Tag: Pak vs wi odi match

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ون ڈے آج ہوگا

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ون ڈے آج ہوگا

    ٹرینیڈاڈ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ٹرینیڈاڈ میں بھرپور پریکٹس کی، کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسپنر ابرار احمد اور سفیان مقیم ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔

    دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے سیریز کو اہم قرار دے رہی ہے۔

    کالی آندھی نے اس سے قبل 2023 میں تاریخ میں پہلی بار بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

    پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میں کپتانی محمد رضوان کرینگے جبکہ بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور نسیم شاہ کی بھی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

    حیدر علی کے خلاف مانچسٹر پولیس کی تحقیقات، پی سی بی نے معطل کردیا

    پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری کا افسوس ہے ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ سے قبل محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی کافی باصلاحیت ہیں، کوشش ہوگی ٹی 20 کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتیں۔