Tag: pak

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کوسپراوورمیں شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کوسپراوورمیں شکست دے دی

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے سپراوور میں پاکستان کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر132 رنز بنائے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 31 جویریہ خان 26 اور ندا ڈار نے 25 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیزکی جانب سے ڈینڈراڈوٹن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا۔

    مہمان ٹیم نے سپراوورمیں 18 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنائے تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

    کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد شاہین پروٹیز سے حساب چکانے اور دورے کا جیت سے اختتام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پاکستانی ٹیم مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے، شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو سات سال پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہرایا تھا۔

    آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی ٹیم جنوری 2016 میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد مسلسل 11 سیریز جیت چکی جو ایک ریکارڈ ہے۔

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    یاد رہے کہ 30 جنوری کو جنوبی افریقہ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز اپنے نام کی تھی۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو71 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 34 اور دوسری 51 رنز پرگری جس کے بعد تیسری وکٹ پر دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 38 اور جویریہ خان نے 19 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمیلا کونیل نے 3، شاکرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2 ڈینڈرا ڈوٹن اور فلے فلیچر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگوایلیریا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں کامیاب رہی۔

    کراچی نے دل کھول کر میزبانی کا حق ادا کیا، کپتان ویسٹ انڈیز

    میریسا اگوایلیریا کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیموں کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان آئیں کیونکہ یہاں لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پندرہ سال قبل 2004 میں ویسٹ انڈیز نے شہر قائد میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی جبکہ 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • افغان مفاہمتی عمل میں شمولیت کے لیے طالبان پر شدید دباؤ ہے: امریکی وزیر دفاع

    افغان مفاہمتی عمل میں شمولیت کے لیے طالبان پر شدید دباؤ ہے: امریکی وزیر دفاع

    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں شمولیت کے لیے طالبان پر شدید دباؤ ہے، افغان سیکیورٹی فورسز کی صلاحتیوں میں اضافے پر کام جاری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل تمام صورت حال میں سب سے اہم ستون ہے، اس کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے۔

    انہو نے کہا کہ مفاہمتی عمل افغان حکومت کی سربراہی میں جاری ہے، مفاہمتی عمل میں شمولیت کے لیے افغان طالبان پر شدید دباؤ ہے، حالات کا بخوبی جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

    جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی حکمت عملی کے مثبت نتائج آرہے ہیں، جلد حالات پہلے سے بہتر ہوں گے۔


    پاکستانی سفیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، افغان صورت حال پر گفتگو


    قبل ازیں میٹس نے پنٹاگون میں گذشتہ ماہ 31 جولائی کو پاکستانی سفیر علی جہانگیر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر بھی افغان صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    سفارتی ذرائع نے کہا تھا کہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بھی گفتگو سمیت افغان طالبان کو مذاکرات کی جانب لانے کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

    علاوہ ازیں امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھانے کی کوششوں میں ہے، جبکہ گذشتہ دنوں امریکا کے اعلیٰ اہلکار نے طالبان کے نمائندوں سے قطری دارالحکومت دوحہ میں ملاقات بھی کی تھی۔

  • ’بیٹا میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے‘

    ’بیٹا میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے‘

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے صاحبزادے عبداللہ کو چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے عبداللہ بہت خوش قسمت ثابت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے برطانوی میڈیا کے ساتھ اپنے صاحبزادے عبداللہ کے ہمراہ مختصر بات چیت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ جس ملک کا قومی کھیل ہے اُس کے ہوم گراؤنڈ پر اُن ہی کی ٹیم کو شکست دینے میرے لیے بہت بڑی خوشی  ہے،  میرا بیٹا اصل چیمپئن اور خوش قسمتی کا باعث ہے۔

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان میں فتح حاصل کرنا ناقابل بیان ہے، میں جہاں بھی جاؤں بیٹا ساتھ ہوتا ہے جو میرے لیے بہت اچھا اور پرسکون احساس ہے۔

    بات چیت کے دوران مزاحیہ منظر اُس وقت پیش آیا کہ جب کپتان کےصاحبزادے نے اینکر کا مائیک بھی پکڑا جس پر دونوں کی ہنسی نکل گئی۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی،   پاکستان نے64 رنز کا ہدف ایک وکٹ پرپورا کیا ، پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح تھی۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 19 نومبر 2015 کو سابق امپائر کی صاحبزادی خوش بخت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد اُن کے گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نادرا نے انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کا ڈیٹا تیار کرلیا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور این جی اوز کے خلاف ایکشن کے لیے خصوصی سیل تشکیل دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر بحث آیا، اجلاس میں 73 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے جبکہ 23 کی رجسٹریشن منسوخ اور 20 کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاق وزیر داخلہ نے کہا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کا معاملہ ریاستی سیکیورٹی سے متعلق ہے، اس سے متعلق قوانین بنانا ہمارے لیے اہم پیش رفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ این جی اوز معاشی اور سماجی شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، مشکوک سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی جبکہ منظوری حاصل نہ کرنے والی این جی اوز کو اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا بیس تیار کرلیا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی سیل تشکیل دیا جائے گا جس میں نادرا، امیگریشن اور ایف بی آر کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سیل کی تشکیل کے فوری بعد تمام مطلوب انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبوں، نیم فوجی دستوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لی جائے گی، خصوصی سیل کی مٹینگ ہر دو ماہ بعد منعقد کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کل سے شروع ہوگا

    پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کل سے شروع ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کمیشن کے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے جبکہ افغان وزیر خزانہ افغان وفد کی قیادت کرینگے۔

     ذرائع کے مطابق پاکستان طور خم سے جلال آباد تک ہائی وے کی تعمیر کے بارے میں افغان وفد کو ضروری معلومات دے گا۔

     افغانستان میں بوائز کالج اور ہوسٹل کی تعمیر کے علاوہ مواصلات اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراک عمل کو فروغ دینے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    لاہور: سری لنکن ہائی کمشنر نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ اور کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر جیالت ویراکوڈے نے جوہر ٹاون لاہور میں ایل ڈی اے آفس کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید نے انہیں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے سستے رہائشی یو نٹوں کی تعمیر چھوٹے قطعات اراضی پر زیادہ سے زیادہ فلیٹوں کے قیام اور اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

    ہائی کمشنر نے سستے رہائشی یونٹوں کی تعمیرکے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے انہیں اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا  لندن میں مظاہرہ

    پاکستان تحریک انصاف کا لندن میں مظاہرہ

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف لندن کے تحت پاکستانی ہا ئی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام حکومت کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کےسامنے مظاہرہ کیا گیا، جس میں اے پی ایم ایل، مجلس وحدت مسلمین اورفرینڈز آف لیاری کےکارکنان نے بھی شرکت کی، اس مو قع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف کرسی پر بیٹھے ہیں کوئی چیز ایمانداری سے نہیں ہو پائے گی۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے اب نوازشریف کو حکومت کرنے کا کوئی اختیارحاصل نہیں، لہذا انہیں جلد از جلد استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔