Tag: pakistan and china

  • پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    بیجنگ(20 اگست 2025): پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے اہم بیان جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کےدرمیان مضبوط، تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان میں کہا کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ وی تین سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کرینگے، دورے کے دوران اسٹریٹجک رابطے، بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا، چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان کے وزیر اعظم نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا، رواں سال فروری میں پاکستان کے صدر نے بھی چین کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ان اعلیٰ سطحی دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے اور دونوں قیادتیں دوطرفہ رشتوں کی مزید مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں۔

  • پاکستان اور چین  کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کوئی شرپسند طاقت پاکستان اورچین تعلقات کوخراب نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سےچین کے وزیربرائے پبلک سیکیورٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں وزرا کے درمیان ٹیلی فون پربات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، وزرا کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    وزیرداخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بس حادثے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں وزرا نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی شرپسند طاقت پاکستان اور چین تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا پاکستان اورچین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات اعلیٰ ترین سطح پرجاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی تحقیقاتی ٹیم کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ چینی ورکرز کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے، چینی وزیر نے کہا چینی صدرکی ہدایت پرآپ سےبس حادثےپربات کررہاہوں، بس حادثے میں شہریوں کی جانوں کےضیاع پر بہت افسوس ہے۔

  • پاکستان اور چین کا کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بڑا اقدام

    پاکستان اور چین کا کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بڑا اقدام

    اسلام آباد : پاکستان اور چین نے کرونا وائرس سے ہر ممکن تحفظ اور بچاؤ کیلئے معلوماتی کتابچہ تیار کرلیا ہے ، کتابچے میں کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ،معلومات سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کرونا وائرس کوشکست دینے کے لئے پُرعزم ہیں، پاک، چین کاوشوں سے کرونا وائرس سے ہر ممکن تحفظ اور بچاؤ کیلئے معلوماتی کتابچہ تیار کرلیا ہے ، جس کا عنوان ’’کتابچہ برائے مزاحمتی وحفاظتی اقدامات کووڈ-19‘‘رکھا گیا ہے۔

    پاک چین کاوش سے معلوماتی کتابچے کو آسان اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے ، جس میں کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ،معلومات سے  آگاہی فراہم کی گئی اور وائرس کے مختلف حالات، درجہ حرارت ودیگر اطلاعات سےآگاہ کیاگیا ہے۔

    کتابچے میں ماسک خصوصاً سرجیکل یا این 95 ماسک پہننے اور سوتی یا ریشمی ماسک سےگریز کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ہاتھ دھونے، گھر، دفتر اور کھلے ماحول میں حفاظتی طریقہ کار بھی کتابچے کاحصہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : چین کی کرونا وائرس کیخلاف کوشش رنگ لے آئیں

    کتابچہ وباء کے دوران نفسیاتی ہم آہنگی، رابطے اور مختلف کیفیات پر رہنمائی فراہم کرتا ہے، کتابچے کی تیاری میں چینی سفارت خانے، ہیبے یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کا اشتراک شامل ہیں جبکہ نیشنل لائبریری، ریلوے، پاک چائناگلوبل پبلشنگ ہاؤس نے بھی تعاون کیا ہے۔

    خیال رہے چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا، 80 ہزار متاثرین میں سے 67 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ متاثرین اورہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

    واضح رہے کرونا وائرس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا اور اس کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے تھے۔

  • چین نے پاکستان کیلئے14پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی

    چین نے پاکستان کیلئے14پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی

    چینی حکومت نے پاکستان میں چودہ پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی، ان منصوبوں کی پیداواری صلاحیت دس ہزار چار سو میگاواٹ ہے۔

    چینی حکومت نے پاکستان میں دس ہزار چار سو میگاواٹ کے چودہ پاور پراجیکٹس کی منظوری دی ہے، ان پاور پلانٹس سے دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، ان منصوبوں میں کوئلہ سے چلنے والے پورٹ قاسم، ساہیوال اینگرو تھر مظفر گڑھ گوادر ، اور قائداعظم سولر پارک یونائیٹڈ انرجی ونڈ پاور شامل ہیں۔

    ان منصوبوں پر کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا اور یہ مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ تک آپریشنل ہو جائیں گے، اس کے علاوہ چھ ہزار چار سو پینتالیس میگاواٹ بجلی کے مختلف منصوبے دوسرے مرحلے میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیئے جائیں گے ۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبوں کی منظوری پر اپنی توانائی و اقتصادی امور کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔