ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کردی گئی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی، ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے مقامی ہوٹل میں کی گئی۔
پاکستان کے سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کے لٹن داس، ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے، دونوں ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کل 20 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تینوں میچ 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکہ کے مشہور شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کیلئے پاکستان کی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے قومی ٹیم نے جمعرات کو آرام کے دن کے بعد جمعہ کو شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں اپنا پہلا تربیتی سیشن کیا۔