Tag: Pakistan Cricket

  • آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ آج ڈبلن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی

    آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ آج ڈبلن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی

    ڈبلن: آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ  آج ڈبلن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی، انگلش ٹیم اس میچ میں اپ سیٹ کا پلان بنا رہی ہے۔

    آج سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ مالاہائیڈ‘ ڈبلن میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم نسبتاً نوجوان اسکواڈ پر مشتمل ہے جب کہ آئرلینڈ کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

    آئرلینڈ کے پیس بولر ناتھن اسمتھ زخمی ہونے کے باعث ٹیم سے خارج ہوگئے ہیں، ان کی جگہ کریگ ینگ کو بلا لیا گیا ہے، اٹھائیس سالہ ینگ نے 2013 میں قومی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئرلینڈ اور افغانستان کو گزشتہ برس جون میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فل ممبر ممالک کی ٹیموں کے خلاف قابل ذکر کام یابیاں حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ اسٹیٹس دیا تھا۔

    خیال رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ون ڈے میں اپ سیٹ کرنے کی ماہر ٹیم سمجھی جاتی ہے، 2007 میں اس نے کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا تھا جب ورلڈ کپ میں اس نے پاکستان کو زیر کیا اور دنیائے کرکٹ میں الگ پہچان بنالی۔

    شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، 2019 ورلڈ کپ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا

    آئرلینڈ نے ون ڈے میں انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کوشکست دی جس نے ٹیسٹ اسٹیٹس کے حصول کی منزل آسان بنائی۔ تاہم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنا اتنا بھی کبھی آسان نہیں رہا، نیوزی لینڈ کو چھبیس سال اور پینتالیس ٹیسٹ کھیلنے پڑے جب کہ بنگلہ دیش کو زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے چونتیس ٹیسٹ کھیلنے پڑے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، 2019 ورلڈ کپ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا

    شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، 2019 ورلڈ کپ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے مستقبل کی حکمت عملی بناتے ہوئے 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ہدف 2020 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے اور اس کے لیے مجھے کارکردگی پر فوکس کرنا ہوگا۔

    36 سالہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک جو کیریبئن پریمئر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے، نے کہا کہ اس وقت میں نے دو بڑے اہداف پر نگاہ مرکوز کر رکھی ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، اگر میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتا رہوں تو پھر میں یہ دو ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک 2015 کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، جب وہ پانچ سال کے وقفے سے ٹیم میں واپس لوٹے تھے تاہم ان کی کارکردگی غیر متاثرکن رہی تھی۔

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

    واضح رہے کہ شعیب ملک محدود اوورز والی کرکٹ کے ایک مستقل کھلاڑی رہے ہیں، اس لیے ان کی نگاہیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر جمی ہوئی ہیں۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اور آف اسپن باؤلر شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 261 ون ڈے اور 95 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


  • قومی ٹیم آج نارتھمپٹن شائر سے چار روزہ پریکٹس میچ میں مد مقابل ہوگی

    قومی ٹیم آج نارتھمپٹن شائر سے چار روزہ پریکٹس میچ میں مد مقابل ہوگی

    نارتھمپٹن شائر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ انگلینڈ میں تیاریوں کا آخری موقع، آج چارہ روزہ پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کے مدمقابل آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھمپٹن میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم نے جاں فشانی سے فزیکل فٹنس پر کام کیا اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لیے مشقیں کیں۔

    تیز وکٹ کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران ماربل سلپ استعمال کیے۔ خیال رہے کہ نارتھمپٹن میں موسم سرد ہوگا، چار روزہ میچ میں کھلاڑیوں کے پاس خود کو وارم اپ کرنے کا آخری چانس ہوگا۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلا جو بارش سے متاثر ہوا لیکن میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ کی پرانی بیماری نے پھر سر اٹھالیا۔

    کینٹ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، پریکٹس میچ بارش کے سبب ڈرا ہوا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن نے کوچ اور مینجمنٹ کی تشویش بڑھادی ہے۔

    قومی ٹیم انگلینڈ سے جیت کرواپس آئے گی، انضمام الحق

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم اپنے حریف کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پہلا میچ 24 تا 28 مئی اور دوسرا یکم جون سے 05 جون کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ اپنا تاریخی پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ مئی سے پاکستان کے خلاف کھیلے گا لیکن بارش اور ناکافی سہولتیں میچ کے دوران آڑے آسکتی ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے ہماری ٹیم انگلینڈ سے جیت کر واپس آئے گی، کھلاڑیوں سے غلطیاں بھی ہونگی لیکن شکست سے نہیں ڈرنا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شکست کی صورت میں پاکستان سیریز میں واپسی کا موقع گنوا دے  گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کے لیے اس میچ میں جیت لازمی ہے، ورنہ ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق ایڈن پارک میں ہونے والے مقابلے میں چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بولرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میچ میں بڑے اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔ اگر پاکستانی بولرز نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، تو اس ’ڈو اور ڈائی‘ میچ میں شکست پاکستان کا مقدر بن سکتی۔

    یاد رہے کہ ایڈن پارک میں دونوں ٹیموں کے کا یہ تیسرا ٹاکرا ہے۔ دوہزار دس میں نیوزی لینڈ اور دوہزار سولہ میں پاکستان یہاں کامیاب رہا تھا۔ میچ سے قبل شاہینوں نے نیٹ میں جم کر پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے کیویز کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

    پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    مصنوعی روشنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا یہ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں دیا گیا ہدف مکمل کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو کرکٹ کا چیمپئین بنے 25 سال مکمل

    پاکستان کو کرکٹ کا چیمپئین بنے 25 سال مکمل

    کراچی: 25 مارچ 1992 کو پاکستان کرکٹ کا فاتح بنا تھا۔ ان پروقار لمحات کو 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 25 مارچ 1992 وہ خوش قسمت دن تھا جب پاکستان کرکٹ کا فاتح بنا۔

    میلبورن کے تاریخی میدان میں کرکٹ کے بانی انگلینڈ کو فائنل میں 22 رنز سے شکست ہوئی۔ انجری کے باوجود کپتان عمران خان نے جاوید میانداد کے ہمراہ بیٹنگ کا محاذ سنبھالا اور 72 رنز بنا کر قومی ٹیم کی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے انگلینڈ کو 250 رنز کا ہدف دیا۔

    مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر ہاکی ٹیم کا ہم وطنوں کو شاندار تحفہ

    سنہ 1992 کا ورلڈ کپ سوئنگ کنگ وسیم اکرم کے کیرئیر کا پہلا ورلڈ کپ تھا۔ انہوں نے اپنی سپر باﺅلنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے انگلیڈ کے کھلاڑی ایلن لیمب کو آﺅٹ سوئنگ پر بولڈ کیا اور پھر کرس لوئیس بھی وسیم اکرم کی خطرناک ان سوئنگ بال کا نشانہ بنے۔

    بعد ازاں میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور پاکستان نے 25 مارچ 1992 کی تاریخ کو کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

    پاکستان 1992 میں کرکٹ کا فاتح عمران خان کی کپتانی میں بنا تھا۔ سابق کامباب کپتان عمران نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

    کچھ حلقوں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کی 25 ویں سالگرہ سیاست کی نذر ہوگئی

  • کرکٹ میں کرپشن کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے‘جاوید میانداد کا مطالبہ

    کرکٹ میں کرپشن کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے‘جاوید میانداد کا مطالبہ

    کراچی: نامور سابق کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ مہذب لوگوں کا کھیل ہے، جو اسے خراب کرے اُسے فوری سزائے موت دی جانی چاہئے۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ ایک جذبے کا کھیل ہے، اسے سٹے بازی سے پاک رکھاجائے ، 59 سالہ سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ جواس شریفانہ کھیل کو خراب کرے اسے عبرت ناک مثال بنا دینا چاہئے ، اور ایسے کھلاڑیوں کو فوری سزائے موت دی جانی چاہئے۔

    حالیہ میچ فکسنگ کے اسکینڈل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کے اہم اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں

    سابق کرکٹرنے کرکٹ انتظامیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ لوگ مضبوط اقدامات کیوں نہیں لیتے؟ ایسے لوگوں کو تو سزائے موت دینا چاہئے، ہمیں اس طرح کی چیزوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ آپ مضبوط اقدامات کیوں نہیں اٹھاتے؟۔

    ایک اورعظیم کرکٹر عبدالقادرنے بھی میاںداد کے بیان سے اتفاق کیا ہے ، انہوں نے بھی کہا کہ کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کو پھانسی دی جانی چاہئے،

    ایک ٹی وی شو میں عبدالقادر نے کہا کہ شرجیل، سلمان بٹ، محمد آصف اور دانش کنیریا نے جو کچھ کیا وہ جرم کے مرتکب ہیں، اگر ماضی میں پاکستان کرکٹ بوڈر عبرت ناک سزائیں سنادیتا تو آج یہ نوبت نہ آتی.

  • کوئی شاٹ کٹ نہیں، بہترکھیل سےپلیئراوپرآسکتاہے، رمیزراجہ

    کوئی شاٹ کٹ نہیں، بہترکھیل سےپلیئراوپرآسکتاہے، رمیزراجہ

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے لاہور میں سپن بولنگ کیمپ کے آغاز میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والے کیمپ کے پہلے روز رمیز راجہ کی جانب سے اسپنرز کو صرف لیکچر دیا گیا،انہوں نے کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ کھیل کے ڈسپلن کے بارے بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہوتا، سخت محنت سےہی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سینئرز کی عزت کریں اور ان سے سیکھیں۔

    اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے لیکچر دینے پر رمیزراجہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد عامر کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی، کہتے ہیں عامر کو ٹیم میں واپس نہیں لینا چاہیے۔

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی کا ماضی داغ دار ہو اسے ٹیم میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے، ایک مچھلی سارے تالاب کو گندا کردیتی ہے، سابق کپتان نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں۔

    رمیز راجہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ عامر کو پسماندہ پس منظر سے آنے کی وجہ سے چھوٹ دے دی جائے پسماندہ حالات میں رہنے سے کسی کھلاڑیوں کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں مل جاتی اگر ایسا ہوتو پاکستان میں سیکنٹروں کھلاڑیوں کو سخت حالات کا سامنا ہے۔

     پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر ان سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔

  • آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترامیم کی منظوری دے دی، پابندی کے شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی آئندہ سال کے اوئل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔

    دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے دوروزہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی، نئی ترامیم کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، محمد عامر کی پابندی آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے صدر کے رسمی عہدے کے لئے نجم سیٹھی کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نجم سیٹھی جون دوہزار پندرہ میں آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی اس ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے جلد کھل جائیں گے۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔