Tag: Pakistan Awami tehreek

  • عوامی تحریک نے شہباز شریف کا بیان مضحکہ خیز قرار دے دیا

    عوامی تحریک نے شہباز شریف کا بیان مضحکہ خیز قرار دے دیا

    پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہی کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کا گھیراؤ کیا گیا۔

    ترجمان پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق شہباز شریف کا گھیراؤ کرنے کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 9 سال بعد پہلی بار یہ درفنتنی چھوڑی ہے، اصل حقیقت یہ ہے کہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر ہی ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کے حکم پر محاصرہ کرکے بے گناہوں کا قتل عام کیا گیا، شہباز شریف کے خلاف10 شہریوں کو قتل کرنے کی ایف آئی آر درج ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں8سال گزر جانے کے بعد بھی اب تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جن ملزمان پر قتل کی ایف آئی آر درج ہے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟

    واضح رہے کہ 17جون 2014ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا تھا۔ جس میں پولیس نے ادارہ منہاج القرآن پر دھاوا بولا اور نہتے کارکنان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 14 بے گناہ شہری جاں بحق اور تقریباً 80 افراد زخمی ہوئے، ہلاک شدگان میں خواتین بھی شامل تھیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن: 16 اگست کوخواتین کا دھرنا ہوگا: ڈاکٹرطاہرالقادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن: 16 اگست کوخواتین کا دھرنا ہوگا: ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے ‘ 16 اگست کو مال روڈ پر خواتین کے دھرنےکا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دیں گی اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کرنےکی اپیل کریں گی۔

    انہوں نے اپیل کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدارانہ بنچ تشکیل دیا جائے ‘ ایسا بنچ بنایا جائے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو اورو ہ عیدکےبعدپہلےہفتے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرے۔

    ان کا کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے اہلِ خانہ انصاف کے منتظر ہیں‘ بتایاجائےاس رپورٹ میں کس کوذمہ دارٹھہرایاگیاہے۔ طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ دباؤہےتوبتادیں کسی اوردروازےپردستک دیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا تھا کہ 16 اگست کو خواتین کا دھرنا ہوگا اور ان کی مرضی کہ دھرنا کب تک جاری رہے‘ اور شہداء کےاہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لئے میں بھی وہاں جاؤں گا۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے‘ وہ تولوگوں کوشہیدکرتےہیں۔گجرات میں معصوم بچےکوگاڑی کےنیچےروندکرقتل کردیاگیا اور ان لوگوں نے رک کر بچے کو پوچھا تک نہیں۔


    اب دھرناہوگا توآخری دھرناہوگا، علامہ طاہرالقادری


     یاد رہے کہ 08 اگست کو وطن واپسی کےموقع پر ان کا کہنا تھا کہ جسٹس باقرنجفی کا کمیشن بنایا اور کہا تھا کہ ’’ انگلی میری طرف اٹھی تو مستعفی ہوں گا، جسٹس باقر نجفی کمیشن میں کہا گیا ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرانے والاشہباز شریف تھا،آپ نے کمیشن کی رپورٹ دبا دی‘‘۔

    طاہر القادری نے مزید کہا کہ اللہ کی طرف سے مواخذےاور انتقام کاوقت آگیا ہے، ڈیڑھ سال تک آپ کوبےگناہی ثابت کرنےکاموقع دیاگیا، آپ کےخاندان کےایک ایک فرد کو صفائی کے لیے بلایا گیا، بتاؤلوٹ مارنہیں توپیسہ کہاں سےبنایاگیاتھا، آپ کو273دن صفائی کا موقع دیا گیا تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ورکروں سے پوچھا کہ کیا دھرنا دے دیا جائے ‘ کارکنان کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر طاہر القادری نے کہا تھا کہ اب جو دھرنا ہوگا وہ آخری دھرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عوامی تحریک کی مسلم لیگ ن پر پابندی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

    عوامی تحریک کی مسلم لیگ ن پر پابندی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مسلم لیگ ن پر پابندی عائد کرنے اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا کہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خود کہہ دیا کہ نااہل شخص پارٹی کی قیادت یا اس کے امور نہیں چلا سکتا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نا اہل قرار دیے گئے شخص نواز شریف کے نام پر ہے۔

    دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے اور ن لیگ پر پابندی عائد کی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بتائیں کس قانون کے تحت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیں۔

    بعد ازاں درخواست کو قابل سماعت قرار دیے جانے یا نہ دیے جانے کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عہدے پر موجود وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا اور ان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔


  • سپریم کورٹ کےپورے بینچ نے نوازشریف کوجھوٹا قراردیا‘ طاہرالقادری

    سپریم کورٹ کےپورے بینچ نے نوازشریف کوجھوٹا قراردیا‘ طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور پہنچے،جہاں عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اوسلو سے لاہور پہنچےجہاں حسن محی الدین، حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈپوراور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اپنے قائد کا استقبال کیا اورڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ اپریل کے بعد مختلف ممالک کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چور پکڑا گیا ہے، قاتل ابھی رہتا ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہمیں ماڈل ٹاؤن واقعے پرانصاف چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کےبعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کا خون بہا ہے،امید ہےانصاف اورقصاص کا راستہ کھلے گا۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ کی بارگاہ کی ہمیشہ احتساب ہوتاہےمواخذہ ہوتاہے، لگتاہے پاکستانیوں پراللہ کی نصرت اورمدد شروع ہوچکی ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں نےکہا تھا آرٹیکل 62،63 نافذ ہونے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکرہے4 سال بعد ہی سہی آج آرٹیکل 62،63 بولا ہے۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ اتنےبڑےفیصلےکےبعد شرم سےگھربیٹھ جاناچاہیے لیکن اتنی بےشرمی ہےکہ اب للکارتےہوئےجی ٹی روڈ پر نکلنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گلوبٹ کی سزا کالعدم‘ عدالت نے رہائی کاحکم دے دیا

    گلوبٹ کی سزا کالعدم‘ عدالت نے رہائی کاحکم دے دیا

    لاہور: ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے اہم کردار گلو بٹ کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے دیگر دفعات میں سزا مکمل ہوجانے کے بعد گلو بٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

    لاہورہائی کورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے گلو بٹ کی اپیل کی سماعت کی۔ گلو بٹ کے وکیل نے دلائل دیے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر گلو بٹ کو گیارہ سال قید کی سزا سنائی جو اس کے جرم سے کہیں زیادہ ہے۔

    گلو بٹ کے وکیل کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں جب کہ گلو بٹ کا عمل دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا نہ ہی اس نے کسی پر قاتلانہ حملہ کیا لہذا دونوں دفعات بدنیتی پر مبنی ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود جو سزا دی وہ انصاف اور قانون کے منافی ہے لہذا ہائی کورٹ سزا کالعدم قرار دے کر گلو بٹ کو رہا کرنے کا حکم دے۔

    گلو بٹ جیل میں برتن دھونےپر مامور

     سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ گلو بٹ کی توڑ پھوڑ کی وجہ سے پورے ملک میں خوف وہراس پھیلا لہذا دی گئی سزا قانون کے مطابق ہے۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گلو بٹ کو انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دے گی جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ دیگر دفعات کے تحت اگر گلو بٹ کی سزا پوری ہو چکی ہے تو اسے رہا کردیا جائے۔

    یاد رہے کہ گلو بٹ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 2014 میں ماڈل ٹاون میں توڑ پھوڑاور خوف و ہراس پھیلانے پر گیارہ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • پاکستان عوامی تحریک کاحکومت کی اقتصادی ترقی پر وائٹ پیپر جاری

    پاکستان عوامی تحریک کاحکومت کی اقتصادی ترقی پر وائٹ پیپر جاری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی جانب سے اقتصادی ترقی کے دعوؤں پر وائٹ پیپر جاری کردیا، جس میں موٹر وے گروی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کے اقتصادی ترقی کے دعوؤں کا پول کھول دیا، پی اے ٹی کے خرم نواز گنڈاپور و دیگر مرکزی رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے دعوؤں پر وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

    وائٹ پیپر کے مطابق پارلیمنٹ اور چھوٹے صوبے اقتصادی راہداری کے منصوبے سے لاعلم ہیں، نواز حکومت نے تین سال میں غیر ملکی قرضوں میں تیرہ ارب ڈالر کا اضافہ کردیا۔

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ خوراک، تعلیم اور انسانی ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے پاکستان کا شمار ایتھوپیا جیسے ممالک میں ہورہا ہے، سرمایہ کاری، زرعی پیداوار، برآمدات میں کمی، قرضوں اورکرپشن میں اضافہ ترقی کا کونسا ماڈل ہے؟ 9سال قبل ترقی کی شرح نمو 7.5 فیصد تھی جو آج 2016 ء میں بھی 4.7 فیصد سے نیچے ہے۔

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ موٹر وے گروی ہیں اور پاناما کے کرپٹ کردار نام نہاد منصوبوں سے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، عالمی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس کو توڑ مروڑ کر شائع کروایا جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں : پاناما اور سرل لیکس کے نتائج صفر ثابت ہوں گے، طاہر القادری


    رپورٹ کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جو مائیکرو اکنامک، صحت، پرائمری تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری لانے میں ناکام رہا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار بدعنوان ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔ 168 ملکوں میں سے 116 میں کرپشن پاکستان سے کم ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر انصاف نہیں ہے تو عوام کو انصاف ملنا کیسے ممکن ہے، پاناما اور سرل لیکس کے نتائج صفر ثابت ہوں گے۔

    علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،نیوز لیک کمیشن کا سربراہ سلطنت شریفیہ کا ملازم ہے، پاناما لیکس کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور نیوز لیکس میں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

  • پاناما لیکس کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ

    پاناما لیکس کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 3 ستمبر کے احتجاج کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کر لیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی اور 3 ستمبر کے مشترکہ دھرنے اور احتجاج پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے 3 ستمبر کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے معاملے پر سرد مہری کا شکار ہے، پاناما لیکس پر تحقیقات کا آغاز حکمران خاندان سے ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلانا ہمارا عزم ہے، اس حوالے سے حکومتی کردار مجرمانہ ہے۔

  • طاہرالقادری کا15جون کوواپسی،17جون کو لاہورمیں دھرنے کااعلان

    طاہرالقادری کا15جون کوواپسی،17جون کو لاہورمیں دھرنے کااعلان

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پندرہ جون کو وطن واپسی اور سترہ جون کو سانحہ ماڈل ٹاون کو دو سال مکمل ہونے پر مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    کینیڈا سے وڈیولنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جون 2014ءکو کارکنوں کی شہادت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے حکومتی رویے اور تحقیقاتی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے انصاف دلانے کی اپیل بھی کی۔

    عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت حالت نزاع میں ہے،حکمران اپنی مدت اقتدار پوری نہیں کرسکے گی۔

    لند ن میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایا کہ دھرنے میں دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس 17 جون کو پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں عوامی تحریک کے 11 کارکن ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات بھی کرائی گئیں اور یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے۔

  • طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا

    طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے جے آئی ٹی کے خلاف چودہ جون تک احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے سانحہ ماڈل ٹان کے ذمہ دارووزیراعظم ،وزیراعلی پنجاب ،رانا ثنااللہ اوراس وقت کے آئی جی سمیت پولیس افسران ہیں۔

     انہوں نے جے آئی ٹی کے خلاف چودہ جون تک احتجاجی مظاہروں کا شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا احتجاج کرنا عوام کا حق ہے حکمران اس حق سے محروم نہیں کرسکتے۔

  • پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے ، پاکستان عوامی تحریک

    پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے ، پاکستان عوامی تحریک

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے تجویز دی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے جبکہ پراسیکیوشن نظام کوسیاسی اثر سے پاک اور مؤثر بنایا جائے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پولیس میں بھرتی اور تربیت کا نظام فوج کے سپرد کیا جائے، لیپ ٹاپ، آشیانہ اور پیلی ٹیکسی جیسی سیاسی اسکیموں کا بجٹ سکیورٹی مقاصد پر خرچ کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس میں اراکین اسمبلی کی سفارشات پر تقرر و تبادلہ کا سلسلہ فی الفور بند کردیا جائے، پراسیکیوشن کا نظام مؤثر بنانے کیلئے قابل وکلاءاور ریٹائرڈ ججز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

    انکا کہنا تھا کہ فوری بلدیاتی انتخابات کروا کر یونین کونسل کی سطح پر امن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔