Tag: PAK vs ZIM series

  • چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا

    چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا

    دبئی: زمبابوے میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہاں نے پاکستان کیلئے امید کی نئی کرن روشن کردی۔

     چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا، زمبابوے نے سہ فریقی سیریز کا منصوبہ بناکر پاکستان کی مشکل آسان کردی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی تصدیق کردی، چیمپیئنز ٹرافی میں کوالیفائی کی آخری تاریخ تیئس ستمبر ہے۔

    ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔ اس تاریخ سے قبل ویسٹ انڈیز کی کوئی سیریز نہیں۔ گرین شرٹس کو سری لنکا سے پانچ ون ڈے میچز کھیلنا ہے۔

    سری لنکا کیخلاف سیریز میں شکست کے باوجود پاکستان کیلئے ٹرائی نیشن سیریز کا آپشن موجود ہے،بنگلادیش بھارتی سورماؤں کو ہراکرپہلے ہی چیمپیئنز ٹرافی میں پہنچ چکاہے۔

    آخری اسپاٹ کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں پنجہ آزمائی ہوگی، ممکنہ طور پر تین ملکی سیریز کا فاتح چیمپیئز ٹرافی میں شرکت کرسکتا ہے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان سے وطن واپس روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان سے وطن واپس روانہ

    لاہور: زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز پاکستان نے جیتی اور شائقین کا دل زمبابوے نے جیت لیا، مہمان ٹیم پاکستان میں کرکٹ کے بند دروازے کھول کر وطن واپس لوٹ گئی۔

    زمبابوے نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ  سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی یہاں آکر کھیل سکتی ہیں۔

    لاہور میں تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچایا گیا، پی سی بی کے اعلٰٰی آفیشلز، پنجاب حکومت کے عہدیدران اور دیگر حکام نے زمبابوے کی ٹیم کو خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت کیا۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے انیس مئی کو پاکستان پہنچی تھی، دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد زمبابوے پاکستان کا دورہ کرنے والی واحد ٹیم ہے۔