Tag: Pakistan and IMF talks

  • آئی ایم ایف کا سخت رویہ، اسحٰق ڈار پریشان

    آئی ایم ایف کا سخت رویہ، اسحٰق ڈار پریشان

    اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئی ایم ایف کے سخت رویے سے پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے مذاکرات مطالبات پر پیش رفت سے مشروط کر دیے۔

    وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئی ایم ایف کے سخت رویے سے پریشان ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ فری فولٹ کروانا چاہتا ہے اور ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کروانا چاہتا ہے۔ پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرنے کا روڈ میپ دینا ہوگا۔

    زرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی جلد از جلد 15 روپے فی لیٹر بڑھا کر 35 کی جگہ 50 روپے کرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں بھی 15 سو ارب روپے کا سرکلر ڈیبٹ ختم کرنا ہوگا۔

    اوگرا کے گیس کے نرخ بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے گیس کے ریٹ یکم جولائی 2022 سے 74 فیصد بڑھانا ہوں گے۔

    ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بھی بڑھانا ہوگا۔

  • پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی دور کا آغاز

    پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی دور کا آغاز

    دبئی : پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی دور کا اغاز کل سے دبئی میں ہوگیا ہے، پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری خزانہ کر رہے ہیں۔

    وزارت خزانہ زرائع کے مطابق قرض کی نئی قسط کے حصول کیلئے گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہماہی کا معاشی جائزہ لیا جائے گا، پالیسی مذاکرات کی سربراہی سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کر رہے ہیں جب کہ وزیر خزانہ مذاکرات کے آخر دو زور پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ایف بی آر حکام اور دیگر اہم اشخاص یو ائے ای کا ویزہ نہ ملنے کے باعث مزاکرات میں شریک نہیں ہوسکے ہیں، زرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر ملیں گے۔

  • پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات6اگست کو دبئی میں ہونگے

    پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات6اگست کو دبئی میں ہونگے

    دبئی : پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان چوتھے جائزے کےلئے مذاکرات کاآغاز چھ اگست سے دبئی میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق تکنیکی مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندگان کے ساتھ  وزارت پانی و بجلی حکام بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کا ڈیٹا فراہم کرنا ہے، جس کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ہفتے تک تمام متعلقہ ڈیٹا اور ریکارڈ وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانس ونگ کو پہنچا دیں۔