کراچی : پاک فضائیہ نے انٹرسروسز گالف چیمپئن شپ 2021 میں پاک آرمی اور نیوی کی ٹیموں کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق برّی، بحری اور فضائیہ افواج کے درمیان گالف چیمپئن شپ 2021 کے مقابلے کا انعقاد پاکستان ایئرفورس اسکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوا جس میں ایئروائس مارشل ظفر اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ 15 سے 19 ستمبر تک کھیلی گئی جس میں پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کی ٹیموں نے حصّہ لیا تاہم جیت کا تاج پاک فضائیہ نے اپنے سر سجایا۔
ایئروائس مارشل ظفر اسلم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے جب کہ انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ کی پروفیشنل ٹرافی پاک فضائیہ نے جیتی۔
PAKISTAN AIR FORCE WINS INTER SERVICES GOLF CHAMPIONSHIP-2021
LAHORE 19 Sep, 2021:- Inter Services Golf Championship-2021 was held at PAF Skyview Golf & Country Club. AVM Zaffar Aslam, AOC, Central Air Command, PAF was the Chief Guest at the prize distribution ceremony. pic.twitter.com/HzTuGARpPd
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 20, 2021
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں شریک پاک آرمی کی ٹیم نے گالف کی ایمیچئیر ٹرافی حاصل کی۔
گالف چیمپئن شپ میں سب سے طویل شاٹ کا انعام کموڈور وجیہ الحسن نے حاصل کیا جب کہ پن کے نزدیک ترین شاٹ کا انعام ایئروائس مارشل ظفر اسلم نے حاصل کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔