Tag: PAKISTAN CUP

  • پاکستان کپ کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول جاری

    پاکستان کپ کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول جاری

    لاہور: پاکستان کپ کا آغاز کب ہوگا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے آخری ٹورنامنٹ پاکستان کپ 2 مارچ سے شروع ہوگا اور 31 مارچ تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ فیصل آباد، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    ڈبل لیگ کی بنیاد پر منعقدہ ایونٹ میں کُل 33 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ٹورنامنٹ کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دس گروپ میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، سیمی فائنلز اور فائنل کی براہ راست کوریج سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے مابین اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں بھی اسی روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں ہاؤس آف ناردرن میں مدمقابل آئیں گی۔

    ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنزراپ کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر کو دس دس لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے ، پلیئر آف دی فائنل کو 35ہزار روپے جبکہ پلیئرز آف دی میچ کی مد میں ٹورنامنٹ میں کُل آٹھ لاکھ روپے کی رقم تقسیم جائے گی۔

  • پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

    پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

    کراچی : اے آر وائی کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کےمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے تیسرے روزپی آئی اے اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستارایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

    نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس اورسوئی گیس کےدرمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملے کیے۔ پی آئی اے نے پاکستان ائیرفورس کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

    دوسرے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سوئی گیس اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ پی ڈی ایس کلرنے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئی گیس کو دو ایک گول سے ہرادیا۔

    ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔

     

  • پاکستان کپ : فائنل کی دوڑ کے لئے اہم معرکہ جاری

    پاکستان کپ : فائنل کی دوڑ کے لئے اہم معرکہ جاری

    فیصل آباد : (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کپ میں آج سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے فائنل تک رسائی کے لئے اہم معرکہ جاری ہے ۔ آج جیتنے والی ٹیم باآسانی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی ۔

    مجموعی طور پر اب تک سندھ ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ سندھ نے کھیلے جانے والے تمام میچز میں فتح حاصل کی ہے ۔جس میں خرم منظور کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے ۔ جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم بھی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

    خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان کی جانب سے ایمپائر کے متنازعہ فیصلے  پر ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد  احمد شہزاد کو ٹیم میں بطور کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

    سندھ کے اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان ) انور علی ، بلال آصف ،فواد عالم ،حسن خان ،حسن محسن ،عماد وسیم ،خالد لطیف ،خرم منظور ، محمد عامر ،محمد وقاص ،رومان رئیس ،سعد علی ،سمیع اسلم ،شعیب مقصود اور سہیل خان شامل ہیں ۔

    خیبرپختونخوا اسکواڈ میں احمد شہزاد (کپتان ) ،عزیز اللہ ،بسم اللہ خان ، فہیم اشرف ،فخر زمان ، حیات اللہ ، محمد اصغر ،مصدق احمد ،نوید یاسین ،راحت علی ،رمیز عزیز، صدف مہدی ،سمعین گل ، یاسر شاہ ،یونس خان ، ضیا ء الحق اور زوہیب خان شامل ہیں ۔