Tag: pakisatan

  • قندوز مدرسہ حملہ: پاکستان کی جانب سے افغان میڈیا کے الزامات کی مذمت

    قندوز مدرسہ حملہ: پاکستان کی جانب سے افغان میڈیا کے الزامات کی مذمت

    اسلام آباد: افغانستان کے شہر قندوز میں مدرسے پر حملے سے متعلق افغان میڈیا کے پاکستان پر لگائے گئے سنگین الزامات کی دفتر خارجہ نے شدید مذمت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں افغانستان میں واقع مدرسے پر افغان فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت درجوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد افغان میڈیا نے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغان میڈیا کے ایک حصے نے مدرسہ حملے سے متعلق انتہائی سفاک اور بے رحمانہ الزامات لگائے، افغان میڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

    قندوز میں مدرسے پر حملہ: افغان صدر نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی حادثے سے غلط نتائج حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات نہ چاہنے والے ایسی کوشش کر رہے ہیں جو ناکام ہوں گے۔

    ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے حادثات کا شکار رہا ہے، ہم دکھ کو سمجھتے ہیں، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، پاکستان متاثرہ افغان خاندانوں کے ساتھ دلی دکھ کا اظہار کرتا ہے، ہم دیرپا امن کے لیے ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔

    افغانستان: ملکی فورسز کا مدرسے پر فضائی حملہ، 20 جاں بحق، متعدد زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں افغان صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں واقع مدرسے پر افغان فورسز کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا۔

    فورسز کے مطابق یہ حملہ طالبان کے تربیتی مرکز پر کیا گیا تھا جہاں انہیں طالبان کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعد ازاں حملے میں بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جس میں 50 کے قریب افراد مارے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز

    کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز

    کراچی: شہر قائد میں پاکستان فیشن ویک کا تین روزہ میلہ سج گیا، معروف اور نئے چہروں پر مشتمل ماڈلز کی ریمپ واک نے میلے کو چار چاند لگادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا تین روزہ میلہ سج گیا، آٹھ ڈیزائنر نے موسم بہار اور گرمیوں کے ملبوسات متعارف کرائے۔

    فیشن کے پہلے روز معروف ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات متعارف کرائے، فیشن ویک میں ندا حسین، عمران عباس، دیپک پروانی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    فیشن پاکستان ویک کے آغاز سے قبل ماڈلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر دہشت گردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہششت گردی سے ڈرنے والے نہیں، ماڈلز نے آپریشن ردالفساد کو بھی سراہا۔ماڈلز نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام شہر میں ہونے چاہئیں۔