Tag: pakistan awmi tehreek

  • الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    لاہور: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن غیر آئینی تھےعوام غیر قانونی حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے آزاد الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کیا۔

     ان کا کہنا تھا عام انتخابات غیر آئینی تھے اور موجودہ حکومت غیر قانونی ہے ، عوام ان حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کنٹینر پالیٹکس نہ کرنے کے دعویداروں نے پورا پنجاب کنٹینرز سے سیل اور لوگوں کو گھروں میں قید کیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن کیلئے ہماری جدوجہد کے خلاف تمام قوتیں ایک نہ ہوتیں تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کاعلامہ امین شہیدی کوفون، شکارپورواقعےکی مذمت

    ڈاکٹرطاہرالقادری کاعلامہ امین شہیدی کوفون، شکارپورواقعےکی مذمت

    کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی کو فون کرکےشکارپورمیں ہونےوالے دہشتگردی کےواقعے کی مذمت کی ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کےآغا امین شہیدی کو فون کرکے شکارپوردہشت گردی کےواقعے کی شدید مذمت کی اور سانحے میں زخمی ہونےوالے افراد کی جلد صحت یابی کےلئےدعاکی ۔

     اس موقع پر علامہ طاہرالقادری کا کہناتھا کہ یورپ میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بنیادی انسانی حقوق معطل کئےگئے لیکن وہاں کسی نے شور نہیں مچایا تاہم پاکستان میں جو حکمران شادی بیاہ کے ضابطوں پر عمل درآمد نہیں کروا سکے وہ قومی ایکشن پلان پر کیاعمل کروائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ اگر ملک سے دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ملک کا اللہ حافظ ہے۔

  • طاہرالقادری کیخلاف اخبارمیں اشتہار دینے کا حکم جاری

    طاہرالقادری کیخلاف اخبارمیں اشتہار دینے کا حکم جاری

    لاہور:انسداد دہشت گردی نے عدم پیشی پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت چار افراد کےلیے اخبار اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر طاہر القادری ، خرم نواز گنڈا پور ،حسین محی الدین اور رحیق عباسی عدالتی نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ چاروں افراد کے لیے اخبار میں اشتہار جاری کیا جائے ۔

     چاروں افراد کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عوام کو ریاست کےخلاف اکسانے کے الزام میں مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

     عدالت نے اخبار اشتہار کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی ۔

  • توہین رسالت آزادی اظہار نہیں، مسلمانوں کی حق تلفی ہے، طاہرالقادری

    توہین رسالت آزادی اظہار نہیں، مسلمانوں کی حق تلفی ہے، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نےبارک اوباما اور بان کی مون سمیت عالمی رہنمائوں کو خط لکھ دیا، جس میں کہاگیا ہےکہ توہین رسالت آزادی اظہار نہیں ،ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے بنیادی حق سے انحراف ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے اپنے خط میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کامسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ عالمی امن کا تقاضہ ہے کہ اقوام متحدہ توہین مذہب اور مقدس ہستیوں کے خلاف قابل اعتراض مواد کی اشاعت قابل تعزیر جرم ٹھہرائے ۔ یورپ کے بعض ممالک میں ہولو کاسٹ کا انکار جرم ہے تو کہیں عیسائیت کے خلاف بات کرنا جرم ہے ۔

    طاہرالقادری نے بتایا کہ اگر دنیا نے توہین رسالت پر ذمہ داری نہ دکھائی تو تہذیبوں کے تصادم سے بچنا ممکن نہیں رہے گا۔

  • قوم انقلاب کیلئے نکلتی تو آج پٹرول کیلئے لائنوں میں نہ لگتی، طاہرالقادری

    قوم انقلاب کیلئے نکلتی تو آج پٹرول کیلئے لائنوں میں نہ لگتی، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم کو دہشتگردی کےخلاف یکجا کرنے کے مرحلہ پر بجلی، گیس ، پٹرول کے بحران میں الجھا دیا گیا، قوم انقلاب کیلئے نکلتی تو آج پٹرول کیلئے لائنوں میں نہ لگتی۔

    میڈیا کو جاری بیان میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قلت کے باعث طالبعلم سکول نہیں جا سکتے،ایمبولینسزتک رک گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  بدانتظامی اور نااہلی کا اعتراف کرنے والے اپنی سزا بھی تجویز کریں صرف سیکرٹری پٹرولیم کو قربانی کا بکرا بنایا گیا جبکہ اس بحران کے پیچھے بڑے مگر مچھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول کے حالیہ بحران کے ذمہ دار وزیراعظم، وزیرخزانہ اور وزیرپٹرولیم ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جس مرحلہ پر قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کرنے کی ضرورت تھی عین اس موقع پر قوم کو بجلی، گیس ، پٹرول کے بحران میں الجھا دیا گیا۔

     طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنانے کا دعوی کرنے والوں نے اسے پتھر کے زمانے کی طرف دھکیل دیا۔

  • پی اے ٹی کا ایک ماہ بعد اسلام آباد اورلاہورمیں دھرنے کااعلان

    پی اے ٹی کا ایک ماہ بعد اسلام آباد اورلاہورمیں دھرنے کااعلان

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے ایک ماہ بعد اسلام آباد اور لاہور میں سے کسی ایک شہر میں دھرنے کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں حکمران دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے سے آڈیو خطاب میں طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت شہیدوں کے خون سے بے وفائی نہیں کرسکتے، انصاف کے لیے آخری حدتک جائیں گے۔

     انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں پربھی اب سیاست کی جارہی ہے، پارلیمنٹ میں قرارداد کے ذریعےکسی نےدہشتگردی کی جنگ کواپنی جنگ قرارنہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف دہشتگردی کے خلاف تنہا جنگ لڑرہےہیں۔

     طاہرالقادری کاکہناتھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ٹربیونل کی رپورٹ جاری نہ ہونے کے خلاف دوبارہ ہائی کورٹ جائیں گے۔

    سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات منظرعام پرلانےکیلئے دوبارہ پٹیشن دائر کرنےکااعلان کردیا۔ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔

  • عوام کا اتحاد قائد اعظم کے پاکستان کو بچائے گا، طاہرالقادری

    عوام کا اتحاد قائد اعظم کے پاکستان کو بچائے گا، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں ہرطبقے کو برابر کے حقوق میسر ہوں۔

    قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال نہ ہوتا تو پاکستان میں غربت ،جہالت اور انتہا پسندی نہ ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ مقتدر نہیں عوام کا اتحاد قائد کے پاکستان کو بچائے گا، ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔

  • قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

    قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

    لاہور: علامہ طاہرالقادری نےدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تجاویزبذریعہ خط ملک کی عسکری اورسیاسی قیادت کوارسال کردیں۔

     پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاک فوج کے سربراہ کو دہشت گردی کے خاتمے کےلیے تجاویزپرمشتمل خط تحریر کردیا، خط میں کہاگیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کا اعلان کیا جائے۔فوجی عدالتوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے اور انسداددہشت گردی کی عدالتیں اور تمام فورسز فوج کے ماتحت کی جائیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردوں کو غیر ملکی فنڈنگ بندکرنے اورنئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیوں پر بھی پابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔ خط کی کاپیاں صدر، وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی کوبھی ارسال کی گئی ہیں۔

  • دہشت گردی کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنا شرمناک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

    دہشت گردی کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنا شرمناک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قائم کر نے کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ پشاور پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جا نب سے کمیٹی بنا نے کے اعلان پر تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کی آگ میں جلنے والی قوم کو کمیٹی کے سپرد کرنا شرمناک حرکت ہے۔

    ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی خلاف پالیسی بنانا تو دور کی بات یہ ڈرپوک قیادت تو دو ٹوک انداز میں دہشت گردوں کی مذمت بھی نہ کر سکی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کی قرارداد سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا کوئی پلان مو جود نہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب میں تاخیر کا سبب بننے والے وزیراعظم اور ماضی میں مذاکرات کی حامی جماعتیں قوم سے معافی مانگیں۔

  • آخری سانس تک غریب کی جنگ لڑوں گے، علامہ طاہرالقادری

    آخری سانس تک غریب کی جنگ لڑوں گے، علامہ طاہرالقادری

    بھکر: علامہ طاہر القادری کا کہنا ہےخرابی صحت کےباوجود عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔زندگی کی آخری سانس تک غریب کی جنگ لڑتارہوں گا۔

    بھکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی حالت ایسی ہو گئی ہے جیسے موت کو چھو کر آئے ہوں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا مزار قائد کے 25 دسمبر تک پروگراموں کا ناغہ نہیں کرنا چاہتا ، مارچ اپریل میں سرائیکی وسیب کو کور کروں گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ڈاکٹروں نے دل کی مرض کی تشخیض کر دی تھی لیکن علاج نہیں کرایا ۔ علاج کراتا تو 4 ماہ انتظار کرنا پڑتا۔ طاہر القادری نے کہا پی ٹی آئی نے 30نومبر کے جلسے کی دعوت دی ہے ، شرکت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔