Tag: pakistan china

  • خودکش دھماکا پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار، رپورٹ عدالت میں پیش

    خودکش دھماکا پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار، رپورٹ عدالت میں پیش

    کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، یہ خودکش دھماکا پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دے دیا گیا، سی ٹی ڈی نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی کو ملوث قرار دے دیا گیا، دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا، نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کی کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لا کر بلاسٹ کیا۔

    خودکش دھماکا آؤٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا، پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی، اور دیکھا کہ پولیس، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں دو چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے میں وقار، الیاس، نعیم، رانو خان، عظیم، طارق، علی، حمزہ، صبیح سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    خودکش دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے، دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، حملہ، دھماکا خیز مواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، یہ مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں بی ایل اے کے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • پاک چین دوطرفہ تجارت میں اضافہ

    پاک چین دوطرفہ تجارت میں اضافہ

    پاک چین دوطرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں، اس دروان چین کیلئے برآمدات ایک ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔

     ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین کیلئے برآمدات کا حجم ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز تھا، جولائی تا جنوری چین سے درآمدات 7 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں۔

    حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین سے درآمدات کا حجم 7 ارب 66 کروڑ ڈالرز تھا۔

  • پاکستان اور چین کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار

    پاکستان اور چین کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار

    اسلام آباد : پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز  پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک دوسرے کے اہم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کےامورسے متعلق مشاورت اجلاس ہوا ، مشاورتی اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد کیا گیا ، ڈی جی یواین دفترخارجہ اور ڈی جی برائےانٹرنیشنل آرگنائزیشن چین کے وفود نے قیادت کی۔

    اقوام متحدہ سےمتعلق پاک چین مشاورت کے تیسرے دور کا مشترکہ بیان جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں سفارتخانوں،یواین نیویارک وجنیواآفسزکےافسران بھی شریک ہوئے، جس میں اقوام متحدہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امورمیں یواین کی ہمہ گیریت،مرکزی کردارکاتحفظ کیاجائےگا، اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا۔

    بیان میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے اہم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کیا جائے گا اور علاقائی وعالمی ہاٹ اسپاٹ ایشوز کے پُر امن حل کے لئے کام کیا جائے گا، خاص طور پر ایشیا کے امن واستحکام کا مل کرتحفظ کیا جائے گا۔

    مشترکہ بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی، امن افواج کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا اور دہشتگردی سے نمٹنے سمیت امن افواج کے آپریشنز میں یو این کی حمایت کی جائےگی جبکہ عالمی و علاقائی امن اور سلامتی کے لئے کردار جاری رکھیں گے۔

    پاک چین مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے شعبے میں تزویراتی کو آرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے گا اور انسانی حقوق کے ایشوز پر دہرے معیار، سیاست کی ملکر مخالفت کی جائےگی جبکہ تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیا جائے گا۔

  • پاک چین لازوال دوستی کی نئی مثال،  پاکستان کو  1.3ارب  ڈالر موصول

    پاک چین لازوال دوستی کی نئی مثال، پاکستان کو 1.3ارب ڈالر موصول

    کراچی : پاکستان کو چینی بینکوں سے 1.3ارب ڈالر موصول ہوگئے، رقم ترقیاتی فنڈ،کوروناسےنمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کےلیے ملی،23 جون تک مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین لازوال دوستی کی نئی مثال قائم کردی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے 1.3 ارب ڈالرموصول ہوگئے ہیں ، مرکزی بینک کو چینی بینک سے رقم موصول ہوئی ، یہ رقم ترقیاتی منصوبوں کورونا سے نمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے دی گئی۔

    مرکزی بینک کو تیئیس جون سے اب تک تین ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50، 50کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، مالیاتی اداروں کی جانب سے رقم کووڈنائنٹین ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

    خیال رہے اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کےتحت موصول ہوئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکےمعاشی اثرات سامنےآئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

  • سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: وزیراعظم

    سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: وزیراعظم

    گوادر: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ‘ وہ چینی تجارتی سامان سے لدے پہلے بحری جہاز کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ چینی سفیر اور دیگر اہم قومی شخصیات شریک تھیں۔

    تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری‘ مولانا فضل الرحمن‘ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف‘ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ‘ احسن اقبال اور دیگر وزرا ء شامل ہیں‘ جبکہ عسکری قیادت میں آرمی چیف کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض‘ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راشد محمود‘ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔ تقریب میں چین کے پاکستان میں تعینات سفیر اور دیگر اہم چینی حکام موجود ہیں۔


    وزیراعظم نواز شریف کا خطاب


    اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک تاریخ ساز منصوبے کی تقریب میں شریک ہیں۔ اس منصوبے کو محض دو سال پہلے حتمی شکل دی گئی اور آج یہ ایک حقیقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے کا مستقبل ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے نے یورپ‘ مشرقِ وسطیٰ اور عرب ممالک کو پاکستان کے ذریعے چین سے جوڑدیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے امن و ترقی اور خوشحالی کا خطے میں نیاباب رقم ہورہا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت اور ایف ڈبلیو او سمیت پاک فوج کے تمام ملحقہ اداروں کوسراہا جنہوں نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مقررہ وقت میں اس شاندار منصوبے کو پایہ تکمیل کو پہنچایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں پاکستان چین کا قابل اعتماد شریک ہے اور اس منصوبے سے پورے خطے میں امن و ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ یہ منصوبہ ان علاقوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا جہاں سے یہ سڑک نہیں گزررہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک تاج ہے اور گوادر اس کا نگینہ ہے ‘ گوادر کو عالمی طرز کا مثالی پورٹ سٹی بنانے کے لیے مثالی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن میں پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال‘ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ اور کئی دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 45 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے اور گوادر کو پانی کی سپلائی کے لیے 11 ارب روپے کی لاگت سے خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا۔

    سی پیک منصوبے میں اصل کردار بلوچستان حکومت کا ہے‘ سی پیک سے بلوچستان کے ترقی سے محروم علاقوں میں خوشحالی کی ایک نئی لہر آئے گی۔


    گوادر سے آج چینی تجارتی سامان پر مشتمل پہلے جہاز کو روانہ کیا جائے گا ‘ آج دو جہاز روانہ ہوں گے جن میں سے ایک دبئی اور دوسرا کولمبو جائے گا۔ گوادر سے ہر ماہ چینی سامان مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک کو بھیجا جائے گا۔

    سی پیک منصوبےکےتحت پہلامیگاتجارتی قافلہ،پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کےحفاظت میں چین سےپچاس ٹرکوں پرروانہ ہوا جوپاک چین راہداری سےگذرکرگوادرپہنچا۔تجارتی قافلےمیں آنےوالا سامان گوادربندرگاہ سےمشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کیاجارہاہے۔

    بندرگاہ ذرائع کے مطابق چارسو کنٹینرز پر مال ایکسپورٹ ہو گا، تمام کنٹینرزسیمنٹ کےہیں جوسری لنکااورمتحدہ عرب امارات بھیجی کی جا رہی ہے۔