Tag: pakistan cricketer

  • جس نمبر پر آتا ہوں کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، عمر اکمل

    جس نمبر پر آتا ہوں کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، عمر اکمل

    آکلینڈ : پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جس نمبر پروہ بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔

    پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ انجری خطرناک نہیں، احتیاط کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، امید ہے آئرلینڈ کے خلاف میچ سے پہلے مکمل فٹ ہوجاؤں گا۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ چار نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، ابھی وہ جس نمبر پر بیٹنگ کررہے ہیں ، ایسے میں ویرات کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔

    عمر اکمل نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز ہے، آئندہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں آئرش ٹیم کو ضرور زیر کریں گے۔

  • ورلڈ کپ کھیلنا چاھتا ھوں لیکن ضمانت کے ساتھ، شعیب ملک

    ورلڈ کپ کھیلنا چاھتا ھوں لیکن ضمانت کے ساتھ، شعیب ملک

    لاہور: سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہتے ھیں لیکن انہیں ضمانت چاہیئے کہ انہیں کتنے میچز اور کس طرح کھلایا جائے گا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنے دو سو سولہ ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ڈیڑھ سال قبل کھیلے تھے، ورلڈ کپ سے پہلے وہ ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں ہیں اور اسکے لئے آسٹریلیا کی بگ بیش بھی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

    شعیب ملک کا ماننا ہے کہ وہ دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ کے بعد بھی پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کی مدد کرسکتے ہیں۔

    شعیب ملک  کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ایکشن کے مسائل کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے اور بیٹنگ بھی غیر معمولی نہیں۔

    شعیب ملک ورلڈ کپ کھیل سکیں گے یا نہیں اسکا فیصلہ سات جنوری کو ہوگا جب سلیکٹرز حتمی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔