Tag: Pakistan Cricket Board

  • چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

    چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ناصر اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے آئین کے خلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سابق پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنر توسیع دی۔ انہوں نے 9 جولائی کو ہی 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کردی جبکہ 6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    درخواست گزار کے مطابق عہدے پر موجود چیئرمین شہریار خان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے بورڈ ممبران کی نامزدگی نہیں کی جاسکتی۔

    ایڈووکیٹ ناصر اقبال کے مطابق سابق پیٹرن ان چیف نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نا اہل ہوگئے اور نااہلی کے بعد نواز شریف کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کی تعیناتی کے لیے جاری احکامات بھی غیر مؤثر ہو گئے۔ لہٰذا نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کے لیے بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی اپنی حیثیت کھو چکا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پی سی بی کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار نے استد عا کی کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی چند روز قبل ایک بار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    نجم سیٹھی دوسری مرتبہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل سنہ 2014 میں بھی مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر رہے تھے۔


  • نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایک بار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا 32ویں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب تھا۔

    اجلاس میں نجم سیٹھی کو بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ عہدے کے انتخاب کے لیے نجم سیٹھی کے علاوہ اور کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    واضح رہے کہ نجم سیٹھی دوسری مرتبہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل سنہ 2014 میں مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر رہے تھے۔

    ان سے قبل پی سی بی کے چیئرمین کا عہدہ شہریار خان کے پاس تھا جس کی مدت ختم ہونے پر اب نجم سیٹھی 3 سال کے لیے عہدہ سنبھالیں گے۔

    نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین بھی ہیں۔

    اس سے قبل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم، رمیز راجہ اور راشد لطیف نے اپنا ووٹ نجم سیٹھی کے حق میں دے دیا تھا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بورڈ میں بہت سے لوگ آئے جنہوں نے پی ایس ایل کروانے کا وعدہ کیا لیکن پورا نہیں کرسکے۔ نجم سیٹھی نے ایونٹ کا انعقاد کر کے دکھایا۔

    راشد لطیف نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ میں کرکٹ بورڈ مزید ترقی کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ اندیز کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے، اس بار ٹیسٹ ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں یونس خان،اظہرعلی، اسد شفیق، یاسرشاہ، وہاب ریاض، محمد عامر، شاداب خان، محمد اصغر، احمد شہزاد، شان مسعود،شامل ہیں۔

    عثمان صلاح الدین، حسن علی اورمحمد عباس بھیٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ فائنل کرلیا

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تینوں میچ گایانا میں ہوں گے۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کارلوس برتھ ویتھ آئی پی ایل میں شرکت کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔ سرفراز احمد کیلئے سیریز چیلنج ہوگی۔ سیریز میں فتح پاکستان کی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مستحکم بنا لے گی۔ پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔ سیریز کا پہلا میچ سات اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

  • حسینہ واجد کی پاکستان دشمنی، کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

    حسینہ واجد کی پاکستان دشمنی، کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

    لاہور : بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ پی سی بی نےبنگلادیش کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان دشمنی کی ایک اورمثال قائم کردی۔ بھارت کیجانب سے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان آکر کھیلنے کی آفر ٹھکرادی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو جولائی میں دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی، لیکن بنگلادیشی بورڈ کے آفیسر نے رپورٹ کو بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ اطمینان بخش نہیں، اس لئے ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، جس کے بعد پی سی بی نےجوابی دورے کیلئے بی سی بی کو دعوت دی تھی، بنگلادیش نےآخری بار دو ہزار آٹھ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

  • پی سی بی نے بکیز کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، راشد لطیف

    پی سی بی نے بکیز کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، راشد لطیف

    کراچی : سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ بائیس سال سے فکسرز کیخلاف لڑ رہا ہوں، فکسنگ کی پیشکش مجھے بھی ہوئی، پی سی بی کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان راشد لطیف نے بھی اہم انکشافات کردیئے۔

    سابق وکٹ کیپرراشد لطیف نے بتایا کہ انہیں 10 ویں مرتبہ بکیز کی طرف سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جس کے بارے بورڈ کو بتایا مگر پی سی بی نے اس بارے سنجیدگی سے کبھی ایکشن نہیں لیا۔ آفرز مجھے بھی ہوئی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا۔

    راشد لطیف نے کہا کہ وہ بکیز اور فکسرز کیخلاف بائیس سال سے اکیلے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بائیس سال میں ایک بکی بھی نہیں پکڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بکیز کسی کھلاڑی سے رابطہ کریں تو کھلاڑی بورڈ کو آگاہ کرنے میں گھبراتا ہے کیونکہ بکیز کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا مگر کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ بورڈ کا احتساب کون کرے گا ؟ بورڈ کے آفیشلز کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیے، فکسنگ ایشو دبانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے قوانین درست کرنے کی ضرورت ہے، فکسنگ پاکستان کرکٹ کو بری طرح تباہ کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمر امین نے پی سی بی کو اس بارے میں رپورٹ کی تھی مگر اب اسے اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔

  • کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے سے ڈسپلن ٹھیک نہیں ہوگا، معین خان

    کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے سے ڈسپلن ٹھیک نہیں ہوگا، معین خان

    کراچی: سابق چیف سلیکٹر معین خان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے سے ڈسپلن میں بہتری نہیں آسکتی۔

    قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر معین خان نے بالاخر زبان کھول دی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت میں کہا کہ کہتے ہیں ان دونوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔

    سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو انگریزی نہیں آتی تو غیر ملکی کوچ کی تقرری کیوں کی گئی، یہ بات پی سی بی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    معین خان نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق کرکٹرز کو اپنا ماضی ضرور یاد رکھنا چاہیئے۔

  • اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو ہیڈکوچ وقاریونس پی سی بی پربرس پڑے انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان سے ہاریں گے تب ہوش آئے گا۔

    اےآروائی نیوز کے پروگرام ایلونتھ آر میں اینکر پرسن وسیم بادامی کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنا ہے تو بتادیں چلاجاؤں گا،ایساہی چلتارہاتودوسال بعد کوئی اور کوچ شکایت کررہاہوگا۔

    وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مسائل ہیں، حل ڈھونڈنا ہوگا،مجھےکالی بھیڑکہنےوالوں کو شرم آنی ہے۔ انہوں نے پی سی بی میں قابض ٹولے کی اہلیت پر سوال اٹھادیا کہا کہ مسئلہ پی سی بی میں ہے صرف دو لوگ پروفیشنل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ لیک ہونابہت بڑا جرم ہے، جس نے میری رپورٹ لیک کی اسے سزادینی چاہیے، رپورٹ لیک ہونے پرتکلیف ہوئی،رپورٹ لیک ہوناپی سی بی کی ناکامی ظاہرکرتاہے۔

    ہیڈ کوچ نے بتایا کہ نجم سیٹھی نےہیڈ کوچ رکھا اب ڈیڑھ سال سے میرا فون نہیں اٹھاتے، جبکہ وفاقی وزیر سے ملنا میرا حق ہے،انہوں نے کہا کہ 2015میں دی گئی میری رپورٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے، ہمیشہ ملک کی بہتری کا سوچا، مجھے میرٹ پر کوچ رکھا گیا۔

  • ساتھی کرکٹرز پرکیچڑ اچھالنےکاکوئی ارادہ نہیں، معین خان

    ساتھی کرکٹرز پرکیچڑ اچھالنےکاکوئی ارادہ نہیں، معین خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہناہے کہ کرکٹ میرا پیشن ہے اس کی بہتری کے لئے درست فورم پر بات کرونگا، مزید تنازعات میں پڑنے کا خواہشمند نہیں۔

    وقار یونس کے الزامات کا جواب شاعرانہ انداز میں دینے والے سابق چیف سلیکٹر معین خان کیمرے کے سامنے محتاط ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تنازعات میں پڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، ساتھی کرکٹرز پر کیچڑ اچھالنا انھیں زیب نہیں دیتا۔

    انکا کہنا تھا کہ کرکٹ سے وہ دور نہیں رہ سکتے، نہ ہی بورڈ میں نوکری کی ضرورت ہے، سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری ایک رات میں ممکن نہیں، دوبارہ پلان تشکیل دیا جائے تاکہ مرحلہ وار عملدآمد کیا جاسکے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، کہتے ہیں ان کے جانے سے کرکٹ ٹھیک ہوتی ہے تو وہ تیار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی پر وقار یونس نے اپنا دامن جھاڑدیا، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، وقار یونس نے کچھ بھی نہ کہا اور سب کچھ کہہ بھی گئے۔

    وقار یونس نے کہا کہ ناقص کارکردگی پرسب کو تکلیف ہوئی،اس لیے وہ قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے، ملک میں کرکٹ کی حالت کسی ایک پر الزام لگانا زیادتی ہوگی، یہ مسئلہ بہت گہرا ہے، ہمیں گہرائی تک جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں، ہماری کارکردگی اس قابل نہیں کہ ہم گروپنگ کرسکیں۔

    وقاریونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹارزکا نہیں ہیروز کا کھیل ہے، کون ہیرو ہے کون اسٹارہے اس فرق کو سمجھنا ہوگا، وہ یہاں کسی پر الزام لگانے کے لیے کھڑا نہیں ہوئے اور نا ہی سب کے سامنے مسائل بتا کر ملک کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں سب کچھ لکھ کر دے دیا ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ کاسمیٹک سرجری سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، آنکھیں کھولنا ہوں گی، کرکٹ سے سیاست کو نکالنا ہوگا۔

    ایک سوال پر وقار یونس نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس گروپنگ والی نہیں تھی۔

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    موہالی: ہیڈ کوچ وقاریونس نے احمد شہزاد اورعمراکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوپرنمبرپربیٹنگ کاشورمچانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آج موقع ملاتھا،انھوں نے آج کیاکیا؟۔

    میچ کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد اور عمراکمل پربرہم ہوگئے، وقاریونس نے کہا کہ جو بیٹسمین ٹاپ آرڈر پرکھیلنےکی شکایتیں کرتے ہیں اُنھوں نے آج کیا کیا۔

    ہیڈ کوچ نے کہا اچھےآغاز کے باوجود ہارنے پرافسوس ہے، احمد شہزاد اورعمراکمل نے کافی گیندیں ضائع کی، انہیں آج پرفارم کرنے کا موقع ملاتھا۔

    وقاریونس نے کہا کہ امید پردنیا قائم ہے،ہم نے بھی امید لگالی ہے، لیکن چانس بہت کم ہے، جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے،سیمی فائنل میں جانے کے مستحق نہیں ہیں۔

    وقاریونس نے نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کوتکلیف دہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ مسقتبل کافیصلہ پاکستان لوٹ کرکروں گا۔