Tag: pakistan carona

  • پاکستان  میں کورونا سے مزید 32 اموات ، مجموعی  تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 32 اموات ، مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ایک دن میں مزید 32 کورونا کے مریض انتقال کر گئے اور 1500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں 41 ہزار 849 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار 541 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 32 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.68فیصد ہے جبکہ کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد22ہزار285 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 408 ، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار222 ، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار728 اور بلوچستان میں 19 ہزار35 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 43 ہزار32 ،گلگت بلتستان4 ہزار 956 اور آزاد کشمیر10 ہزار101 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

    خیال رہے ملک میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔

    این سی او سی کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، بزرگ شہری 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرائیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 56 اموات ، تصدیق شدہ کیسز ساڑھے 5لاکھ کے قریب پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان میں مزید 56 کورونا کے مریض انتقال کر گئے ، جس سے ابتک مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی اور ایک ہزار 384 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس  میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 56 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 384 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں ابتک 11 ہزار 802 کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار184 اور تصدیق شدہ کیسز پانچ لاکھ 49 ہزار 32 پر پہنچ گئی ہے ۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں35 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور تا حال 80 لاکھ 41 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 509  کورونا مریض صحتیاب ہوئے ، جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 46 ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار  589، بلوچستان میں 18 ہزار 836 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار 561 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910 اور آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 1764 کورونا کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 594 تک جا پہنچی

    پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 1764 کورونا کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 594 تک جا پہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناوائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے باعث ایک دن میں ریکارڈ1764  کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 35 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات تعداد 594ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ24گھنٹوں میں ریکارڈ1764 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناکےتصدیق شدہ کیسزکی تعداد25ہزار837 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے17ہزار713مریض زیرعلاج ہے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے 35اموات ہوئیں اور ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث اموات 594 تک جا پہنچی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 9 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب 10 ہزار 33، خیبرپختونخوا 3,956، بلوچستان 1,725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ملک میں اب تک کورونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد7ہزار530ہے جبکہ گزشتہ24گھنٹےمیں11ہزار993کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر ابتک2 لاکھ57ہزار247ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں ، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں ، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں میں کوروناوائرس نے مزید 13 جانیں لے لیں، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    فصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 506 مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 642 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11ہزار155 تک جاپہنچی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد پنجاب میں4767 ہے، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوامیں 1541 اوراسلام آباد میں 214 مریض سامنے آئے جبکہ بلوچستان میں 607 ، گلگت بلتستان میں 300 ،آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ کورونا سے اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی، ملک میں 24گھنٹےکےدوران 13 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کورونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی، سندھ میں73 ،پنجاب میں65، کےپی کے میں 85 ، گلگت بلتستان میں 3،بلوچستان میں 8مریض جان سے گئے جبکہ اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے3مریض دم توڑ گئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کرونا وائرس سے ابتک2527 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6ہزار839 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ31 ہزار 356ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔