Tag: Pakistan Cricket Board

  • محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا

    محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا

    لاہور(26 جولائی 2025): ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بالآخر ایشیا کپ 2025 کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد ہو گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اے سی سی ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے، ہم بہترین انداز میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے منتظر ہیں۔

    بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، لیگ میچ کے سپر فور مرحلے اور فائنل میں پہنچنے پر بھی پاک بھارت میچز ہوسکتے ہیں۔

    ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان میزبان بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، یو اے ای ، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھمکیاں دینے والے بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور اب وہ ایشیا کپ بھی کھیلنے کو تیار ہوگیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ کھیلنے کے لیے حکومت سے اجازت مل گئی، پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا۔

  • پاک بنگلادیش سیریز: قومی ٹیم کیلئے عارضی بولنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات

    پاک بنگلادیش سیریز: قومی ٹیم کیلئے عارضی بولنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) بنگلادیش کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے عارضی طور پر نئے بولنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے ۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

    اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اس کے علاوہ اظہرمحمود کو اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-series-bangladesh-cricket-team/

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔

    بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • بابراعظم کا استعفیٰ منظور

    بابراعظم کا استعفیٰ منظور

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا یہ فیصلہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔

     پی سی بی نے بیان میں کہا کہ بابراعظم کو مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے، انہیں پہلے بھی سپورٹ کیا اور آئندہ بھی کریں گے، کھلاڑی کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کیلئے اب بھی بہت  کچھ ہے۔

    بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا (arynews.tv)

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو وائٹ بال کیلئے نئے کپتان اور حکمت عملی بنانے کو کہہ دیا ہے جلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے بابراعظم نے کہا ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے قومی ون ڈے ٹیم کپتان سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اس لیے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

  • سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے

    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے

    لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے، شہریار خان آج لاہور میں 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر یار خان کی تدفین کیلئے میت آج کراچی لائی جائے گی، واضح رہے کہ شہریار خان 2 مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

    شہریار خان سابق سفارتکار اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے ہیں۔

  • محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے محمد حفیظ کی جگہ نئے کوچز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی، محمدحفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کے خواہاں ہیں، انہوں نے اپنے اس پلان سے محمد حفیظ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری ذکا اشرف کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بطور ڈائریکٹر محمد حفیظ کو مزید وقت دینے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

  • وسیم باری کو پی سی بی میں اہم ذمے داری مل گئی

    وسیم باری کو پی سی بی میں اہم ذمے داری مل گئی

    لاہور: ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے ہیڈ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری کو پی سی بی میں اہم ذمے داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق 73 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقررکر دیئے گئے ہیں، اس سے قبل وہ ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے ہیڈ تھے۔

    رپورٹ کے مطابق وسیم باری ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

    وسیم باری اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں ہیں جن میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز، چیف سلیکٹر اور رکن سلیکشن کمیٹی بھی شامل ہیں۔

    وسیم باری وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے،انہوں نے پاکستان کیلئے 81 ٹیسٹ اور 51 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے، اپنے 17 سالہ کیریئر کے اختتام پر وہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی تھے۔

  • نیوزی لینڈ  کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو بڑی  پیشکش

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ جلد ازجلد میچز کھیلنے کو تیارہیں تاہم فی الحال پاکستان نہیں آسکتے، نیوٹرل وینیوپر میچز کھیل لیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکرکٹ بورڈمصالحت پراترآیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے ، جس میں پیشکش کی ہے کہ پاکستان سے جلدازجلد میچز کھیلنے کو تیار ہیں ،فی الحال پاکستان نہیں آسکتے، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیل لیں۔

    پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے سخت ردعمل کے بعد نیوزی لینڈبورڈ کو خط لکھا تھا۔

    گذشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈوائٹ نے پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتی ہے، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’کیوی ٹیم کےدوبارہ دورہ پاکستان سےمتعلق بات کرنا قبل از وقت ہے، منسوخ میچز کو دوبارہ ری شیڈول کرنےکی کوشش کریں گے،سیریز منسوخی سے ہونے والے مالی نقصان سے متعلق بھی بات کی جائے گی‘۔

    ڈیوڈوائٹ نے کہا تھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سےقریبی مراسم ہیں، جنہیں ہم مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان یا انگلینڈ دورے کیلئے سیکیورٹی کا مکمل جائزہ لیتے ہیں اور پھر ٹیم کو بھیجتے ہیں‘۔

  • سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا پاکستان محفوظ ملک ہے: احسان مانی

    سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا پاکستان محفوظ ملک ہے: احسان مانی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ 13 سال بعد سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے عالمی کرکٹ کے راستے کھلیں گے، ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، 13 سال بعد سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے عالمی کرکٹ کے راستے کھلیں گے۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا پاکستان محفوظ ملک ہے، پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔ ثابت ہوگیا پاکستان اور سری لنکن بورڈز میں کتنے گہرے تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، کرکٹ کی واپسی میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا اہم کردار ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں پی ایس ایل کا بڑا کردار ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ہی سری لنکا کو سپورٹ کیا ہے۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تھا اس کے باوجود وہ پاکستان آرہی ہے، پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے روابط بہت پرانے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ کیپ دلانے میں پاکستان کا اہم کردار تھا۔ کولمبو واقعے کے 10 روز بعد بھی ہماری انڈر 19 ٹیم سری لنکا گئی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن کہا تھا کہ کرکٹ کے لیے بھارت کے پیچھے نہیں بھاگوں گا، اگر بھارت کو ہم سے کرکٹ کھیلنی ہے تو کھیلے۔ سی ای او کرکٹ انگلینڈ بورڈ ڈائریکٹر کے ساتھ آرہے ہیں۔ ہم آج ایک قدم اٹھائیں تو 2 سے 3 سال میں منزل تک پہنچیں گے۔

  • کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو: احسان مانی

    کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو: احسان مانی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ترجیحات میں خواتین کی کرکٹ بھی شامل ہے، کبھی بھی خواتین کی کرکٹ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کارکردگی دکھانا تھا۔ میں کراچی میں 8 میچز کروانے پر قائم رہا، پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں پی سی بی کے عملے نے بہت محنت کی۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وہ آپریٹر نہیں جو جدید آلات چلا سکیں، ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ پی ایس ایل میں اس پر قابو پاسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کرائسٹ چرچ واقعے پر ردعمل کو سب نے سراہا، دہشت گردی کی وجہ سے کرکٹ کو نہیں رکنا چاہیئے۔ کرکٹ رکنے سے دہشت گردی کی جیت ہوتی ہے۔ ہم نے اختتامی تقریب کو سادہ رکھا، تقریب میں سے ڈانس نکال دیا گیا تھا۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ تقریب سے پہلے فضا میں کبوتر بھی چھوڑے گئے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے اپنا اسپرٖٹ آف دی اسپورٹ ایوارڈ آصف کے نام کیا، آصف کی بیٹی کینسر سے جنگ لڑ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور انتظامیہ نے میچز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا۔ کرکٹرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی، پاک بھارت کشیدگی کے دوران مشینری لانے میں مشکل پیش آئی۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کی بہتری کے لیے بہت کام ہو رہا ہے، سیاست کے باعث سب سے زیادہ نقصان کرکٹ کو ہوتا ہے۔ سیاست اور کرکٹ کو ملانا نہیں چاہیئے۔ ’مجھے امید ہے کہ بھارت میں لوگ معقولیت کی طرف جائیں گے‘۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے دن سے ہی پی ایس ایل ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہے، میری ترجیحات میں خواتین کی کرکٹ بھی شامل ہے۔ کرکٹ کے بزنس پلان میں خواتین کرکٹ اوپر ہے۔ ہم کبھی بھی خواتین کی کرکٹ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا، حیدر آباد میں اسٹیڈیم پر بہت کام کرنا ہے۔ ہمارے ہاں علاقائی اور اسکول کی سطح پر کرکٹ کو فروغ نہیں دیا جاتا۔ علاقائی تنظیمیں کرپشن کا بہت شکار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میران شاہ اور مظفر آباد میں میچ کروانے سے متعلق جائزہ لیں گے، ہمیں پاکستان نہ آنے پر کسی کو دھکی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ٹیموں کے دورے سے متعلق ماہرین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو۔

  • کرکٹ کی بحالی، 2 غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے پر رضامند، تاریخ کا اعلان

    کرکٹ کی بحالی، 2 غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے پر رضامند، تاریخ کا اعلان

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی، دو غیر ملکی ٹیموں نے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کے اقدامات سے بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں پاکستان میں لوٹنے لگیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کھیلنے والے تقریباً تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن دکھا رہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔

    ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کراچی میں چار میچز کھیلے گی جبکہ مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کےخلاف میچزکھیلےگی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان مالدیپ کی ٹیم کے کوچ ہیں، دورہ پاکستان میں وہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کے پانچویں مرحلے کا آغاز کراچی میں شروع ہوگیا جس کے تحت فرنچائزز ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلے کریں گی۔