Tag: Pakistan Atomic Energy Commission

  • پاکستان کی یورپی جوہری تحقیق کے ادارے سرن کی 70 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریبات میں شرکت

    پاکستان کی یورپی جوہری تحقیق کے ادارے سرن کی 70 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریبات میں شرکت

    جنیوا/اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی کمیونٹی کے ساتھ مل کر یورپی جوہری تحقیق کے مرکز ’سرن‘ کی 70 ویں سال گرہ کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں حال ہی میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریبات میں شرکت کی ہے۔

    یورپی آرگنائزیشن برائے نیوکلیئر ریسرچ (سی ای آر این) نے پارٹیکل فزکس کے شعبے میں گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ہونے والی شان دار دریافتوں کی یاد میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا، جن میں دنیا بھر کے 39 ممالک کے وفود نے شرکت کی، پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کی۔

    تقریبات کے دوران دیگر ممالک کے وفود کے اہم نمائندوں سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں میں ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے سرن کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے سائنسی تحقیق اور تکنیکی جدت کو فروغ دیتا رہے گا۔

    انھوں نے کہا پاکستان، ایشیا کے پہلے ایسوسی ایٹ ممبر اسٹیٹ ہونے کے ناطے سرن کے کئی اہم تحقیقی منصوبوں اور جدید سائنسی بنیادی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان 2015 سے سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے معروف ادارے، بشمول پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ایچ ایم سی 3، پنسٹیک، نیشنل سینٹر فار فزکس، کامسیٹس اور نسٹ یونیورسٹی سرن کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں اور اس کے مختلف تجربات میں فعال طور پر شریک ہیں۔

    پاکستان نے 2024 میں سرن کی 70 ویں سال گرہ کے حوالے سے چار خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا اور سرن کے ساتھ پاکستان کے تین دہائیوں کے مشترکہ سائنسی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

    ڈاکٹر راجہ علی نے کہا پاکستان سرن کی قابل ذکر سائنسی کاوشوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا اور پارٹیکل فزکس کے شعبے میں مزید فعال کردار کرنے اور انسانیت کی بہتری کے لیے ہونے والی بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔

  • پاکستان اٹامک انرجی کمیشن  کی بڑی کامیابی ،  نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا گیا

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی بڑی کامیابی ، نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا گیا

    کراچی : پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا ، کراچی ٹو، تھری پاور پلانٹ کی تکمیل سے 2200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو کلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ تھری کا سول ورکس مکمل کرلیا گیاہے ، جس کے بعد پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا، یہ انرجی کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑی کام یابی ہے۔

    ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے بتایا کہ کے تھری نیو کلیئر پاور پلانٹ پر گنبد کی تنصیب کے بعد سول ورکس مکمل ہوگیا ہے ، کے ٹو اور کے تھری کو شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ، کے ٹو اور کے تھری 2020 اور 2021 سے کام شروع کردیں گے ۔

    محمد نعیم نے کہا کہ کراچی ٹو اور تھری پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق پیداوار شروع کردیں گے، کراچی ٹو، تھری پاور پلانٹ کی تکمیل سے 2200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

    ترجمان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض نے بتایا کہ ڈوم پاور پلانٹ کا سب سے مضبوط حصہ ہوتا ہے، جو نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تابکاری اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

    خیال رہے کے ٹو نیوکلیئرپاورپلانٹ جدید نوعیت کا جنریشن تھری کانیوکلیرپاورپلانٹ ہے ، پلانٹ حفاظت اورسیفٹی کےجدیدترین انتظامات سے آراستہ ہے ، جس میں داخلی اورخارجی تحفظ اورحادثات سےبچاؤکےعلاوہ ایمرجنسی صلاحیتیں شامل ہیں۔

    پلانٹ کی آپریشنل مدت 60سال جسے مزید20سال تک بڑھایاجاسکتاہے ، پلانٹ کی تعمیرکاآغاز2013اورایٹمی ایندھن کی تنصیب کاکام 2020سےکیاگیا ، پلانٹ کو 18 مارچ2021کونیشنل گرڈسےمنسلک کیا گیا تھا۔

    پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کےزیرانتظام 6نیوکلیئرپاورپلانٹ کام کررہےہیں ، 2نیوکلیئرپاورپلانٹ کراچی کے ساحل پر کے ون اور کے ٹو کے نام سے ہیں جبکہ 4 نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ کےمقام پرکام کررہے ہیں۔

    پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوارتقریباً 1400میگاواٹ تک ہے ، کےٹوکےافتتاح کےبعدمزید1100میگاواٹ اضافہ دگنےکےقریب ہوگا۔