Tag: pakistan-and-Bangladesh

  • پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات

    پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات

    پاک بنگلادیش کرکٹ میچز کے انعقاد کے لیے راولپنڈی میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کر لیے گئے۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 4000 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کے مدنظر مؤثر ٹریفک انتظامات کے لیے 350 سے زائد ٹریفک پولیس افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

    روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، کرکٹ اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں 99 اسپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں، کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگی

    کرکٹ اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، تمام سینئر افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو پوائنٹ وائز چیک اور بریف کر رہے ہیں، شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی ربط کے ذریعے بہترین انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شائقین اور ٹیموں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

  • ایشیا کپ 2018: پاکستان اور بنگلا دیش آج آمنے سامنے ہوں گے

    ایشیا کپ 2018: پاکستان اور بنگلا دیش آج آمنے سامنے ہوں گے

    ابوظہبی : ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایشیا کپ 2018 کے دوران پہلی مرتبہ آپس میں ٹکرائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان آج شام ساڑھے 4 بجے میچ کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور بنگلا دیش کے دمیان کھیلے جانے والے میچ میں جو ٹیم جیتے گی اس کا 28 ستمبر کو فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیموں کی کارگردگی کو دیکھتے زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

    کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ جنید خان کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں جہاں چیف سلیکٹر نے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوں بھی بات چیت کی۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلا دیش کے درمیان اس سے قبل 35 ایک روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں 31 میچز میں پاکستان جبکہ 4 ایک روزہ میچز میں بنگلا دیش نے فتح اپنے نام کی تھی۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2018 کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے کر دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔