Tag: Pakistan Air Line

  • قومی ایئر لائن کا خسارہ آسمان کی بلندیوں پر

    قومی ایئر لائن کا خسارہ آسمان کی بلندیوں پر

    کراچی : قومی ایئرلائن کامالی خسارہ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے‘ رواں سال اب تک چالیس ارب سے زائد کا خسارہ ہوچکا ہے۔

    پی آئی اے کے مالی خسارے کی اڑان میں مسلسل اضافہ ناتجربہ کار افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کے مالی خسارے میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت کا گراف بھی تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

    پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے کو رواں سال کے دس ماہ کے دوران چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دو ہزار سولہ میں پی آئی اے کو چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا ۔

    پی آئی اے کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ پی آئی اے کی ناقص حکمت عملی کے باعث دوسری سہ ماہی میں بھی خسارے کی اڑان گیارہ ارب روپے سے زائد رہی جبکہ تیسری سہ ماہی بھی سات ارب سے زائد رہی

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ*

     مجموعی طور پر پی آئی اے کو دس ماہ کے دوران چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ناتجربہ کار چیف کمرشل آفیسرکی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارے کی سیل کو بھی خاصہ نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ اسی مہینے قومی ایئر لائن نے ایک اور بے مثال کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیویارک کے اہم ترین اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ اوربوئنگ 777 نامی طیارے کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: قومی ایئر لائن نے ایک اور بے مثال کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیویارک کے اہم ترین اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ بوئنگ 777 نامی طیارے کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر 2017 کو نیو یارک اسٹیشن کا فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا‘ جس کے سبب قومی ایئرلائن کا نیویارک سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیاں نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اسی فیصلے کے سبب نیو یارک کے لیے بکنگ بھی بند کردی ہے۔

    بتایا جارہے کہ پی آئی اے نے نیو یارک میں مقیم اپنے فضائی میزبانوں کو کینیڈا کے راستے پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے دس سال قبل بوئنگ777طیارے لانگ رینج اسٹیشن یعنی کہ امریکا اور کینیڈا تک آپریٹ کرنے کے لیے خریدے تھے‘ نیویارک روٹ بند ہونے سے لانگ رینج 777طیارے کی فروخت کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ نیو یارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں آباد ہے اور یہ اسٹیشن بند ہونے سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستان کے لیے براہ راست پرواز کی سہولت سے محروم ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موجودہ انتظامیہ کے ساتھ پی آئی اے کی بحالی ممکن نہیں: قائمہ کمیٹی

    موجودہ انتظامیہ کے ساتھ پی آئی اے کی بحالی ممکن نہیں: قائمہ کمیٹی

    کراچی : پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا طیارے کی فروخت اور ادارے کی زبوں حالی پر اظہار برہمی‘ انتظامیہ کو نا اہل اور فضائی قزاق قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پی آئی اے ہیڈ آفس میں چیئرمین رانا حیات کی سربراہی میں منعقد ہوا‘ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ائیر لائن کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پہلے بحری قزاق ہوتے تھے اب ہوائی قزاق آگئے ہیں،پی آئی اے کے طیارے کو دوبارہ فروخت کے لیے جرمنی میں ہی ’کوٹیشن‘ لی جائیں گی،کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایک سال پہلے کیے گئے فیصلوں پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

     پی آئی اے نے مسافروں کا آبِ زم زم گم کردیا*

    یہ بھی کہا گیا کہ پی آئی اے کے افسران نے ایئر لائن کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے ، پی آئی اے افسران نے قائمہ کمیٹی کے فیصلوں پر 24گھنٹے میں عمل درآمد نہیں کرایا گیا تو معطل کروا دوں گا ،ایک ہی عہدے پر تین سال سے موجود نا اہل لوگوں کو تبدیل کیا جائے ،یہ لوگ ہمارے گلے کا طوق بن چکے ہیں جس کو اتارا جائے گا۔

    موجودہ ٹیم کے ساتھ پی آئی اے کی بحالی ممکن نہیں ،اٹھارہ ماہ پہلے پارلیمنٹ میں جو مشترکہ فیصلے کیے گئے ان پر عمل نہیں کیا گیا ،پی آئی اے انتظامیہ میں اہلیت ہی نہیں ہے ۔

    قوانین کی خلاف ورزی‘ پی آئی اے کے تین پائلٹ معطل*

    کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو آتے ہی فروخت کیے گئے طیارے کی انکوائری کروانی تھی ، طیارہ فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا ۔

    پی آئی اے کے سی او مشرف رسول نے کمیٹی کو بتایا کہ جرمنی میں موجود طیارے کی پارکنگ کی مد میں بہت رقم دینی ہے ،طیارے کو اب جرمنی میں ہی فروخت کیا جائے گا ۔اجلاس میں اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی اسد عمر ،ملک ابرار،علی رضا عابدی،رانا قاسم نور،نفیسی خٹک،رشید احمد خان اور عدنان ڈوگر بھی موجودتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔