Tag: Pakistan Arrives

  • اہم معا ہدوں پر گفتگو کیلئے سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کی پاکستان آمد

    اہم معا ہدوں پر گفتگو کیلئے سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کی پاکستان آمد

    اسلام آباد :  سعودی عرب کا اعلی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں سعودی وزارت خزانہ، پٹرولیم اور توانائی کے نمائندے شامل ہیں، سعودی وزارت خزانہ حکام کی  پاکستانی وزارت خزانہ حکام سے ملاقات ہوگی۔

    مذاکرات کاپہلادورآج شروع ہورہا ہے، وزارت خزانہ، خارجہ، تیل و گیس بھی مذاکرات میں حصہ لے گی، وزارت منصوبہ بندی، توانائی، آبی وسائل بھی بات چیت میں شریک ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کو معیشت پر بریفنگ اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی وزارت خزانہ حکام سے ملاقات میں سعودی حکام سے سعودی گرانٹ سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب کوایل این جی پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش کی جائے گی اور سعودی سرمایہ کاروں کو شیئرز پیش کیے جائینگے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھاشا دیامر اور مہمند ڈیم اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر سعودی حکام کو بریفنگ دی جائے گی، پاکستانی حکام سعودی حکام سے ادھار تیل  کے حصول پر بات چیت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ پر بریفنگ اور معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ منگل یا بدھ کو پاکستان آئیں گے، دوطرفہ وزارت خزانہ کی تجاویز سعودی وزیرخزانہ کو پیش کی جائیں گی، سعودی وزیرخزانہ کی آمد کے بعد معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

  • چار نامور بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد، جنرل آصف غفور سے ملاقات

    چار نامور بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد، جنرل آصف غفور سے ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے، جن میں ایک امریکی خاتون ریسلر بھی شامل ہے، ریسلرز نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کا لہو گرمانے کیلئے دنیائے ریسلنگ کے نامور ستارے ایک بار پھر اسلام آباد پہنچ گئے، ٹائنی آئرن، ریبل، بادشاہ خان اور امریکی خاتون ریسلر بریم اسلام آباد آنے والوں میں شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں غیر ملکی ریسلرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رنگ آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو سید عاصم بخاری نے کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ غیر ملکی ریسلرز دوبارہ پاکستان آئے ہیں،8اگست سے یہ غیر ملکی ریسلرز پاکستانی شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے،  ہم اب ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا  پاکستان کا دنیا میں سافٹ امیج کو دوبارہ اجاگر کریں گے، پاکستان میں اب جان سینا سمیت بڑے سے بڑا ہر ریسلر آئے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے ہیرو ہیں، ان سے بھی غیر ملکی ریسلرز کی جلد ملاقات کرائی جائے گی، مضبوط فوج کی وجہ سے ملک کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آج غیر ملکی ریسلرز کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں میجر جنرل آصف غفور نے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مسلح افواج کے تعاون کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔

    اس موقع پر ریسلر ٹائنی آئرن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریسلنگ کے مقابلوں کو مقبولیت حاصل ہے، رنگ میں اتر کر کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، پہلے بھی یہاں آیا تھا، ایک سال پاکستان کو بہت مس کیا،یہ میرا دوسرا گھر ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپنے گھر واپس آ گیا ہوں، شائقین کے گرم جوش استقبال نے میرے جذبہ کو مزید بڑھا دیا ہے۔

    پاکستانی نژاد ریسلر بادشاہ خان نے کہا کہ ریسلنگ ایک آرٹ ہے، یہ امیروں یا غریبوں کا نہیں بلکہ یہ سب کا کھیل ہے، اس بار ایسا کھیل دکھائیں گے کہ پوری دنیا دیکھے گی۔

    امریکی خاتون ریسلر ریبل نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، حریفوں کو ابھی سے یہ پیغام دے رہی ہوں کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد

    مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد

    لاہور : مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سو سے زیادہ ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال اور بھرپور محبتیں ملنے پر ہندو یاتریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے سو سےزائدہندو یاتری واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچ گئے، ہندو یاتری پاکستان میں اپنے دس روز ہ قیام کے دوران میر پور خاص میں میرو پور شاہ دانی عبادت گاہ کی مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے۔

    پاکستان پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر وہ بھی بہت خوش نظر آرہے تھے، کچھ تو فرط محبت میں گنگنا بھی اٹھے۔

    ہندو یاتری پاکستان میں اپنے دس روز ہ قیام کے دوران میر پور خاص میں میرو پور شاہ دانی عبادت گاہ کی مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے اور تیس نومبر کو واہگہ کے راستے بھارت واپس روانہ ہو جائیں گے۔

    ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کے سلسلے میں دس روز تک پاکستان میں قیام کرینگے، وہ کل اسپیشل ٹرین سے سکھر اور میر پور روانہ ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کریں گے، صدیق الفاروق


    ہندو یاتری میرو پور شاہ دانی عبادت گاہ کی مذہبی رسومات میں شرکت کرینگے، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ہندو یاتریوں کو سفری اور رہائشی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔