Tag: Pakistan Airport Authority

  • پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بڑی پابندی عائد کردی

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بڑی پابندی عائد کردی

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو اور ویڈیوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اےاے) نے کراچی ایئرپورٹ پر جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو، ویڈیوگرافی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد کو ایئر کرافٹ مین ٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر، ویڈیوز لیتے دیکھا گیا ہے۔

    پی اےاے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ تصاویر اور ویڈیو گرافی کرنا رازداری کی سنگین خلاف ورزی، سیکیورٹی کامعاملہ ہے، سیکیورٹی، رازداری برقرار رکھنے کیلئے پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

    صرف مجاز اہلکار، انجینئرز یا متعلقہ اراکین کو تصاویر یا ویڈیوز کی اجازت ہے جبکہ جی ایچ اے، آپریٹرز عملے کو فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی سے سختی سے منع ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر سخت انتظامی اور تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

  • ’’غیر ملکی پرواز میں مشتبہ مسافر کی نشان دہی پر جہاز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا‘‘

    ’’غیر ملکی پرواز میں مشتبہ مسافر کی نشان دہی پر جہاز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا‘‘

    کراچی: کانگو اور ملحقہ ممالک میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی متحرک ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرلائنز اور اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، یہ اجلاس ایئرپورٹ منیجر کی صدارت میں ہوگا۔

    اجلاس میں ایئرپورٹس پرانٹری پوائنٹس پر مسافروں کی اسکریننگ اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں مشتبہ مسافر کی نشان دہی پر جہاز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

    بیرون ملک سے آنے والے پروازوں کے جہازوں میں ڈس انفیکشن اسپرے مرحلہ وارشروع کیے جائیں گے، ایئرپورٹ منیجر کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ایئرپورٹ پر آگاہی مہم سے متعلق سیمینار بھی ہوگا۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ’منکی پاکس‘ کو ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ وائرس پھٹی ہوئی جلد، سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ پاکستان میں اپریل 2023 میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی، جب کہ دسمبر 2023 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیر علاج شخص کی منکی پاکس سے موت کی تصدیق کی گئی تھی۔

    محکمۂ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں یا ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے سے پھیل سکتا ہے۔ مرض کی ابتدائی علامات میں بخار، سر اور پٹھوں میں درد، گلے کی خراش اور غدود کی سوجن شامل ہیں۔

    ایڈوائزری کے مطابق دوسرے مرحلے میں جسم پر سرخ دھبے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں، جو 2 سے 4 ہفتے تک رہ سکتے ہیں، مرض کی تشخیص کے بعد مریض کو ضروری سامان کے ساتھ قرنطینہ کرنا ضروری ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک کا استعمال ضروری ہے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نئے لوگو جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نئے لوگو جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نئے لوگو جاری کردیے گئے جبکہ پہلے مرحلے میں انٹرنل طور پر ویب سائٹ کو بھی الگ الگ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ن نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کر کے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کے محکموں کو علیحدہ کردیا جس کے بعد دونوں کا نیا لوگو جاری کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سی اے اے کا ہیڈ کوارٹرز کا رساز جبکہ ایئرپورٹ اتھارٹی کا ہیڈکوارٹرز ٹرمینل ون پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ملازمین کو انکی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر  ٹرانسفر کیا جائے گا، دو محکمے بنانے سے دونوں کے سربراہان کا تقرر نئی منتخب حکومت کرے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے ایئرپورٹ سروس اور ریگولیٹری کو  توڑ کر 2 نئے محکمے بنانے کی ہدایت کی تھی، سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ایکٹس کو 10 نومبر سے نافذ کیا گیا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے اور حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو حصوں میں تقسیم سے متعلق وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

    جس میں وفاقی حکومت نے خاقان مرتضیٰ کو بطور ڈی جی سی اے اے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق خاقان مرتضی کو ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا چارج ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لئے دیا گیا ہے۔

    خاقان مرتضی کے پاس ڈی جی ایرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج نئے ڈی جی کی تعیناتی تک بھی رہ سکتا ہے ، تعیناتی کا نوٹیفکیشن 23 اگست 2021 سے تاحکم ثانی تک ہو گا۔

    خیال رہے صدر پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے ایرپورٹ اتھارٹی اور سی اے اے کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔