Tag: pakistan airforce

  • پاک فضائیہ کے دہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

    پاک فضائیہ کے دہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

    کراچی : پاک فضائیہ کے لیے تاریخی لمحہ، جے ایف 17بی تھنڈر  نے پہلی آزمائشی پرواز کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں دہری سیٹ والے بی جے ایف 17تھنڈر طیارے نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ایوی ایشن انڈسٹری کو آپریشن آٖف چائنا کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ تقریب کے میزبان تھے۔

    پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش جےایف 17بی ابتدائی مراحل  سے گزر رہا ہے، جےایف 17بی تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف سنگ میل ہے، پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں بہتری آئے گی۔

    جےایف 17بی تھنڈر کی شمولیت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین جنگی تربیت ممکن ہوسکے گی۔

    جے ایف 17 بی تھنڈر طیارے بنانے کا آغاز

    یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں پاکستان ایئر فورس نے 2 نشستوں والے جے ایف 17 بی تھنڈر طیارے بنانے کا آغاز کیا تھا، پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والے پہلے جے ایف 17 بی بنانے کی افتتاحی تقریب چینگڈو ایئرو اسپیس کارپوریشن میں منعقد ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے جے ایف ۔ 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری کا آغاز 1999  میں ہوا جبکہ 4 سال بعد جنگی طیارے نے پہلی پرواز کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں ملکوں کے تعاون سے ان لڑاکا طیاروں کی تیاری پاکستان میں بھی شروع کی گئی۔

    چین کے ٹیکنیشن کی مدد سے پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں، جو آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پاکستان جے ایف۔ 17 تھنڈر طیارے ناصرف فضائیہ کے دفاعی ضروریات کے لیے استعمال کر رہا ہے بلکہ ملائیشیا سمیت دنیا کے کئی دیگر ملکوں نے بھی اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

  • پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کا پیداواری ہدف حاصل کرلیا

    پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کا پیداواری ہدف حاصل کرلیا

    اسلام آباد: چین کے تعاون سے تیار کئے گئے جے ایف تھنڈر طیاروں کی پیداوار کا سالانہ ہدف پورا کرلیا گیا، اس سال پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس نے سولہواں طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کردیا.

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سالانہ سولہ جے ایف تھنڈر طیارے بنائے جارہے ہیں اور نئے سال سے ایروناٹیکل کمپلکس کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جے ایف تھنڈر سیونٹین چینی ماہرین کی مدد سے پاکستان میں تیار کیا جانے والا کم وزن ملٹی رول طیارہ ہے جو آواز کی رفتار سے دوگنی رفتار سے پچپن ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اپنی ضروریات کے علاوہ یہ طیارے دیگر ممالک کیلئے بھی بنا رہاہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی قیمت امریکی ایف سولہ طیاروں سے سولہ سے اٹھارہ لاکھ ڈالر کم ہے۔ جے ایف سترہ تھنڈر طیاروں ، پاکستانی ساختہ ٹینکوں اور ڈرون طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔