Tag: Pakistan Army

  • خیبر ایجنسی آپریشن کامیابی سے جاری، 6 دہشت گرد ہلاک 2 ٹھکانے تباہ

    خیبر ایجنسی آپریشن کامیابی سے جاری، 6 دہشت گرد ہلاک 2 ٹھکانے تباہ

    خیبرایجنسی: پاک افغان سرحد کے قریب وادی رجگال، وادی نارے ناؤ اور ستار کلے میں پاک فوج کا زمینی اور فضائی آپریشن 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا خیبرایجنسی 3 کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج کے جوانوں نے اتوار کے روز وادی رجگال، نارے ناؤ اور ستار کلے میں زمینی اور فضائی آپریشن کیا۔پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے  6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    پڑھیں: خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

    واضح رہے پاک فوج کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے متصل خیبر ایجنسی کی وادی رجگال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک دہشت گردوں کی کمین گاہیں اور خفیہ گزر گاہیں تباہ کی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں:   دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ختم کریں گے، آرمی چیف کا راجگال میں جوانوں سے خطاب

    آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعے کے روز وادی رجگال کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کرکے اُن کے عزم اور بلند حوصلے کی تعریف کی تھی، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی ماہرانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس آپریشن سے  سرحد کے دونوں طرف دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں آسانی رہے گی‘‘۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ چوکس رہیں اور دشمن پر نظر رکھیں، اُن کا مزید کہنا تھاکہ ’’ملک میں دہشت گردوں کا کوئی مقام نہیں چھوڑا جائے گا اور عوام کے تعاون سے ملک میں امن قائم کیا جائے گا‘‘۔

  • دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ختم کریں گے، آرمی چیف کا راجگال میں جوانوں سے خطاب

    دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ختم کریں گے، آرمی چیف کا راجگال میں جوانوں سے خطاب

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال کا دورہ کر اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف نے خیبرایجنسی پاک افغان بارڈر کے قریب راجگال میں جاری آپریشن کا جائزہ لینے پہنچ گئے، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے آرمی چیف آف اسٹاف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’آرمی چیف کو راجگال میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی جسے انہوں نے سراہتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کے کردار کو سراہا‘‘، اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کے حوصلے بلند کیے‘‘۔

    پڑھیں:  خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

    آرمی چیف آف اسٹاف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف قوم اور پاک افواج نے بھاری قیمت ادا کی ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس جنگ کو جاری رکھیں گے، انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کو ہدایت کی کہ ’’وہ سرحد پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے لیے ہر وقت چوکس رہیں‘‘۔

    جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہا کیا کہ ’’ملک بھر سے دہشت گردوں کے سلیپرسیلز کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’’ملک بھر سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کیے جائیں گے اور دہشت گرد جس مقام پر بھی موجود ہوں گے اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘‘۔

    مزید پڑھیں:  خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

    جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ’’راجگال آپریشن ایک کٹھن مرحلہ ہے مگر جوانوں کے بلند حوصلے سے اس میں کامیابی حاصل کر یں گے اور سرحدوں کے دونوں طرف موجود دہشت گردوں پر بہتر نظر رکھیں گے‘‘۔

    واضح رہے پاک افغان بارڈر سے متصل خیبرایجنسی کی وادی راجگال کے مقام پر پاکستان آرمی کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی و فضائی کارروائی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز آرمی کی جانب سے فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کیے گئے تھے۔

  • پاک فوج کے ’ایس ایس جی‘ کمانڈو دنیا بھرمیں نمبرون

    پاک فوج کے ’ایس ایس جی‘ کمانڈو دنیا بھرمیں نمبرون

    کسی بھی فوج کی شان اس کے خصوصی دستے ہوتے ہیں۔ یہ خصوصی دستے انتہائی خطرناک اورناقابلِ یقین صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ حال میں ہی ایک آسٹریلوی ویب سائٹ ’بزنس انسائڈر‘ نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کی ہے جن میں پاکستان کے ’’اسپیشل سروسز گروپ‘‘ کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔

    پاکستان کی مسلح افواج کا یہ خصوصی دستہ موسم کی سختی کو جھیلنے ، دشمن کے شدید حملے کو غیرموثر کرنے اور مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

    ایس ایس جی کے نام سے پہچانا جانے والا یہ خصوصی دستہ ایسے دشوارگزارعلاقوں میں بھی ناقابلِ یقین کارنامے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاں کوئی اور شخص جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

    اسپیشل سروس گروپ ( پاکستان)۔

    SSG_2

    پاکستانی افواج کا خصوص دستہ ایس ایس جی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پردنیا بھرمیں مشہور ہے۔ ایس ایس جی کی تربیت کے دوران سب سے سخت مرحلہ 12 گھنٹوں میں 36 کلومیٹر کا مارچ اور بیس منٹ میں 5 کلومیٹر کی دوڑ ہے۔ حالیہ دنوں ایس ایس جی ملک کے اندر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار شدت پسند عناصر کی سرکوبی میں مصروف ہے۔

    آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق دوسرے نمبرپراسپین کی ’نیول اسپیشل وارفیئرفورس‘ ہے۔ تیسرے نمبر پرروس کا ’الفا گروپ‘ ہے، چوتھے نمبر پرفرانس کا’ نیشنل گینڈارمیری گروپ‘، پانچویں نمبر پراسرائیل کی ’سائرت متکال‘،چھٹے نمبر پربرطانیہ کی ’اسپیشل ایئرسروس‘، ساتویں نمبرپربرطانیہ کی ’اسپیشل بوٹ سروس‘، آٹھویں نمبر پر’امریکی نیوی سیل‘ اورنویں نمبر پر’امریکی میرین‘ براجمان ہیں۔

    دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسروسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بناء پردیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیرملک شامل نہیں ہے۔

  • دنیا کی دوسری افواج کے برعکس پاک فوج میں خود کشی کی شرح صفر

    دنیا کی دوسری افواج کے برعکس پاک فوج میں خود کشی کی شرح صفر

    کراچی: دہشت گردی کے خلاف بدترین جنگ لڑنے والی پاک فو ج میں خود کشی کی شرح صفر ہے،  بھارتی فوج میں سالانہ 120افراد خود کشی کرتے ہیں ۔

    دنیا بھر میں مسلّح تصادم میں مصروف افواج میں خودکشی کا تناسب بڑھ رہا ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 2009ء سے 2013ء کے پانچ سالوں میں 597بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی، یعنی 120فوجیوں نےسالانہ خود کشی کی۔

     برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 2012ء میں 247امریکی فوجیوں نے خود کشی کی، اس سال دورانِ جنگ مرنے والے امریکیوں کی تعدادصرف 222تھی، امریکہ اور بھارت میں فوجیو ں کو خود کشی سے روکنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

    برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق 2012ء میں پچاس حاضر سروس اور ریٹائر برطانوی فوجیوں نے خود کشی کی۔

     اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق 2014ء میں دس صیہونی فوجیوں نے اپنی جان لی، ان میں سے چار جولائی میں پچاس روزہ غزہ جنگ میں شریک رہے تھے، اسرائیلی افواج میں ڈیوٹی پر موجود افسروں اور جوانوں کی کل تعداد صرف ایک لاکھ ستاسی ہزار (187,000)ہے ۔

     دہشت گردی کے خلاف بدترین جنگ لڑنے والی پاکستانی فوج میں 2014ء کے دوران خودکشی کا ایک بھی واقع رپورٹ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر کے لیفٹیننٹ کرنل شفیق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ پاک فوج کے ایک جوان نے بھی خود کشی نہیں کی۔

  • پشاور حملے کا مقصد آرمی کے حملوں کابدلہ لینا ہے، طالبان

    پشاور حملے کا مقصد آرمی کے حملوں کابدلہ لینا ہے، طالبان

    پشاور: تحریکِ طالبان نے پاکستان آرمی کے زیرِ انتظام چلنے والے ایک اسکول پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 84 طلبہ سمیت کل 130 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    ٹی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق حملے کا مقصد پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن میں جاں بحق ہونے والے افراد کا بدلہ لینا ہے۔

    تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے ترجمان محمد عمر خراسانی کا کہنا تھا کہ ، ’’ہم نے آرمی کا اسکول اس لئے چنا کہ حکومت ہمارے خاندان والوں کو اور ہماری عورتوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں بھی ہمارا درد محسوس ہو‘‘۔

  • پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    واشنگٹن: پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مشاورتی گروپ کا دو روزہ اجلاس باضابطہ طور پر کل سے پینٹاگون میں شروع ہو رہا ہے۔

    سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک کی سربراہی میں پاکستان کے گیارہ رکنی وفد نے آج امریکی حکام سے ملاقات میں ابتدائی بات چیت بھی کی ہے۔

    اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف جاری پاکستان فوج کے آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ مستقبل میں پاکستانی فوج کی ضروریات اور حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • تھر متاثرین، پاک فوج نے 80ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

    تھر متاثرین، پاک فوج نے 80ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

    لاہور: پاک فوج نے تھر کے قحط سے متاثرہ افراد کے لئے بارہ ٹرکوں پر مشتمل اسی ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ لاہور گیریژن کی جانب سے اب تک 148ٹن سامان بھیجا جا چکا ہے۔

    فورٹریس سٹیڈیم لاہور گیریژن سے بھیجے جانے والے ٹرکوں میں کھانے پینے کی اشیائ، ادویات اور دیگر گھریلو استعمال کا سامان موجود ہے۔ بریگیڈئر مظہر کیانی نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سامان بھیجنے کی تقریب کے دوران امریکن بزنس فورم کی جانب سے پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔ لاہور گیریژن کے زیر اہتمام سات مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ جو فورٹریس سٹیڈیم، ایوب سٹیڈیم، قذافی سٹیڈیم، والٹن روڈ، ڈی ایچ اے اور شیخوپورہ میں قائم کئے گئے ہیں۔

  • پاک فوج کا تھرپارکر متاثرین کیلئے لاہور میں ریلیف کیمپ قائم

    پاک فوج کا تھرپارکر متاثرین کیلئے لاہور میں ریلیف کیمپ قائم

    لاہور: پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر میں متاثرینِ خشک سالی کی امداد کیلیے لاہور میں سات ریلیف کیمپ قائم کردئیے ہے۔ کیمپوں میں امدادی سامان، ادویات اور نقد عطیات اکھٹا کئے جارہے ہیں۔

    تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھر کے باسیوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتیں اور فلاحی اداروں سمیت پاک فوج  کی جانب سے امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔

    پاک فوج نے لاہور میں تھر کے متاثرین کی امداد کیلئے سات ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں۔ کیمپوں میں امدادی سامان، ادویات اور نقد عطیات اکھٹا کے جارہے ہیں۔ ریلیف کیمپ فورٹرس اسٹیڈیم، ایوب اسٹیڈیم، قذافی اسٹیڈیم، والٹن روڈ، مسجد چوک ڈی ایچ اے، وطین چوک ڈی ایچ اے اور شیخوپورہ روڈ پر قائم کیے گئے ہیں۔

    متاثرین تھر کیلئے نقد عطیات عسکری بینک طفیل روڈ لاہور کینٹ برانچ اور آرمی ریلیف اکاؤنٹ جی ایچ کیو میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

  • خیبر ایجنسی: کلعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے ہتھار ڈال دیئے

    خیبر ایجنسی: کلعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے ہتھار ڈال دیئے

    خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں تیزی کے بعد باڑہ میں کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت کئی شد ت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن تیزی سے جاری ہے اور پاک فوج علا قے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فزائی کاروائیاں کر رہی ہے جس میں سیکٹروں شدت پسند ہلاک اور گرفتار ہو ئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام سے منحرف ہونیوالے سابق امیر نےباڑہ کےکئی علاقوں پر اپنا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔

  • ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

    اسلام آباد: پاک فوج دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کیلئےپُرعزم، ضرب عضب کی ضربیں جاری، وزیرستان میں علا قے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری، تیئتس شدت پسند ہلاک ہوگئے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقع ہو ئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضرب عضب کی ضربوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج دہشتگروں کے مکمل خاتمے تک اس کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، آج وزیرستان کے علا قے دتہ خیل میں پاک فوج  کی جانب سے فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگروں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان فضائی حملوں میں تیئتس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے۔