Tag: pakistan amad

  • قطری شاہی خاندان کے افراد پاکستان پہنچ گئے

    قطری شاہی خاندان کے افراد پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : قطری شاہی خاندان کا ایک وفد پاکستان پہنچ گیا، قطری شاہی خاندان کے افراد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آْباد ایئرپورٹ پہنچے ان کے ساتھ ایک برطانوی شہری بھی موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق قطری شاہی خاندان کے 6 لوگوں سمیت 7 افراد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    وفد میں ایک برطانوی شہری رائے یار بہادر بھی شامل ہے، قطر کے شاہی خاندان کی قیادت عبدالہادی مانا کر رہے ہیں جبکہ وفد میں المدید سعود محمد الخلیفی، عبداللہ کریم، الخلیفی جابر عیسیٰ، حامد محمد، عبدالہادی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد خصوصی طیارے کے ذریعے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس میں قطری شہزادے کا خط سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کے بعد قطرکا شاہی خاندان پاکستانی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

  • سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچ گئے

    سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر خواجہ آصف اور سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    نور خان ایئربیس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہا، سعودی نائب ولی عہد وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں سعودی وزیردفاع کی آمد سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی اور ومی سلامتی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ دوروز قبل سعودی وزیرخارجہ عادل ابن الجبیر بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ سعودی عرب میں شیعہ عالمِ دین شیخ باقرالنمرکی سزائے موت پرعمل درآمد کے نتیجے میں ایران کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیاگیا تھا جس کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہردوڑگئی ہے.