Tag: پاک بھارت کشیدگی

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان  ایک ہفتے  میں  ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی، ٹرمپ کا انکشاف

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہفتے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی، ٹرمپ کا انکشاف

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہ کرتے تو ایک ہفتے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں نیٹو سیکریٹری جنرل کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کا ذکر کیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بند کرانے میں کامیاب رہے، پاکستان اور بھارت کی کشیدگی میں مداخلت نہ کرتے تو ایک ہفتے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے لیڈر بہت زبردست ہیں، ہم تجارت کے ذریعے خطرناک تصادم روکنے میں کامیاب ہوئے۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا

    یاد رہے رواں ماہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے عشایئے پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں کے درمیان جنگ رکوائی، انھیں جنگ کے بدلے تجارت کی آفر کی۔

    اس سے قبل بھی ریاست آئیوا میں امریکا کے ڈھائی سو سالہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں دونوں کے درمیان نیوکلیئر جنگ شروع ہوجاتی جسے ہم نے روکا ہے۔

  • ‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

    ‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

    معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے خلاف جاری تنازع کے درمیان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

    حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ‘سردار جی 3’ ریلیز ہوئی ہے، فلم نے باکس آفس پر بزنس تو کافی اچھا کیا تاہم اس کی ریلیرز سے قبل ہی بھارت میں فلم کو لے کر طوفان برپا ہوچکا ہے اور ہر جانب سے پنجابی اداکار پر تنقید کی جارہی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستانی فنکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت کے حالیہ اشتراک کو سوشل میڈیا صارفین، مشہور بھارتی شخصیات اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ایسے میں نصیرالدین شاہ نے اب دلجیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گلوکار فلم کی کاسٹنگ کے لیے ذمہ دار نہیں تھے،

    دلجیت اور ہانیہ کی ’سردار جی 3‘ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

    نصیرالدین شاہ نے لکھا کہ "میں دلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، اداکار کی مخالف پارٹی کی گندی چالیں ان پر حملہ کرنے کے موقع کا انتظار کر رہی تھیں، جو موقع آخر کار انھیں مل ہی گیا۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ دلجیت فلم کی کاسٹنگ کے ذمہ دار نہیں تھے بلکہ ڈائریکٹر اس کا ذمہ دار تھا لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، جب کہ دلجیت کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے،

    انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان جو ذاتی تعلقات ہیں انتہاپسند انھیں ختم کرنا چاہتے ہیں، نصیرالدین شاہ نے مزید اپنے "قریبی دوستوں اور رشتہ داروں” سے محبت کا اظہار کیا جو پاکستان میں مقیم ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sardar-ji-3-indian-punjabi-film-box-office-success/

  • پاک بھارت کشیدگی: بلاول بھٹو امریکا کا سرکاری دورہ کل سے شروع کریں گے

    پاک بھارت کشیدگی: بلاول بھٹو امریکا کا سرکاری دورہ کل سے شروع کریں گے

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے بلاول بھٹو کل سے سرکاری دورہ امریکا کا آغاز کریں گے۔

    بھارتی جنگی جنون اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور سرحد پار سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات کے بعد پاکستان کے امن پسند موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے پی پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کل سے غیر ملکی دورے شروع کر رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی امریکا میں موجود ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کے دیگر اراکین امریکا میں اس وفد میں شامل ہو جائیں گے۔

    ان غیر ملکی دوروں کا آغاز امریکا سے شروع ہوگا اور بلاول بھٹو کل سے امریکا میں سرکاری دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی امریکا اور یورپی ممالک کا دورہ کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے باضابطہ ملاقاتیں شروع کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریگی۔ ان ملاقاتوں میں امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کے موقف سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور بھارت کے پروپیگنڈے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو اور کمیٹی اراکین کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات متوقع ہے جب کہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔

    وفد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار سے بھی ملاقات کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کے شہری علاقوں میں رات کی تاریکی میں حملے کر کے درجنوں بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا تھا۔

    پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا غرور تین رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہازوں اور درجنوں اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مار گرایا۔

    بعد ازاں بھارتی جنگی جنون میں کمی نہ آنے پر پاک فوج نے 10 مئی کی علی الصباح آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ صرف چند گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی اپیل کرنے پر مجبور کر دیا تھا اور امریکا کو درمیان میں آکر جنگ بندی کرانا پڑی۔

    تاہم چند گھنٹوں پر مشتمل آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا تھا۔

  • پاک بھارت کشیدگی، پارلیمانی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دورے شروع کرے گی

    پاک بھارت کشیدگی، پارلیمانی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دورے شروع کرے گی

    پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جنگی جارحیت پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کرنے کے لیے اراکین پارلیمان کی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دورے شروع کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ بھارتی جنگی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے اراکین پارلیمان کی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کر رہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے اور 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغاز ہوگا۔

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔ امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کی ڈس انفارمیشن، فارن انفلووینسڈ آپریشن سے بھی آگاہ کرے گی۔

    پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکا میں قیام کرے گی اور وہاں سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی۔ برطانیہ کے بعد یہ پارلیمانی کمیٹی یورپی ممالک کے دورے بھی کرے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں بھارتی پروپیگنڈے اور اس کی مذموم سازشیں عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/bilawal-bhutto-important-tweet/

  • پاک بھارت کشیدگی کی ذمہ دارانہ کوریج، اے آر وائی، سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، احمد شاہ

    پاک بھارت کشیدگی کی ذمہ دارانہ کوریج، اے آر وائی، سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، احمد شاہ

    صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی ذمہ دارانہ کوریج پر اے آر وائی کی ٹیم اور سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ طریقے سے کوریج کی، اے آر وائی کی ٹیم اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    آرٹس کونسل کے صدر نے کہا کہ اے آر وائی نیوز نے جس طرح بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنایا شکریہ ادا کرتا ہوں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شفاف نعرے یاد رکھے جائیں گے۔

    احمدشاہ نے کہا کہ سلمان اقبال نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کیساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دنیا نے دیکھا، بھارت نے راولپنڈی اسٹیڈیم پر میزائل داغا اسٹیڈیم سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوئے۔

  • پاکستان کی بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی، بلاول یورپ کا دورہ کرینگے

    پاکستان کی بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی، بلاول یورپ کا دورہ کرینگے

    پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، بلاول بھٹو عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وفد کیساتھ یورپ کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو وفد کیساتھ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں خرم دستگیر، حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے دیگرممالک بھی وفود بھیجے جائیں گے، وفود امریکا، روس سمیت کئی ممالک کے دورے کرینگے اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کرینگے۔

    حالیہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت نےعالمی سطح پر دوروں کیلئے وفد تشکیل دیا ہے جو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کریگا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-to-send-delegations-abroad-to-brief-global-capitals-on-operation-sindoor/

  • پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری

    لندن : برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دے دیا اور کہا یہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، تحقیقی رپورٹ 42صفحات پر مشتمل ہے۔

    رپورٹ میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

    رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے ردعمل کام وازنہ پیش کیا گیا ہے۔

    برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل پر بضد ہے، پاکستان بین الاقوامی مداخلت سے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہشمند ہے۔

    واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

    بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا تھا۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے دوران نائب افغان وزیر داخلہ کے خفیہ دورہ بھارت کا انکشاف

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران نائب افغان وزیر داخلہ کے خفیہ دورہ بھارت کا انکشاف

    افغانستان طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر نے پاکستان اور بھارت کے ایک دوسرے پر حملوں اور کشیدگی کے دوران ’خفیہ طور پر‘ بھارت کا دورہ کیا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد نائب افغان وزیرداخلہ ابراہیم صدر خفیہ دورے پر بھارت گئے تھے، ملا ابراہیم صدر کے خفیہ دورے کے وقت پاک بھارت کشیدگی عروج پر تھی۔

    بی بی سی پشتو کے مطابق نائب افغان وزیرداخلہ نے خفیہ دورے میں بھارتی حکام سےملاقات بھی کی، ملا ابراہیم کو طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کا قریب سمجھا جاتا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جے شنکر نے کہا افغان وزیرخارجہ کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔

  • پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، درجنوں گرفتار

    پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، درجنوں گرفتار

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران آسام پولیس نے پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک ریاست کے 21 مختلف اضلاع میں 58 سے زیادہ گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں طالب علم، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔

    پہلگام میں اپنے لوگوں کو خود مروانے کے بعد گودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم کردیا گیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران آسام حکومت نے گزشتہ روز 58 افراد کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔

    گزشتہ روز آسام کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے دو افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ ان دونوں کو منگل کو سونیت پور ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کی شناخت سوکور علی اور فضل علی کے ناموں سے کی گئی تھی۔

    ڈھونگی وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والے 58 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی ملک دشمن سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ گودی حکومت کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں آسام میں گرفتار اور جیل میں بند 58 لوگوں میں ایک مسلم ایم ایل اے بھی شامل ہے۔ ڈھنگ اسمبلی حلقہ سے اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام اب بھی جیل میں بند ہیں۔

    صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن کہنے پر بی جے پی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

    بھارت کے پہلگام ڈرامے کے بعد ایم ایل اے امین کو 24 اپریل کو ایک عوامی میٹنگ میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں تبصرہ کرنے کے الزام میں دھرلیا گیا تھا، ان کی سماعت منگل 13 مئی کو ناگون عدالت میں ہونی تھی، مگر انہیں جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا ملزم  گرفتار

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کےدوران سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم نذیر کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق جہلم سے ہے، ملزم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پروپیگنڈا کیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے اب تک پروپیگنڈا کرنے والے 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے۔

    یاد رہے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کی تھی، جس میں کہا تھا کہ دشمن کو مدد فراہم کرنیوالی معلومات اور تصاویر کسی صورت شیئرنہ کی جائیں اور سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل سوچیں۔

    شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ غیر تصدیق شدہ مسیجز، مشکوک ای میلز، سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں اور ایمرجنسی میں ضروری معلومات کیلئے سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے۔