Tag: pakistan carona cases

  • پاکستان میں کورونا  کےتیز وار، کیسز کی تعداد 24000 سے تجاوز، اموات 564 ہوگئی

    پاکستان میں کورونا کےتیز وار، کیسز کی تعداد 24000 سے تجاوز، اموات 564 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کےتیزی سے وارجاری ہے ، مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات کی کل تعداد 564 ہوگئی جبکہ کورونا کیسزکی کل تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کےحملوں میں تیزی آنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں اس وقت کوروناوائرس کے 17045 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران1ہزار523 نئے کیسز سامنےآئے، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسزکی کل تعدادچوبیس ہزارسےتجاوز کر گئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران38 اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد 564 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں،سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 8 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب 9 ہزار 77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 12 ہزار 196 کوروناٹیسٹ کیےگئے اور مجموعی طورپر 2 لاکھ 44 ہزار سے زائدٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 6 ہزار 464 چارسو چونسٹھ افراد موذی مرض سے لڑکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز ، 54 ہلاکتیں

    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز ، 54 ہلاکتیں

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات 54 تک پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکی کورونا سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹےکے دوران 577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 4004 تک جا پہنچی۔

    اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹےکےدوران 4 اموات بھی رپورٹ ہوئیں ، جس کے بعد وائرس کے باعث اموات کی تعداد54 ہو گئی جبکہ 28 افراد کی حالت تشویشناک ہیں۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 429 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ، 24 گھنٹے کے دوران 3088 اور مجموعی طورپر39183 ٹیسٹ کئے گئے۔

    اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 83 کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب کرونا کے مریضوں کی تعداد 2004،سندھ میں932، کےپی میں500،بلوچستان میں 202 ، گلگت بلتستان میں211اور آزاد کشمیر میں 18 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جان لیوا وائرس کے اکتالیس فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں،سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبر پختونخوا میں 17، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد اور بلوچستان میں 11 مریض جان سے گئے۔

  • پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں ، کیسز کی مجموعی تعداد  2708 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں ، کیسز کی مجموعی تعداد 2708 تک جا پہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 24گھنٹےکےدوران مزید258کوروناکیسزکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد مجموعی کورونا کیسز کی تعداد2708 ہوگئی۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹےکےدوران مزید4افرادکوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے اور کورونا وائرس سےاموات کی تعداد40 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس سے سندھ میں14،پنجاب اورکے پی میں11، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ 1072 کیسز ہیں اور سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد839 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں343 ، گلگت بلتستان میں193،بلوچستان میں 193 ،اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں11 کیسز ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے130مریض صحت یاب ہوچکےہیں، کورونا کے62 فیصد کیسز دیگرممالک سے پاکستان منتقل ہوئے جبکہ 38 فیصد کورونا کیسز لوکل ٹرانسمیشن کےہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں3428 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 32930 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ ملک کے449اسپتالوں میں7295بیڈزکی سہولت ہے، جہاں 1158کورونامریض زیر علاج ہیں ، جن میں 13کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک میں318قرنطینہ سینٹرزمیں9905افرادموجودہیں۔

    خیال رہے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

    یاد رہے این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    بعد ازاں پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ،  اموات کی تعداد 18 ہوگئی

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، اموات کی تعداد 18 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد1625ہوگئی ہے ، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد593 اور سندھ508 تک جا پہینچی ہے۔

    کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کےپی میں195 ، بلوچستان میں144،جی بی میں128 ، اسلام آباد میں 51،آزادکشمیرمیں6 کورونا کے مریض ہیں۔

    کوروناکمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےباعث اموات18ہوگئیں اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد28 ہوچکی ہے۔

    ملک میں گزشتہ رات 12بجےسے54نئےکیسزرپورٹ ہوئے ، پاکستان میں 58فیصدکیسزایران سےآئےزائرین کے باعث پھیلے جبکہ کورونا کے15 فیصدکیسز دیگر ممالک سے آنیوالے افراد کے باعث پھیلے۔

    پاکستان میں کورونا کے 29 فیصد کیسز مقامی طورپرٹرانسمٹ ہوئے اور 414 اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں 783مریض زیرعلاج

    یاد رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کریں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو کیسز کی تعداد اچانک بڑھ سکتی ہے۔