Tag: Pakistan Coast Guards

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریبات

    پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریبات

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر غلام عباس کی ہدایت پرپاکستان کوسٹ گارڈزنے یوم آزادی روایتی جوش وجذبے سے منانے کااہتمام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کواٹرز میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب گارڈز پبلک اسکولز اور کالجز کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔

    طلباء نے تقریر ی اورکھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اور یوم آزادی کے موضوع پر ٹیبلوز پیش کیے، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس تھے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بچوں میں یوم آزاد ی کے حوالے سے خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ تمام اساتذہ اور والد ین نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی اس کاوش اور جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز مستقبل میں بھی فلاحی و قومی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی تاکہ لوگوں میں یوم آزادی اور دوسرے قومی دنوں کے حوالے سے شعور بیدار ہواور وہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اسمگلنگ کا قلع وقمع کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایسی ہی کارروائی پسنی اور پسنی کوسٹل ہائی وے، وندر پر کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پسنی کوسٹل ہائی وے پر اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس دوران دو کلو کرسٹل برآمد کی گئی جبکہ ایک اسمگلر کو حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپرہائی و ے ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوچز میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران پانچ مسافروں سے31کلو چرس اور افیون برآمد کی گئی اور پانچ اسمگلرز کو گرفتار کی گیا۔

    کراچی سپر ہائی و ے وندر پر گاڑیوں سےچھالیہ اور گٹکا برآمد کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ وندر اور کراچی لٹھ بستی کےقریب ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا، پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ،متفرق اشیا کی مالیت کروڑوں روپے سے زائد ہے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق گوادر پر پاک ایران بارڈر سے غیر قانونی طورپر جانیوالے75تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

    پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

    کراچی: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انھیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کراچی دورے پر ہیں، انھوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انھیں ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ مملکت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔

    وزیرِ مملکت کو دی جانے والی بریفنگ کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریوں، اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق تھی، ترجمان کے مطابق شہریار آفریدی کو 2018 میں اسمگلنگ کی روک تھام اور پکڑی گئی منشیات کی تفصیلات بتائی گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ڈی جی رینجرز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، شہریار آفریدی نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں‘ شہریار آفریدی


    آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ کراچی میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، انھوں نے یہ عزم بھی کیا کہ روشنیوں کے شہر کو دوبارہ آباد کیا جائے گا اور یہ شہر پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔