Tag: pak vs zimbabwe

  • پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے زمبابوے کو تیرہ رنز سے ہرا دیا

    پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے زمبابوے کو تیرہ رنز سے ہرا دیا

    ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے میدان مار لیا۔

    زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تیرہ رنز سے شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آفریدی کی بڑا ہدف دینے کی خواہش پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا۔

    احمدشہزاد سترہ اور مختار احمد چار رنز پر غیر ضروری شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انجری سے چھٹکارا پانے والے صہیب مقصود بری فارم سے چھٹکارا نہ پاسکے۔

    عمراکمل اور شعیب ملک نے بیالیس رنز بنائے ۔ عمراکمل چودہ اور شعیب ملک پینتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے تینتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر قومی ٹیم کے اسکور کر ایک سو چھتیس رنز تک پہنچایا۔

    بوم بوم آفریدی آخری اوور میں وکٹ پر آئے اورصرف تین گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔ اور دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، زمبابوے کی جانب سے چامو چی بابا نےتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں شاہینوں کے تگڑے وار نے زمبابوے کو بے حال کردیا۔ عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں چی بابا کو ٹھکانے لگادیا۔

    مساکڈزا اور سکندر رضاکی شراکت نے خطرے کی گھنٹی بجائی، لیکن عماد وسیم کے دوسرے اسپیل نے کمال بولنگ کی۔

    یکے بعد دیگرے وکٹوں نے مہمان ٹیم کے ہوش اڑا دئیے۔ بولنگ میں کمال کے بعد فیلڈنگ میں بھی عماد وسیم کا جادو چلا۔

  • پاک زمبابوے سیریز کا شیڈول جاری

    پاک زمبابوے سیریز کا شیڈول جاری

    زمبابوے کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والے پاکستان کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ٹیم دورے کےدوران تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    ابتدائی مرحلے میں پاکستان اورمیزبان ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز ستائیس اور انتیس ستمبر کو ہرارے میں کھیلے جائینگے۔

    دوسرے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریزکا پہلا میچ یکم اکتوبر دوسرا میچ تین اکتوبر اور سیریز کا آخری مقابلہ پانچ اکتوبر کو ہوگا۔

    ون ڈے سیریز کے تمام میچز بھی ہرارے میں ہونگے۔

  • پاکستان بمقابلہ زمبابوے : آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ زمبابوے : آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ آج چار بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ آخری میچ کے لئے سکیورٹی کے مزید سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی مزید نفری کو اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائے گا۔

    پاکستان تین ون ڈے میچز کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے جیت چکا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو کلین سویپ کیا۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے ہی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہوجائے گی۔

  • پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔

    ون ڈے ٹرافی سے پردہ اٹھادیا گیا، پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورا اوراظہرعلی نے کی۔

     اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔

     چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں، مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے۔

    زمبابوے کے کپتان چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا، فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا

    پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کامیاب واپسی  اور ٹی ٹوئنٹی سیریز گرین شرٹس کے نام رہی، پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

    دونوں ٹی ٹوئنٹی کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں عوام کا سمندر امڈ آیا، شائقین کا جوش وخروش بھی عروج پر تھا، پاکستان زندہ باد کے نعروں نے جوش اور بھی بڑھادیا۔

    منگل سے لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا, ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

    پی سی بی نے ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

    دونوں ٹیمیں رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا

    پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خواب کا حقیقت بن گیا، چھ سال بعد ویران میدان آباد ہوگئے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے زمبابوے کو دھول چٹادی۔

    چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا سورج پاکستان کی تاریخی جیت کے ساتھ طلوع ہوا، ہواؤں نے رخ بدلا اور بلاآخرپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی، ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤنڈ کے سامنے شاہینوں کو مہمان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا۔

    دوہزار دو سواکہتر دن بعدہونے والا ٹاس زمبابوےنے جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان اوپنرز نے پاور پلے کا خوب فائدا اٹھایا اور بولرز کی دھرگت بنائی، محمد سمیع نے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرا کررنز کو بریک لگائی۔

    کپتان ایلٹن چمگبورا کی جارحانہ ففٹی کی بدولت زمبابوے نے ایک سو بہتر رنزبنائے،سمیع نے تین اور وہاب ریاض نے دو مہرے کھسکائے۔

    جواب میں پاکستانی اوپنز کی دھواں دھار اننگز نے ٹی ٹوئنٹی کو یادگار بنادیا، مختار احمد اور احمد شہزاد نے چھ سال تک کرکٹ نہ ہونے کی بھڑاس بولرز پرنکالی، دوسرا میچ کھیلنے والے مختار احمد تراسی اور احمدشہزاد پچپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

     عمراکمل پہلی بار ہوم گراؤنڈ کے سامنے کچھ کر دکھانے کا موقع گنوادیا، شعیب ملک نے چودہ گیندوں پر سات رنز کی سست اننگز کھیلی، قومی ٹیم کو چار گیندوں پر چار رنز درکار تھے کہ کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نےفاتحانہ شارٹ کھیل کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔

    اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ تماشائیوں نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پلے کارڈز اٹھا کر خوش آمدید کہا۔ تماشائیوں نے اپنے چہرے پر پاکستان اور زمبابوے کے پرچم پینٹ کرائے ہوئے ہیں جب کہ گراؤنڈ میں جشن کا سماں ہے۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نےفاتحانہ شارٹ کھیل کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔

    pak

    پانچویں وکٹ: شعیب ملک 7 رنز بنا کر آوٹ

    پاکستان کو 6 گیندوں پر 6 رنز درکار

    انیسویں اورز میں پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 167/0 ہوگیا۔

    آٹھارویں اورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 162/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: عمر اکمل 4 رنز بنا کر آوٹ

    سترویں اورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 161/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: محمد حفیظ 12 رنز بنا کر آوٹ

    سولہویں اورز میں پاکستان نے 12 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 156/2 ہوگیا۔

    پندرویں اورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 144/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: احمد مختار 83 رنز بنا کر آوٹ

    چودویں اورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 142/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: احمد شہزاد 55 رنز بنا کر آوٹ

    تیرویں اورز میں پاکستان نے 11 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 140/0 ہوگیا۔

    بارویں اورز میں پاکستان نے 6 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 129/0 ہوگیا۔

    213945

    گیارویں اورز میں پاکستان نے 14 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 123/0 ہوگیا۔

    دسویں اورز میں پاکستان نے 11 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 109/0 ہوگیا۔

    نویں اورز میں پاکستان نے 9 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 98/0 ہوگیا۔

    آٹھویں اورز میں پاکستان نے 10 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 89/0 ہوگیا۔

    ساتویں اورز میں پاکستان نے 8 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 79/0 ہوگیا۔

    چھٹے اورز میں پاکستان نے 11 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 71/0 ہوگیا۔

    213943

    پانچوویں اورز میں پاکستان نے 11 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 60/0 ہوگیا۔

    چوتھے اورز میں پاکستان نے 13 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 49/0 ہوگیا۔

    تیسرے اورز میں پاکستان نے 21 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 36/0 ہوگیا۔

    دوسرے اورز میں پاکستان نے 5 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔

    پہلے اورز میں پاکستان نے جاریحانہ آغاز کرتے ہوئے 10 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 10/0 ہوگیا۔

     


     زمبابوے اننگز


    پاکستان کی بالنگ

    انور علی              3-0-18-0
    محمد سمی            4-0-36-3
    بلاول بھٹی            3-0-37-0
    وہاب ریاض         4-0-38-2
    شاہد آفریدی          3-0-28-0
    شعیب ملک          3-0-12-1

    213933.3

     آخری اورز میں وہاب ریاض نے 5 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، مجموعی اسکور 172/6 ہوگیا۔

    انیس ہویں اورز میں محمد سمی نے 8 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 167/5 ہوگیا۔

    آٹھارہویں اورز میں وہاب ریاض نے 17 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 159/5 ہوگیا۔

    سترہویں اورز میں محمد سمی نے 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، مجموعی اسکور 142/5 ہوگیا۔

    213923

    سولہویں اورز میں بلاول بھٹی نے 15 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 129/4 ہوگیا۔

    پندرہویں اورز میں شیعب ملک نے 6 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 114/4 ہوگیا۔

    چودویں اورز میں انورعلی نے8 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 108/4 ہوگیا۔

    Pakistan-Zimbabwe

    تیرویں اورز میں شعیب ملک  نے1 وکٹ حاصل کرتے ہوئے 3 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 100/4 ہوگیا۔

    بارویں اورز میں شاہد آفریدی نے  10 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 97/3 ہوگیا۔

    گیارویں اورز میں شعیب ملک نے  4 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 87/3 ہوگیا۔

    دسواں اورز کے اختتام پرشاہد آفریدی نے  7 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 83/3 ہوگیا۔

    نویں اورز میں وہاب ریاض نے 7 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی،چارلس کونٹری 14رنز بناکر وہاب ریاض  کی گیندکا شکار بنے،  مجموعی اسکور 76/3 ہوگیا۔

    آٓٹھویں اورز کے اختتام پر شاہد آفریدی نے 11رنز دیئے ، مجموعی اسکور 69/2 ہوگیا۔

    ساتویں اورز کے اختتام پرمحمد سمی 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور صرف 4 رنز دیئے ،مجموعی اسکور 58/2 ہوگیا۔

    CFniVedW0AAx7bV

    چھٹے اورز کے اختتام پر بلاول بھٹی نے 12 رن دیئے مجموعی اسکور 54/0 ہوگیا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے دوران اور ہونے والے سنسنی خیز معرکے کے پانچویں اوور کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 42 رنز اسکور کئے۔

    شاہینوں کی جانب سے چوتھا اوور بلاول بھٹی نے کرایا جس کے اختتام پر زمبابوے کے کھلاڑی 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    تیسرے اوور کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 23 رنز اسکور کرلئے۔

    پاکستانی فاسٹ باولر انورعلی نےپہلی بال کراکر اننگ کا آغاز کیا پہلے اوور کے اختتام پر مہمان ٹیم صرف ایک رن اسکور کرپائی۔


    ٹاس جیت کر بیٹننگ کا فیصلہ


    پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    11295588_1088833597810937_8715773361491672349_n


    پہلا ٹی ٹوئنٹی، ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کی دیوانگی عروج پر


    قذافی اسٹیڈیم میں میلہ سج گیا،پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کا جوش خروش عروج پرہے اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

    ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کی دیوانگی عروج پر پہنچ گئی، چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا ہے، فینز اپنے اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آئے۔

    Pakistan Cricket Zimbabwe

    میچ کا آغاز سات بجے ہوگا لیکن شائقین جمعے کی نماز کے بعد سے ہی گراونڈ پہنچنا شروع ہوگئے، پی سی بی کے مطابق چھ بجے کے بعد شائقین کو گراونڈ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے تین گیٹس بنائے گئے ہیں جہاں جامع تلاشی کے بعد میٹل ڈیڈیکٹر کی کلئینرس ملنے پر گراوند میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    213887

    پی سی بی نے شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا ہے جو ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔
    اسٹیڈیم کے اطراف کے تمام راستوں پر واک تھرو گیٹس لگا دیے گئے ہیں، جبکہ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔


    پاک، زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی


    پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی، صدر مملکت ممنون حسین میچ کے مہمان خصوصی ہیں۔

     دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے زمبابوے ٹیم اور آفیشلز کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

    CFnhUe4VIAA9kHk.jpg large

    زمبابوے ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچے کے روٹ پر عام ٹریفک معطل رہی، ہیلی کاپٹر کی مدد سے مہمان ٹیم کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

     ہوٹل سے اسٹیڈٖیم کے روٹ پر دفعہ ایک سو چالیس نافذ تھی، میڈیا کو بھی مہمان ٹیم کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر انٹر نیشنل ٹیموں کو بھی مدعو کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،اور با لآخرچھ سال بعد زمبابوے کر کٹ ٹیم پاکستان آ گئی ہے۔

    سید خور شید احمد شاہ نے کہا کہ یہ سوچ تھی کہ پاکستان میں امن امان بہتر نہیں، ما شا اللہ امن و امان میں بہتری آئی ہے اور کر کٹ ٹیم پاکستان میں آج کھیل رہی ہے۔

    امید ہے کہ دنیا کہ بڑی کر کٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور پی سی بی کو چاہئیے کہ ان کو دعوت دے اور وہ د ن دور نہیں جب انٹر نیشنل کر کٹ ٹیمیں پاکستان کے میدان پر کھیلیں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کسی کو قتل کرے گی، ذوالفقار مرزا نے اپنی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے، انہیں  اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کر نی چاہیئے۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی جو ڈیشل انکوائری کروانی چاہیئے جس کے بعد ایف آئی اے و دیگر اداروں پر بھی بات ہو گی کہ وہ کیوں بے خبر تھے۔

  • پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

    پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، شاہد آفریدی کا کہناہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر بورڈ کے اعلٰی آفیشلز بھی موجود تھے۔

    میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایک اچھی ٹیم بنانا چاہتا ہوں۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ شکست سے ڈرتے نہیں بلکہ چیلنج سمجھ کر سامنا کرتے ہیں۔

    بوم بوم آفریدی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتے،انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے سے پہلے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

  • پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا،دونوں ٹیموں نے اس معرکے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی۔

    چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردی،مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم لایاگیا، جہاں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس کی، کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی۔

    پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پر ورک کیا۔

     یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرزمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا،اس سے قبل دو سیریز زمبابوے میں کھیلی جاچکی ہیں جسمیں پاکستان فاتح رہا۔

  • پاک زمبابوے سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کا اعلان

    پاک زمبابوے سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کا اعلان

    لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو قدافی اسٹیڈیم میں ہوگا ۔

    پی سی بی نے دو میچ کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔

    تین سال بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ شعیب ملک کو ایک سال بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خراب کارکردگی کے بعد آف اسپنر سعید اجمل کو سائڈ لائن کردیا گیا۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، مختار احمد، نعمان انور ، محمد رضوان، انور علی،حماداعظم، عمادوسیم،بلاول بھٹی، وہاب ریاض شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے ویران گراؤنڈز کی رونقیں اب بحال ہونگی، پاکستان میں چھ سال بعد پہلی غیرملکی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی فلائٹ ای کے چھ سو بائیس کے ذریعے لاہور پہنچی تو ائیر پورٹ پر صوبائی وزیرِ کھیل رانا مشہود، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سمیت اعلیٰ حکام نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمان ٹیم کو گلدستے پیش کئے۔