Tag: Pakistan Citizens Portal

  • وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل  نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا

    وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 30لاکھ کی سطح سے عبور کرگئی ، عمران خان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد30لاکھ سے تجاوز کرگئی، 26 لاکھ شکایات میں سے 24لاکھ حل کرلی گئی ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5لاکھ91ہزارشکایت کنندگان نےاطمینان کااظہارکیا، پاکستان سٹیزن پورٹل نےعوام کوحقیقی معنوں میں بااختیاربنادیا، شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دیا تھا ، جس کے بعد  معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کیا تھا۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، اس ویب سروس سے عوام کی 8600 اداروں تک شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہوگی۔

  • وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی

    وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی ، سٹیزن پورٹل پر اب تک 18لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں  جبکہ 17لاکھ شکایت کو حل کیا جا چکا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قائم پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے ، مسائل کےحل کیلئےعوام کی بڑی تعداد نے پاکستان سٹیزن پورٹل سے رجوع کیا۔

    ترجمان پاکستان سٹیزن پورٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی اور رجسٹرڈ ممبران کی تعداد1513598 ہوگئی، پورٹل پر اب تک 18لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں، جس میں سے 17لاکھ شکایت کو حل کیا جا چکا اور باقی حل کے مراحل میں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 92فیصد تک شکایات کو حل کیا گیا ہے ، پاکستان سٹیزن پورٹل سرکاری محکموں سے متعلقہ شکایات کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے جبکہ عوام اور حکومت میں اعتماد کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔

    یاد رہےسال  2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی، اس سلسلے میں مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سال 2019 میں سٹیزن پورٹل پر 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

  • پاکستان سٹیزن پورٹل پرعوامی شکایات کا ازالہ، پانچ ماہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بازیاب

    پاکستان سٹیزن پورٹل پرعوامی شکایات کا ازالہ، پانچ ماہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بازیاب

    اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے بعد پانچ ماہ قبل اغوا کی گئی لڑکی والدہ کی شکایت پر بازیاب کرالی گئی، دو سال تک لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم پاکستان سٹیزن پورٹل کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    سٹیزن پورٹل اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز بن گیا، وزیراعظم آفس کے بروقت ایکشن کے باعث عوامی مسائل حل ہونے لگے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینوں پر قبضے سمیت خواتین کو ہراساں کرنے کے مسائل حل کردئیے گئے، اس کے علاوہ مغوی خواتین کی بازیابی اور تھانے کچہریوں کے مسائل بھی فوری حل کئے گئے۔

    سٹیزن پورٹل نے خاتون کی دوران ملازمت نومولود کو ساتھ رکھنے پر دفتر کے اعتراض سے متعلق خاتون کی شکایت پر وزیراعظم آفس نے بر وقت ایکشن لیا اور مذکورہ خاتون کو دوران ملازمت نومولود کو اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔

    ذرائع کے مطابق کمپنی دیوالیہ ہونے پر بیرون ملک پھنسے پاکستانی کو بھی وطن واپس لایا گیا، سٹیزن پورٹل نے باپ کے سامنے بیٹی سے تھانے میں بےہودہ سوالات کی تفتیش کی شکایت پر بھی ایکشن لیتے ہوئے باپ کی شکایت پر دباؤ ڈالنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے لڑکی کے والد کامران نے کہا کہ انصاف ملنے پر وزیراعظم عمران خان کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ کرتا ہوں۔

    علاوہ ازیں دو سال تک لڑکی کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کیخلاف شکایت پر کارروائی کی گئی، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    سٹیزن پورٹل نے پانچ ماہ قبل اغواء کی گئی لڑکی والدہ کی شکایت پربازیاب کرالی، متاثرہ خاتون نے کہا کہ میری بیٹی 5ماہ سے لاپتہ تھی ہم سب ذہنی اذیت کا شکار تھے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے فرشتوں کی طرح میری مدد کی۔