Tag: Pakistan Air Force

  • پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی(17 جولائی 2025): پاک فضائیہ کا ایک خصوصی دستہ، جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 اور سی-130 طیاروں کے ساتھ، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو “رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025” میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو 2025 میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے اور یہ عالمی سطح پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران پرواز جے ایف-17 بلاک 3 نے فضائی ایندھن فراہمی کا کامیاب مظاہرہ کیا، جس میں پاک فضائیہ کے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے نے معاونت فراہم کی، یہ مظاہرہ بین الاقوامی سطح پر پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدید اےای ایس اے ریڈار، بی وی آر میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف17عالمی توجہ کا مرکز ہے، پاکستان کا جے ایف-17 اب ثابت شدہ لڑاکا ہے۔

    ایئر شو میں پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے “آئز آن دی اسکائیز” تھیم پر مبنی خصوصی آرٹ ورک کے ساتھ شرکت کی، جس میں تخلیقی ڈیزائن اور رنگوں کے ذریعے قومی جذبے اور فنی مہارت کو اجاگر کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ایئر شوز میں شرکت پاک فضائیہ کے لیے صرف نمائش نہیں بلکہ عالمی شراکت داری، تجربات کے تبادلے اور امن کے فروغ کا بھی ایک ذریعہ ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید، تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار فورس ہے۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    اسلام آباد: سیلاب سے متاثر صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فضائیہ کا آپریشن جاری ہے، متاثرین میں کھانا، پانی اور ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں پاک فضائیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ہالا، مٹیاری، تلہار، ماچھی، بولانی، لاشاری، چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سائیں داد، بلو اور جھل مگسی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے، راشن پیکٹ، پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

    ترجما کے مطابق شمالی زون کے پی میں پی اے ایف کے بیسز قوم کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں، پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے 721 مریضوں کو مفت طبی امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔

  • قوم کے عظیم سپوت "راشد منہاس” کا آج 71واں یوم پیدائش

    قوم کے عظیم سپوت "راشد منہاس” کا آج 71واں یوم پیدائش

    کراچی: جواں عمری میں اپنی جان ملک کے لئے نچھاور کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا71واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

    جذبہ حب الوطنی میں نوجوان نسل کے ليے اعلیٰ مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

    ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے اسی لئے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا، وہ ابتداء ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے اور ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا، اسی لئے مارچ 1971 میں راشد منہاس نے پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی۔اگست1971ء میں راشد منہاس پائلٹ آفیسر بنے اور 20اگست1971ء کو وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب کردیا اور جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے، راشد منہاس کو ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔

    پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں جبکہ اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

  • پاک فضائیہ  کا 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش

    پاک فضائیہ کا 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے 71کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکیومنٹری جاری کردی ، فلم میں مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ڈاکیومنٹری جاری کردی گئی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم 71کے جنگی کارناموں پر مبنی ہے، اس دستاویزی فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز ہوابازوں اور جوانوں کے ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات ،شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

    دستاویزی فلم میں مادروطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف کی ان عظیم اور لازوال قربانیوں کو تاریخ کے جلی حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • پاک فضائیہ کا فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش

    پاک فضائیہ کا فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے 71کی جنگ میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دستاویزی فلم جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید تمغہ جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فلائنگ آفیسرنسیم نثاربیگ 71کی جنگ میں شہادت کےعظیم رتبے پر فائزہوئے۔

    پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کے جنگی کارناموں پر مبنی دستاویزی فلم جاری کی ہے ، جس میں شہیدکی جرأت،پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری کی ،فلائنگ آفیسرنسیم نثار شہید دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت سینہ سَپر رہے۔

    خیال رہے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کا آج یوم شہادت ہے، 1971 ء کی جنگ کے دوران فلائنگ آفیسر نسیم نثار علی بیگ نے آٹھ کامیاب جنگی مشن اُڑائے اور تمام مشن میں بے مثال جرأت، فرض شناسی اور پیشہ وارانہ قابلیت کا مظاہر ہ کیا۔

    13دسمبر 1971ء کو انہیں دشمن حملہ آور جہازوں کو روکنے کا حکم ملا تاہم ٹیک آف کے فوری بعد دشمن کے تین جہازوں نے انہیں گھیر لیا ، نازک جنگی صورتحال کے باوجود فلائنگ آفیسر بیگ نے ثابت قدمی سے اپنے جہاز کو دشمن کے چنگل سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    جس کے بعد انہوں نے جہاز سے کودنے کی کوشش کی ، لیکن زمین سے کم فاصلہ ہونے پر یہ کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی اور انھوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  • پاک فضائیہ کا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمدعلی چنگیزی کو خراج عقیدت

    پاک فضائیہ کا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمدعلی چنگیزی کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان نے بھی ایسے بہادر اور جری سپوت پیدا کیے ہیں کہ جن کی شجاعت اور قربانیوں کی داستانیں آج بھی لہو گرما دیتی ہیں، ایسے ہی عظیم سپوتوں میں کوئٹہ کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی(شہید)کا نام بھی شامل ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کےجنگی کارناموں پرمختصردورانیےکی دستاویزی فلم جاری کی ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں فضائی کارناموں اور دشمن کو لگائی گئی ضرب کو اجاگر کیا گیا ہے، شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمدعلی چنگیزی نےدشمن کا غرورخاک میں ملایا تھا اور شہادت کے بلند مرتبےپر فائزہوئے تھے۔

    فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی یکم مارچ 1942ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 29 جنوری 1964 ء کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 30جنوری1966کو بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا۔1971ء کی جنگ کے دوران آپ جدید اسٹار فائٹر سے لیس پاک فضائیہ کے نمبر9 اسکواڈرن میں تعینات تھے۔

    جیسے ہی1 197ء جنگ شروع ہوئی تو فلائٹ لیفٹیننٹ صمدجنوبی زون میں ہونے والے آپریشنز میں حصّہ لینے کے لیے نمبر9اسکواڈرن کی فلائٹ کے ساتھ ماڑی پور(مسرور) میں فرائض سر انجام دینے کے لیے پہنچے۔

    انہوں نے رضا کارانہ طور پر سکواڈرن کو تفویض کیے گئے زیادہ تر مشنز خود سر انجام دیے اور اپنی شہادت تک کل 11مشنز میں حصّہ لیا۔12دسمبر1971ء کو اپنے فلائٹ کمانڈر اسکواڈرن لیڈر رشید احمد بھٹی کے ساتھ حیدرآباد(سندھ)کے نزدیک ایک مشن میں شرکت کی۔

  • ’میں اُڑا‘ علی ظفر کا ملی نغمہ سوشل میڈیا پر چھا گیا

    ’میں اُڑا‘ علی ظفر کا ملی نغمہ سوشل میڈیا پر چھا گیا

    معروف پاکستانی گلوکار و موسیقار علی ظفر نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

    چند روز قبل گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی تھی ، جس میں انہیں ہاتھ میں گیٹار تھامے دیکھا گیا تھا جبکہ عقب میں طیارے بھی موجود تھے۔

    علی ظفر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میں اُڑا‘ اور ’کمنگ سون‘ لکھا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جلد ہی گلوکار کا نیا گانا آنے والا ہے، تاہم آج گلوکار نے پاکستان ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا گانا ٹوئٹر پر ریلیز کیا۔

    اس موقع پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ فضاؤں میں ہمارے بہادر جنگجوؤں کے لیے گانا انتہائی سنسنی خیز تجربات میں سے ایک ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کے خوبصورت گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

     

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ  کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ صدائے پاکستان جاری کردیا، جس میں 27 فروری کے معرکے میں پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے  کے موقع پر خصوصی نغمہ”صدائے پاکستان” جاری  کردیا، نغمے میں مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے آواز کا جادو جگایا۔

    ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ، جنہوں نے 27 فروری 2019 کے معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

    https://youtu.be/A4n26TPlL-I

    Posted by Pakistan Air Force on Friday, February 26, 2021

    خیال رہے ستائیس فروری وہ ناقابل فراموش دن جب پاک فضائیہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دشمن بھارت کے دو جنگی طیارے مارگرائے اور بھارتی غرور خاک میں ملادیا۔

    واضح رہے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

  • عیدالاضحی پر عوام میں آگاہی ، پاک فضائیہ میدان میں آگئی

    عیدالاضحی پر عوام میں آگاہی ، پاک فضائیہ میدان میں آگئی

    اسلام آباد : پاک فضائیہ عیدالاضحی کے موقع قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی کیلئے میدان میں آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر پاک فضائیہ نے آگاہی مہم شروع کردی ، اس حوالے سے پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے، جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جوکہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کوتباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

    اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

    مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔

  • 27فروری کا تاریخ ساز دن ،  پاک فضائیہ کا  سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو

    27فروری کا تاریخ ساز دن ، پاک فضائیہ کا سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو

    کراچی : پاک فضائیہ کی جانب سے آج سی ویو کراچی پرشاندارایئرشوہوگا، ایئر شو میں ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے پرفارم کریں گے جبکہ شیردل ٹیم لہوگرمانےوالےکرتب دکھائے گی۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے ستائیس فروری کایادگاردن شایان شان طریقے سےمنانےکیلئے آج سی ویو کراچی پرشاندارایئرشوہوگا، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو  گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔

    گذشتہ روز پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی تھی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔

    ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا اور ائروبیٹس کے دوران فضاءمیں رنگ بکھیرے دیے تھے۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا تھا ، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یاد رہے 27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے۔

    بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا تھا ۔