پاکستان اورویسٹ انڈیزآج تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    ابوظہبی : پاکستان اورویسٹ انڈیزآج تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    ابوظہبی : ورلڈ چیمپیئنز ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرنے کیلئے تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام ہوگئی اب ویسٹ انڈیز کا وائٹ واش سے بچنے کا امتحان ہوگا۔ دبئی میں ورلڈ چیمپئنز کی دال نہ گل سکی۔ اب مہمان ٹیم ابو ظہبی میں قسمت آزمائے گی۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ٹاس جیت کر بھی میچ ہار گیا اور شاہین سیریز لے اڑے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد ساتویں نمبر پر موجود پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئے گی۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دی تھی۔

    دبئی میں دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں میدان کھچا کھچ بھرے رہے۔ دوسرے میچ میں عمر اکمل کا جشن کا انداز بھی کافی مشہور رہا۔۔ ورلڈ چیمپئنز کے پاس اب ہارنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہوگا۔

    تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ مہمان ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں اورامکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیسرے میچ کے لئے ٹیم میں ایک سے 2 تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ ادھر سرفراز کی قیادت میں ٹیم تو سرفراز ہوگئی اب شاہینوں نے وائٹ واش پر نظریں جمالیں ہیں۔

     

  • پہلاوومنز ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    پہلاوومنز ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    گریناڈا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گریناڈا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی تیز ی سے رنزبنانے میں ناکام رہیں اور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر چوہتر رنزبناسکیں۔

    پاکستان کی سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ عالیہ ریاض سولہ رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف سترھویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا

    سینٹ لوشیا : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو بائیس رنزبنائے۔

    ندا ڈار، بسمعہ معروف، ثانیہ خان اور انعم امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جویریہ خان سنچری بنانے میں ناکام رہیں۔ وہ نوے رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نین عابدی نے اکتیس رنزبنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کادوسرا میچ کل ہوگا۔

  • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوایک سو پچاس رنز سے ہرا دیا

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوایک سو پچاس رنز سے ہرا دیا

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی عبرتناک شکست،صرف ایک سو پچاس رنز پر شاہینوں کو پویلین کے باہر بھیج دیا، کالی آندھی نےکرائسٹ چرچ میں شاہینوں کو  بالنگ،فیلڈنگ، بیٹنگ میں ناکام ثابت کردیا،کچھ بھی نہ چل سکا۔

    تین سو گیارہ رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم  صرف ایک سو ساٹھ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد ایک اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سات بنا کر کریز سے چلتے بنے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹٰیم کی ورلڈ کپ میں بھیانک کارگردگی نے شائقین کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفامنس نے بتادیا کہ پاکستانی ٹیم آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    پاکستانی ٹیم بھول گئی یہ کرکٹ کی عالمی جنگ تھی۔ بہترین کے بجائے اپنے گروپ میں بدترین کارگردگی دکھا کر سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔

    بیٹنگ ہو فلیڈنگ یا بولنگ ہر شعبے میں  پاکستانی ٹیم کا شرمناک حال رہا۔ سیلفی لینے کے ماہر شاہین جب کرائسٹ چرچ کے میدان میں آئے تو ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔

    فیلڈرز کی کمال کی فیلڈنگ نے پہاڑ جیسا اسکور بنانے میں ویسٹ انڈیز کی مدد کی تو اوپنرز سمیت تمام بیٹسمین ویسٹ ایڈیز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

    ادھر بابا چیئرمین شہریار خان کہتے نظر آئے کہ بھارت سے ہار گئے تو کیا ہوا پورا ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے۔ کیا اب ابھی کچھ کرنا باقی رہ گیا ہے؟

    کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے بتادیا پاکستانی ٹیم آخری سانسیں لے رہی ہے۔ قومی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے لئے عالمی کپ بھیانک خواب بنا دیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایک آپریشن کلین اپ قومی ٹیم کے اندر بھی ہونا چاہئے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

    ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں۔ پاکستان کیلئے ہر میچ اہم ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے جو کھلاڑی فارم میں نہیں ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کافیصلہ کیا جائے گا۔

    مصباح الحق نے کہا کہ محمد عرفان پچ کےخطرناک حصے سے دور رہنےکےلئےبہت پریکٹس کررہےہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ناصر جمشید ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ : شاہین کل کالی آندھی سے ٹکرائیں گے

    ورلڈ کپ : شاہین کل کالی آندھی سے ٹکرائیں گے

    کرائسٹ چرچ :کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا کڑا امتحان ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے میدان ہیگلے اوول میں اب چھکے اور چوکوں کی برسات  ہوگی۔

    اس میچ میں وکٹیں بھی اڑیں گی اور شائقین کا جوش بھی بڑھے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو  جیت کا بے صبری سے انتظارہے۔

    دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست سے دوچار ہوئیں اور زخمی شیروں کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹیں گی۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان  ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں نو مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ کالی آندھی نے چھ میں کامیابی حاصل کی اور شاہین صرف تین میچز جیت سکے۔

    انٹرنیشنل میچز میں بھی ویسٹ اندیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ ایک سوچھبیس مقابلوں میں پاکستان پچپن میچز میں شکست سے دوچار ہوا اور ویسٹ انڈیز اڑسٹھ معرکے میں فاتح رہا،تین میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

    شاہین اونچی اڑان اڑنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن کالی اندھی کی تند و تیز ہواؤں کے جھونکے کیا ایسا ہونے دینگے؟ یہ تو میچ کا فیصلہ بتائے گا۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل ہوں گی

    ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل ہوں گی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کے ایونٹ میں  پاکستا نی ٹیم کا دوسرا معرکہ ویسٹ انڈیز سے اکیس فروری کو ہوگا، تفصیلات کے مطابق کالی آندھی کا مقابلہ زخمی شاہینوں سے ہفتے کے روز کرائسٹ چرچ کے میدان میں ہوگا۔

    دونوں ٹیمیوں کا ورلڈکپ میں مایوس کن آغازہوا ہے، پاکستان نے بھارت سے شکست کھائی تودوسری جانب  آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹائی تھی، شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان اس مقابلے میں جو پرفامنس  دے گا وہی ایونٹ میں رہنے کی جنگ جیت پائے گا ۔

    پاکستانی شاہین مشکلات سے نکلنے کے لئے کرائسٹ چرچ میں خوب جم کرتیاری کررہے ہیں،ادھر ویسٹ انڈیز والوں نے بھی  کمرکس لی ہے۔کیا ویسٹ انڈیز کے آؤٹ آف فارم کرس گیل، کوہلی کی طرح فارم میں آئیں گے یا پاکستانی یونس خان اپنا کوئی کمال دکھا سکیں گے؟

    ،کانٹے دار مقابلے میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا پہلے ہی بھاری ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ایک سو ستائیس میچز میں سے اڑسٹھ میچ ویسٹ انڈیز جیت چکا ہے۔

    لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کرائسٹ چرچ میں کیا ہوگا، پانسہ پلٹتا ہے یا پھر تاریخ خود کو یونہی دہراتی رہے گی۔