Tag: Pakistan Bureau of Statistics

  • مہنگائی نہ رکنے کا سلسلہ جاری : کن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

    مہنگائی نہ رکنے کا سلسلہ جاری : کن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

    اسلام آباد : موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گزشتہ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

    اس حوالے سے متعلقہ ادارہ بیورو شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعد اد و شمارجاری کردیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح29.42فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں5.89فیصد کا اضافہ ہوا، پیاز4.45فیصد اور باسمتی چاول2.04فیصد مہنگے ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی1.31،نمک1.08،واشنگ سوپ2.30فیصد مہنگا ہوا، آگ جلانے والی لکڑی 1.27فیصد مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر28.71، آلو16.63، انڈے2.64فیصد سستے ہوئے، خوردنی گھی کا2.5کلو کا ڈبہ0.65 فیصد سستا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مسور0.61،دال ماش0.44،دال چنا0.22فیصدسستی ہوئی، کوکنگ آئل کے5کلو کے ڈبے کی قیمت میں0.32فیصد کمی ہوئی۔

  • پاکستان میں ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں ریفریجریٹرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں کمی جبکہ ڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 101879 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 39 فیصد کم ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ سال ماہ جولائی میں ملک بھر میں 167064 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اسی طرح مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 23418 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 24.9 فیصدزیادہ ہے۔

    گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 18748 یونٹس تھیں۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر1.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ

    بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل، فوڈ، مشروبات، تمباکو، فارما سیوٹیکل، آٹو موبیل اور آئرن مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے، جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.86 فیصد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 0.91 فیصد بڑھی، فوڈ، مشروبات اور تمباکو کی پیداوار میں 5.15 فیصد، فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 6.55 فیصد اور کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں 3.14 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 37.91 فیصد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 11.62 فیصد، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 10.49 فیصد اور انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں 0.81 فیصد اضافہ ہوا۔

    اسی طرح لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 6.56 فیصد، کوک، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.33 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 9.39 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر فرٹیلائزر کی پیداوار میں 7.23 فیصد کمی ہوئی جبکہ اسی عرصے میں الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار بھی 10.92 فیصد گر گئی۔

  • ماہ دسمبر کا دوسرا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ

    ماہ دسمبر کا دوسرا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے چھٹے ماہ (دسمبر2019 ) کے دوسرے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق5 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،زندہ مرغی، انڈے، چینی ، گڑ،کیلے ،لہسن ، ٹماٹر،آٹا ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ، گندم، اری چاول ،ملک پاؤڈر، خوردنی تیل، بیف،مٹن، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    آلو، پیاز، باسمتی چاول، سمیت 3اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،بجلی کا بلب ،تازہ دودھ ،دھی،چائے، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، سگریٹ، نمک ، صابن ، سمیت 21 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.20، 0.12،0.07 اور 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • جولائی کا چوتھا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    جولائی کا چوتھا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے پہلے ماہ ( جولائی 2019ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق25 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آلو،پیاز ، ٹماٹر،گڑ،چنے کی دال ، دال مسور ،دال ماش، ملک پاؤڈر،لہسن ،روٹی سادہ ، خوردنی تیل، بیف،مٹن، تازہ دودھ ، دھی، چائے،بجلی کا بلب ، مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول، ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، انڈے، گندم، آٹا ،ایل پی جی ،چینی ،دال مونگ ،اری چاول ،سرخ مرچ، کیلے سمیت دس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل، بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،سگریٹ،نمک ،صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.21، 0.20 ،0.18 اور 0.15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • جولائی کا دوسرا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    جولائی کا دوسرا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے پہلے ماہ ( جولائی 2019ء ) کے دوسرے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.46 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے،پیاز ، ٹماٹر،گڑ،چینی ،چنے کی دال ، دال مسور ، ملک پاؤڈر،لہسن ،روٹی سادہ ، خوردنی تیل، بیف،مٹن، تازہ دودھ ، دھی، چائے،بجلی کا بلب ، مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول،ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    آلو،سرخ مرچ، ایل پی جی ،دال مونگ ، دال ماش، گندم، آٹا ،اری چاول ، کیلے سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،سگریٹ،نمک ،صابن ، سمیت 16 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.47، 0.50 ،0.50 اور 0.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اکتوبر کا چوتھا ہفتہ: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اکتوبر کا چوتھا ہفتہ: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    کراچی : نئے مالی سال 2018-19ء کے چوتھے ماہ ( اکتوبر 2018ء ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.0 فیصد کا استحکام دیکھا گیا ۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 26 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی،انڈے، آلو،کیلے، لہسن ،آٹا ، گندم، سرخ مرچ ،چینی ،مٹن ، بیف، دال ماش، دال مسور ،ملک پاؤڈر، باسمتی چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    پیاز ، ٹماٹر، ایل پی جی ، اری چاول، دال مونگ ،چنے کی دال ،گڑ ،سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،مسٹرڈ آئل ،سگریٹ ، چائے،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،صابن ، کپڑے، خوردنی تیل، سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.01، 0.01 ،0.02 اور 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال گزشتہ کی نسبت رواں سال جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صرف ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 1.82 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 1.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل 2017 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 3.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    بریفنگ کے مطابق سال گزشتہ کی نسبت جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سبزیاں 15، ٹماٹر 8.47، پھل 6، کتابیں اور اسٹیشنری 5 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مٹی کے تیل میں 31، تعلیم میں 13، اخبار میں 12، چاول میں 11، اور پیٹرول، گوشت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

    بریفنگ کے مطابق پیاز 11، آلو 7، انڈے 5، گندم اور بیسن 2 فیصد سستے ہوئے۔ ایک سال میں ٹماٹر 47، دال ماش 23، آلو 23، سگریٹ 20، سبزیاں 14، دال مسور 13، چینی 12 اور بیسن 11 فیصد سستے ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ستمبر کا دوسرا ہفتہ /مہنگائی کی شرح میں22 0. فیصد اضافہ

    ستمبر کا دوسرا ہفتہ /مہنگائی کی شرح میں22 0. فیصد اضافہ

    کراچی: نئے مالی سال 2015-16ء کے تیسرے ماہ ( اگست 2015ء ) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،آلو، لہسن ،پیاز ،دال ماش، چنے کی دال ،گندم ،آٹا،مٹن ، سرخ مرچ ، تازہ دودھ ، گڑ، ٹماٹر، اور کیلے سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی، انڈے،مونگ کی دال،چینی ،اری چاول ،مٹی کاتیل ،ویجی ٹیبل گھی سمیت9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، گیس نرخ ،مسور کی دال ،بیف ،چائے ،مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول ،دھی ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈ، نمک ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.35، 0.29 ،0.23 اور 0.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • اگست کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 35 فیصد کمی

    اگست کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 35 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2015-16ء کے دوسرے ماہ ( اگست 2015ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مسور کی دال ،دال ماش، چنے کی دال ،ایل پی جی ، لہسن ،گڑ،پیاز ، سرخ مرچ ،بیف ،مٹن ،مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول ،دھی ،انڈے،چائے سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،زندہ مرغی ،آلو، گندم ، آٹا،چینی ،مونگ کی دال،ویجی ٹیبل گھی ،اور کیلے سمیت9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈ، نمک ، تازہ دودھ، اری چاول ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.25، 0.12 ،0.04 اور 0.00 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔