Tag: Pak-West Indies

  • ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    (13 اگست 2025): پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جب بھی ہماری ٹیم کو اس طرح کے فاسٹ باؤلر کا سامنا کرنا پڑے گا تب تک ہماری بیٹنگ لائن اپ بے نقاب ہوتی رہے گی۔

    قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایک قابل ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں، لیکن ون ڈے فارمیٹ میں ان کا طریقہ کار سمجھ سے باہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن ایک اچھے ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان میں ون ڈے فارمیٹ کے لیے کیا خوبیاں ہیں، ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل نہیں کریں گے تو 50 اوور مکمل نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بس گزارا نہیں چلتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ غلط فیصلوں کا ہے، کھلاڑیوں کا قصور نہیں، سیم پچز پر ہمیشہ یہی حال ہوگا، اب اس ری بلڈنگ کو نیا نام دے دیا گیا ہے کہ کمبی نیشن بنا رہے ہیں۔

    شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر کریں پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک یہاں نہیں تھے، جہاں بھی ایسی کنڈیشنز ہوں گی، ہمارے کھلاڑی بے نقاب ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-west-indies-one-day-series-3rd-odi/

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

    بارباڈوس: پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان ہونے والی چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان چارمیچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلامیچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجےشروع ہوگا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد حفیظ کی جگہ ایک اور نوجوان فخر زمان اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کوکھلایاجائےگا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامران اکمل پہلی بار اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کو سرفراز احمد کی قیادت میں تین صفر سے وائٹ واش کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اظہرعلی اورسہیل خان کو مکی آرتھر کےکہنےپرڈراپ نہیں کیا انضمام الحق


    یاد رہےکہ دوروزقبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نےمیڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھاکہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ باؤلرز سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا۔

    واضح رہےکہ انصمام الحق کاکہناتھاکہ کامران اکمل نےگزشتہ دو سال کے دوران عمدہ کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ان کا بطور بلے باز انتخاب کیا گیا۔