Tag: pakistan batting

  • دبئی ٹیسٹ:انگلینڈ کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں378 رنز بناکر آؤٹ

    دبئی ٹیسٹ:انگلینڈ کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں378 رنز بناکر آؤٹ

    دبئی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے، انگلینڈ کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق 102 رنز اور اشد شفیق 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان کو میچ کے دوسرے دن کے آغاز پر ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا، کپتان مصباح الحق 102 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز 282 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے کیا لیکن پاکستان کو میچ کے آغاز پر ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا، کپتان مصباح الحق زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کپتان مصباح الحق نے 102 رنز بنائے.

    اسد شفیق نے ذمہ داری بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 66 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں، سرفراز احمد بھی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ وہاب ریاض بھی جلد کیچ آﺅٹ ہوئے۔

    جس کے بعد یاسر شاہ بھی انگلش باﺅلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے نویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ذوالفقار بابر ہیں جو 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

    اسد شفیق نے انگلش باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 83 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے.

    انگلینڈ کے معین علی اور مارک ووڈ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، بین سٹاکس اور عادل رشید ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے.

    گزشتہ روز پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر کپتان مصباح الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے۔

  • کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 315رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 315رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

    پاکستان  کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، محمد حفیظ آٹھ رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے ہیں۔

    احمد شہزاد 39 اور اظہر علی 19 رنز کے وکٹ پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو پندرہ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

    کولمبو میں جاری ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کے سبب آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو یاسر شاہ نے آخری وکٹ لیتے ہوئے سری لنکن اننگز کا خاتمہ کیا۔ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ کولمبو ٹیسٹ میں بھی چھاگئے۔

    لیگ اسپنر نے اکتالیس اعشاریہ تین اوورز کرائے اور چھ شکار کئے۔ یاسر شاہ نے کولمبو ٹیسٹ میں وقار یونس کا تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑا۔

    سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ایک سو ستتر رنز کی برتری حاصل کی اور میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی، کوشل سلوا اسی اور اینجلو میتھیوز ستتر رنزبناکر نمایاں رہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پراساد نے احمد شہزاد کی اہم وکٹ حاصل کی۔

    حفیظ اور اظہر علی کے درمیان  46 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جیسے پرساد نے اظہر علی آؤٹ کرکے توڑی، اظہر علی 26 رنز بنا سکے۔

    اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سری لنکا کم بیک کرسکتی ہے، کھلاڑیوں کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا، اسپن بولنگ پاکستانی ٹیم کی طاقت ہے اور آنے والے دنوں میں یہ پچ سپنرز کو مدد دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن کپتان نے سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کیا، سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سری لنکا کے لیے تھرندو کوشل اور دھشمانتا چمیرا، پردیپ اور پریرا کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: شاہیوں نےسری لنکا کو10وکٹوں سے ہرا دیا

    گال ٹیسٹ: شاہیوں نےسری لنکا کو10وکٹوں سے ہرا دیا

    پاکستان نے سری لنکاکو پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکن ٹیم دوسری اننگ میں دوسوچھ رنزپرڈھیرہوئی، پاکستان کو نوے رنز کاہدف ملا ۔جو پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر پورا کرلیا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکاکو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ سیریز میں مصباح الحق الیون کو ایک صفر کی برتری مل گئی، پاکستان نے نوے رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے گیارہ اعشاریہ دو اوورز میں پورا کرلیا، محمد حفیظ چھیالیس اور احمد شہزاد تینتالیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

    میچ کے آخری دن یاسرشاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دو سو چھ رنز پرڈھیرہوگئی، پاکستان کوفتح کیلئے اکتالیس اوورز میں نوے رنز کا ہدف ملاہے۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے نامکمل دوسری اننگ تریسٹھ رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔

    یاسر شاہ نے دن کی پہلی ہی گیند پرنائٹ واچ مین دلروان پریرا کو اسٹمپ کرادیا، لیگ اسپنرکی تباہ کن بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے ہی آوٹ ہوگئی، یاسرشاہ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے۔چھہتررنز دیکر سات بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔

     وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے تین اسٹمپ کرکے لیگ اسپنر کابھرپور ساتھ دیا، سری لنکا کے۔ دیموتھ کرونا رتنے اناسی اور دنیش چندی مل اڑتیس رنز بناسکے، وہاب ریاض نے دو اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آوًٹ کیا، سرفرازاحمد نے میچ میں تین کیچ اورتین اسٹمپ کئے۔

  • گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا

    گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا

    گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا،سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ ترسٹھ رنز پر شروع کی تو دن کی پہلی ہی گیند پر سری لنکا کو نائٹ واش مین کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، چوتھی وکٹ کیلئے سری لنکا نے انسٹھ رنز جوڑےلیکن وہاب ریاض نے تھرمانے کو چوالیس رنز پر پویلین بھیج دیا۔

    سری لنکن اوپنر کرونارتنے اناسی رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے۔ یاسر شاہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دی۔

    سری لنکا ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یاسر شاہ کی کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئےسات کھلاڑیوں کا شکار کیا، نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے

    گال: گال ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سرفراز احمد اور اسد شفیق کی شاندار شراکت ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے کھانے کے وقفے پر اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا کے 300 رنز کے جواب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے تھے، لنچ بریک تک اسد شفیق اور وہاب ریاض وکٹ پر موجود تھے، پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 41 رنز درکار ہیں۔

    گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو اٹھارہ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور اسد شفیق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو نہ صرف فالو آن سے بچایا بلکہ میچ میں بھی واپس آگئے۔

    سرفراز احمد نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو تباہی سے بچایا، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور چھیانوے رنز بناکر پرساد کی گیند پر بولڈ ہوگئے، چار رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری نہ بنا سکے

    سرفراز اور اسد شفیق نے چھٹی وکٹ کے لئے ایک سو انتالیس رنز کی شراکت قائم کی، اسد شفیق نے بھی نصف سینچری اسکور کی۔

    گزشتہ روز گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تین کھلاڑی آؤٹ ایک سو اٹھتر رنز پر شروع کی اور ایک سو بائیس رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشال سلوا ایک سو پچیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ وہاب ریاض اور ذوالفقاربابر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد حفیظ دو اور احمد شہزاد نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اظہرعلی کو آٹھ رنز پر پویلین بھیج دیا گیا، یونس خان سینتالیس اور مصباح الحق بیس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو پاکستان نے پانچ وکٹ پر ایک سو اٹھارہ رنز بنالئے تھے۔

    سرفرازاحمد پندرہ اور اسد شیفق چودہ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو بیاسی رنز درکار تھے۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان  کے 9 کھلاڑی آؤٹ ، میچ 47 اوورز تک محدود

    ورلڈ کپ: پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ، میچ 47 اوورز تک محدود

    آکلینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29 ویں گروپ گروپ میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِ مقابل ہیں۔

    ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    اس وقت محمد عرفان اور سہیل خان وکٹ پرموجود ہیں اور اب تک پاکستان نے 46 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالئے ہیں۔

     اس سے قبل 41ویں اوور میں بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روک دیا گیا ہے، بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد 8ویں اوور میں 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    سرفراز احمد 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلیئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ صہب مقصود 8 رنز بنا کر اور عمر اکمل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    اس سے قبل بھی 37ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم بارش بند ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا تھا، اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ مصباح نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور آج کا میچ اہم ہے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فرحان بہاردین کی جگہ جین پال ڈومنی کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ اچھا ٹارگٹ دے کر بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل کی جگہ یونس خان اور ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں چار چارمیچ کھیل چکی ہیں جہاں جنوبی افریقہ نے تین جبکہ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان کی بیٹنگ جاری ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

    ورلڈ کپ: پاکستان کی بیٹنگ جاری ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

     آکلینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29 ویں گروپ گروپ میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِ مقابل ہیں۔

    ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    اس وقت مصباح الحق اور شاہد آفریدی وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک  پاکستان نے 40 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالئے ہیں جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد 8ویں اوور میں 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    سرفراز احمد 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلیئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ صہب مقصود 8 رنز بنا کر اور عمر اکمل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    اس سے قبل بھی 37ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم بارش بند ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا تھا، اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ مصباح نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی ہے

    ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور آج کا میچ اہم ہے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فرحان بہاردین کی جگہ جین پال ڈومنی کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ اچھا ٹارگٹ دے کر بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل کی جگہ یونس خان اور ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں چار چارمیچ کھیل چکی ہیں جہاں جنوبی افریقہ نے تین جبکہ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔