Tag: Pakistan bating

  • کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    پالی کیلے: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

    پالی کیلے میں میدان سج گیا، شاہینوں کا دوسرے ون ڈے میں امتحان جاری ہے، دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرسکتی ہے، مخالف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکن ٹیم کے کپتان پالی کیلے میں حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کے لئے ہر میچ اہم ہے، سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان ہیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    پچاس اوورز کے اختتام پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کئےاظہر علی 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

    تیس اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 123 تک پہنچ چکا ہے جبکہ تین وکٹیں گر چکی ہیں اس وقت کریز پر شعیب ملک اوراظہرعلی موجود ہیں۔

    بیس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے ہیں۔

    دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 44 رنزبنالئے ہیں۔

    میچ کا آغاز ہوگیا اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بارش میچ کچھ دیر لئے روک دیا گیا۔


    سری لنکا اننگز


    سری لنکا نے میچ کے آغاز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پانچویں اوور میںسری لنکن ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالئے

    دسویں اوور میں 98 رنز پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    میچ کے سولہویں اوور میں 130 رنز پر بھی ایک ہی کھلاڑی آؤٹ ہو سکا۔

    بیس اووررز کے بعد 147 رنز پر  2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں

    جبکہ میچ کے 25 ویں اوور میں شاہینوں نے 166 رنز پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

    تیس اوور کے اختتام پر سری لنکا 189 رنز اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

    جبکہ 35 اوور میں سری لنکا کے6کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنزہیں

    میچ کے 45 ویں اوور میں سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور اسکور 275 تک جا پہنچا

    میچ کے 48 ویں  اووور میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 288 رنز بنا کر پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ابوظہبی : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔

    ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز لیکن 57 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم 20 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو زیر کیا تھا۔

  • کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے چھ وکٹوں پردوسو چوالیس رنزبنالیے

    کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے چھ وکٹوں پردوسو چوالیس رنزبنالیے

    کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر دو سو چوالیس رنزبنالیے ہیں۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرےروز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی توآخری دو بیٹسمینو ں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انسٹھ رنز کا اضافہ کیا اور اسکور تیس سو بیس رنز تک لے گئے۔

    جنید خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے تین شکار کئے۔ پاکستانی بیٹسمین رنگانا ہیراتھ کی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ احمد شہزاد نے کیرئیر کی دوسری نصف سنچری بنائی مگر اٹھاون رنز پر پریرا کا شکار بنے۔ پاکستان کی نصف ٹیم ایک سو چالیس رنز پر پویلین واپس پہنچ چکی تھی۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان تیرہ رنز اور مصباح الحق پانچ رنز پر ہمت ہار گئے۔

    اظہر علی بتیس،خرم منظور تئیس بناسکے ۔ اسد شفیق نے سرفراز احمد کیساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں ترانوے رنز اسکور میں جوڑے۔ ہیراتھ نے پارٹنر شپ توڑتے ہوئے اسد شفیق کو بیالیس رنز پر بولڈ کردیا۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں پر دو سو چوالیس رنزبنالیے۔ اپنی مسلسل تیسری نصف سنچری بناتے ہوئے وکٹ کیپر سرفراز احمد چھیاسٹھ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگزمیں تین سو بیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگزمیں تین سو بیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری دو بیٹسمین اسکور میں انسٹھ رنز کا اضافہ کرسکے۔

    میزبان ٹیم تین سو بیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والےمہیلا جے وردھنے صرف چار رنزبناسکے۔ اپل تھرنگا بانوے رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کوشلسلوا نے 41 اور انجیلو میتھیو نے 39 رنز بنائے، جنید خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے تین شکار کئے۔

    سری لنکا کے تین سو بیس رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینتالیس رنز پر پاکستان کا کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے،خرم منظور 23 رنز بنا پویلین لوٹ چکے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ, پاکستان261رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا

    گال ٹیسٹ, پاکستان261رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا

    گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان دو سو اکسٹھ رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا، پہلا روز پاکستانی بلے باز یونس خان کے نام رہا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے سب سے تجربے کار کھلاڑی یونس خان نے کمال کیا، یونس خان نے مشکلات سے گھیری پاکستانی بیٹنگ لائن کو نہ صرف سنھبالا بلکہ تباہی سے بچاتے ہوئے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بھی بنا ڈالی۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاپ آڈر نے مصباح کے فیصلے کی لاج نہ رکھی، احمد شہزاد، خرم منظور اور اظہر علی یکے بعد دیگرے  پویلین واپس لوٹ گئے، چھپن رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے سو رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو تباہی سے نکالا۔

    مصباح اکتیس رنز پر بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے، پھر یونس خان نے اسد شیفق کے ساتھ مل دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر دو سو اکسٹھ تک پہنچا دیا۔