Tag: Pakistan Air Force

  • کراچی: پاکستانی اور برطانوی فضائیہ کے طیاروں کا شاندار مہارت کا مظاہرہ

    کراچی: پاکستانی اور برطانوی فضائیہ کے طیاروں کا شاندار مہارت کا مظاہرہ

    کراچی : پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فضائیہ نے سی ویوو کراچی پر ایک مسحور کن فضائی مظاہرے کے انعقاد کیا جہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ فخر پاکستان JF-17 تھنڈر کے ساتھ رائل فضائیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایرونے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

    اس موقع پر سی ویو پر گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، برٹش ہائی کمشنر،کورکمانڈر کراچی کے علاوہ سیاسی رہنما، پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول اور عسکری حکام موجود تھے جنہوں نے یہ شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا جب کہ  ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

    شو کا آغاز پاکستان میں تیار کردہ جے ایف 17  تھنڈر کے قابل دید فضائی مظاہرے سے ہوا جسے ونگ کمانڈر یاسر مدثر اڑا رہے تھے۔

    جے ایف 17 تھنڈر کے منظر سے اوجھل ہوتے ہی رائل فضائیہ کی مشہور زمانہ ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایرو افق پر نمودار ہوئی،  سرخ رنگ کے ہاکس طیاروں میں سوار 9 ارکان پر مشتمل ٹیم کی قیادت اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ مونٹی نیگرو کر رہے تھے انہوں نے وہاں موجود حاضرین کو اپنے فضائی کرتبوں سے مبہوت کر دیا۔

    قبل ازیں ریڈ ایرو ٹیم کے ارکان نے پاک فضائیہ کے پائلٹس اور اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔


    ایئر شو کی مزید معلومات: رائل ایئرفورس ایروبیٹکس ٹیم ریڈایروز آج کراچی سی ویو پر فضائی کرتب دکھائےگی


    خیال رہے کہ پاک فضائیہ 1947 میں تقسیم برصغیر سے رائل فضائیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتی ہے، دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی دوستانہ تعلقات کو اور مضبوط بنانے کے لیے دونوں طرف سے اعلیٰ سطح وفود اکثر و بیشتر دورے کرتے رہتے ہیں۔

    اس سال کے آغاز میں رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر پی ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ گریجویشن پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی پاکستان کے دورے پر آئے اس دورے کے دوران انہوں نے پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر 9 اسکواڈرن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے F-16 طیارے میں بیٹھ کر ایک فضائی تربیتی مشن میں حصہ لیا۔

    یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی رائل فضائیہ کی خصوصی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

  • پاک فضائیہ کا پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا ایئرشو

    پاک فضائیہ کا پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا ایئرشو

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کی جانب سے منعقدہ ائیرشو میں آرمی ایوی ایشن اور ترکی وسعودی فضائیہ نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف 9 پارک کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کی جانب سے ائیرشو کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ممنون حسین، وزیردفاع خرم دستگیر، ائیرچیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکار، اعلیٰ سول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔

    No automatic alt text available.

    پاک فضائیہ کے میراج طیاروں نے اپنی عسکری خدمات کے 50 سال مکمل ہونے پر فضا میں آزادی کے رنگ بکھیرے اور شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔


    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    آرمی ایوی ایشن کے دستے نے بھی ایئرشو میں شرکت کی اور صدر پاکستان ممنون حسین کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سلامی بھی پیش کی۔فضائی مظاہرے میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے سمیت دیگر طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

    Image may contain: airplane, sky, cloud, nature and outdoor

    واضح رہے کہ ایئرشو میں سربیا، ترک اور سعودی عرب کی فضائیہ نےبھی شرکت کی جبکہ سعودی ہاکس اورترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھا کر پاکستانی عوام کا لہو گرمایا ۔

    صدر پاکستان ممنون حسین کا تقریب سے خطاب 


    صدر پاکستان ممنون حسین نے تقریب کے شرکاء اور ایک ایک پاکستانی کو 70 واں جشن آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روزاول سےہی دشمن کی آنکھ میں کانٹےکی طرح چھبتا ہے چنانچہ ہم پر جنگیں مسلط  کی گئیں جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    No automatic alt text available.

    انہوں نے کہا کہ دشمن نےوطن عزیزکےمختلف گوشوں میں دہشت گردی شروع کرادی ہے تاہم اندرونی اور بیرونی جارحیت اس قوم کے چٹان سے مضبوط عزائم پر اثرانداز نہیں ہوسکتی ہے۔

    صدرممنون حسین نے چین، سعودیہ اور سربیا کی فضائیہ کی تقریب میں شمولیت پر شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر پاک چین دوستی کا شاہکار ہے اور جے ایف 17 تھنڈر خود انحصاری میں پاک فضائیہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    No automatic alt text available.

    انہوں نے کہا کہ قوم  کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنے مثالی اتحاد سے دشمنوں کی ناپاک سازشیں اور عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے شاندار فضائی مظاہروں کو سراہتے ہوئے ان کی مہارت کی تعریف کی اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر پاک فضائیہ کو مبارک باد پیش کی۔

    صدرممنون حسین نے اپنی تقریر میں تعلیم پرخصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نیک نیتی اوردیانت کےساتھ فرائض انجام دیں تو ہی ترقی کر پائیں گے جس کے لیے فرائض کی انجام دہی میں احساس ذمہ داری کی اشد ضرورت ہے جس سے وہ منزل دور نہیں جس کا خواب قائداعظم نےدیکھا تھا۔

    ایئرچیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب 


    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اہم اور قابل فخر ہے اور زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

    انہوں نے سعودیہ عرب، ترک اور سربیا فضائیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کرکھڑے ہیں اور آج جشن آزادی کے اہم قومی دن کے موقع پر ہماری خوشیوں میں شریک ہیں۔

    Image may contain: airplane and sky

    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہم ہمیشہ اصولوں پر کھڑے ہوتے ہیں مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کشمیریوں کو مسلسل محکوم بنا کرنہیں رکھا جاسکتا ہے۔

    ایئر چیف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کے لئے افواج نے بیڑا اٹھایا ہے اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    No automatic alt text available.

    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساڑھے 6 ہزار جوانوں نے اپنی جان قربان کی اور اللہ کا شکر ہے دہشت گردوں کا قلع قمع ہوا۔

    Image may contain: sky

    انہوں نے کہا کہ چنددہشت گردی کے چند واقعات تکلیف کا باعث ہیں تاہم پاک فوج نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مصمم کر رکھا ہے اور انشاءاللہ دہشت گردی کے ناسورکو مکمل طورپرختم کردیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کا اسکواڈرن نمبر9، رائل ایئرفورس اسکواڈرن جڑواں قرار

    پاک فضائیہ کا اسکواڈرن نمبر9، رائل ایئرفورس اسکواڈرن جڑواں قرار

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر نو اسکواڈرن اور رائل فضائیہ کے نمبر نو اسکواڈرن کو جڑواں قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس بیس مصحف میرمیں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کےشہرہ آفاق ملٹی رول نمبر نو اسکواڈرن کو رائل فضائیہ کے نمبر نواسکواڈرن کا جڑواں قرار دیدیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی رائل فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئرتھے، اس موقع پر سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی رائل فضائیہ کے سربراہ اسٹیفن جان ہیلیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ک دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، امید ظاہر کرتا ہو کہ اسکواڈرنز کی رفاقت قابلیت میں مزید بہتری لائے گی۔

    سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےاس موقع پر رائل پاکستان ائیرفورس کے چاربرطانوی سربراہوں کی نوآموز فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں انکی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا دونوں نمبر9 اسکواڈرنز شاندارتاریخ کے حامل ہیں، پاک فضائیہ کو مؤثرفضائی قوت بنانے کی ہرممکن کوشش کی ہے ، جس کے مثبت نتائج حآصل ہوئے ہیں۔

    ایئر چیف مارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو قابل کمانڈرز نے دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں لاکھڑا کیا ہے۔

    تقریب کے دوران سربراہ رائل فضائیہ نےچار F-16 طیاروں کی فارمیشن کا فلائی پاسٹ دیکھا کر لطف اندوز ہوئے، F-16 طیارے نے ائیروبیٹکس نے شاندار مظاہرہ پیش کیا، دونوں فضائیہ کے سربراہان نے 2 مختلف طیاروں میں فلائنگ مشن میں حصہ لیا۔

    ایئرفورس کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں‌ برطانوی ایئرچیف مارشل کی شرکت

    یاد رہے کہ گذشتہ روز رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں برطانوی ایئرچیف مارشل نے خصوصی شرکت کی تھی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف نے کہا تھا کہ پاکستانی فورسزمختلف آپریشنز میں مصروف ہیں، بین الاقومی تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ محفوظ تعلقات رہے ہیں۔

  • جدید ترین قراقرم اواکس طیارہ پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل

    جدید ترین قراقرم اواکس طیارہ پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل

    کراچی: جدید ترین قراقرم اواکس طیارہ پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل ہوگیا۔

    پاک فضاؤں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن فور کو جدید آلات سے لیس کردیا گیا، اس موقع پر کراچی میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر پاک فضائیہ کےچاک و چوبند دستے نےسلامی پیش کی، اس موقع پر فوجی بینڈ لہو گرمادینے والی دھنیں فضا میں بکھیرتا رہا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے بری فوج کی راہیں ہموار کیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر کموڈور طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ قراقرم اواکس طیارےکی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر بات ہے۔

     وزیر اعظم نواز شریف نے اسکواڈرن فور میں شامل جدیدصلاحیتوں کے حامل قراقرم ایگل اواکس کا معائنہ بھی کیا، قراقرم ایگل اواکس طویل فاصلے سے بحری اور فضائی اہداف کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • وزیراعظم کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

    وزیراعظم کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔

    وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات سمیت اب وقت تک حاصل کئے جانے والے اہداف سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی خاطر ایئر فورس کی استعداد بڑھانے کے لئے فنڈز فراہم کرتی رہے گی۔

    وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اور آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو سراہا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں اور کاوشوں کی تعریف کی۔

  • پاک فضائیہ کاطیارہ اٹھارہ ہزاری کےقریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کاطیارہ اٹھارہ ہزاری کےقریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

    اٹھارہ ہزاری: پاک فضائیہ کا طیارہ اٹھارہ ہزاری کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ لڑاکا طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اٹھارہ ہزاری کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔ لڑاکا طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ہے اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرہیڈ کوارٹر میں حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔