Tag: PakIndia

  • پاکستان میں کرکٹ بحال، فواد چوہدری نے انڈیا کو کیا پیغام دیا؟

    پاکستان میں کرکٹ بحال، فواد چوہدری نے انڈیا کو کیا پیغام دیا؟

    راولپنڈی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز’ بینو قادر ٹرافی ‘ کے آغاز پر فواد چوہدری نے بھارت کو اہم پیغام دے ڈالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوبیس سال بعد ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ طویل جدوجہد اور انتھک کاوشوں کے بعد پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے، اس موقع پر بھارت کو کہتا ہوں کہ بھارت خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے آگے آئے، بھارت اور پاکستان کی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے اور ہندوستان کے ساتھ لوگوں کا رابطہ بحال ہونا چاہیے۔

    فواد حسین نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سازشوں کے بجائے پاکستان آ کر کھیلے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیسے لوٹنےکا معاملہ ہویا کھیل کا معاملہ ، اپوزیشن ہمیشہ عوام کیخلاف ہوتی ہے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ لانگ شارٹ مارچ کو چھوڑے، گاڑی پکڑے اور اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئے ، ہم فری ٹکٹ دیں گےاور چائے بھی پلائیں گے۔

    گورنر سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں تاریخی ‘بینو قادر ٹرافی ‘ کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ہم امن کے داعی ہیں، خطے کی بہتری چاہتے ہیں: شاہ محمودقریشی کا بھارت کو جواب

    ہم امن کے داعی ہیں، خطے کی بہتری چاہتے ہیں: شاہ محمودقریشی کا بھارت کو جواب

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں، خطے کی بہتری چاہتے ہیں، پاک بھارت معاملات بگاڑنا نہیں چاہتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملات بگاڑنے کے لیے 2 جملے چاہئیں، مگر ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت کچھ کہہ سکتا ہوں مگر صورت حال مزید خراب نہیں کرنا چاہتا، ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے آئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف وپن راوت نے پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

    ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی

    بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔

    جس کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو پاکستان اس کا بھرپورجواب دے گا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔