Tag: pakistan 3rd no

  • ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبرپرآگئی

    ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبرپرآگئی

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلیا سے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کو ترقی مل گئی۔ مصباح الیون چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ بھارت نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز چار صفر سے ہرا کر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔

    بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے،ساﺅتھ افریقہ چوتھے نمبر پر چلا گیا،انگلینڈ پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    ایک سو بیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت سال کا اختتام ٹاپ ٹیم کے ساتھ کرے گا۔ بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست نے انگلینڈ کو تین درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی ناکامی سے ترقی پاکستان ٹیم کو ملی۔

    برسبین ٹیسٹ میں شکست کے باوجود پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ پاکستان کے خلاف انتالیس رنز کی کامیابی نے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیاہے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ چھٹے سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پرموجود ہیں۔

    واضح رہے آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

    چارسو نوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 450 رنز بنائے اور 39 رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

  • شدت پسندی سے متاثر ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبرپر

    شدت پسندی سے متاثر ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبرپر

    جنیوا: دہشت گردی پر جاری عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں شدت پسندی کے واقعات میں اکسٹھ فیصد اضافہ ہوا،  شدت پسندی سے متاثر ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

    گلوبل ٹیررازم انڈیکس دوہزار چودہ کے مطابق شدت پسندی سے متاثرملکوں میں پاکستان کا نمبرتیسرا ہے، دوہزارتیرہ میں پاکستان میں ایک ہزار نو سو تینتیس شدت پسندحملوں میں دوہزار تین سوپینتالیس افراد جاں بحق اور پانچ ہزار پینتیس زخمی ہوئے۔

    دنیا بھر میں شدت پسند حملوں میں گذشتہ سال اکسٹھ فیصد اضافہ ہوا، دوہزار تیرہ میں دس ہزارشدت پسند حملوں میں سترہ ہزارنوسواٹھاون افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اسی فیصد ہلاکتیں عراق، شام، افغانستان، پاکستان، اور نائجیریا میں ہوئیں جن میں مجموعی طور پر چودہ ہزارسات سوبائیس افراد ہلاک ہوئے۔

    ایک سوباسٹھ ملکوں میں شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک عراق ہے، فہرست میں پانچواں نمبربھارت کا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے مسلم اکثریتی ممالک دہشت گردی سے پاک ہیں جن میں قطر، متحدہ عرب امارات اورکویت وغیرہ شامل ہیں، دنیا کے دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی بڑی وجوہات میں حکومت مخالف، قوم پرستانہ اور علیحدگی پسندانہ تحریکیں ہیں۔