Tag: Pakistan Cup 2016

  • پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل کل پنجاب اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کل دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا، فیصلے کی گھڑی آگئی۔ پنجاب اور کے پی کے نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انٹری دے دی۔

    یونس خان نے تنازعہ حل ہونے کے بعد فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیبرپختونخوا کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے۔ تین جیتے۔ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی۔ ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیرکرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اتوار کی دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

     

  • پاکستان کپ : کے پی کے نے سندھ کوسات رنز سے شکست دے دی

    پاکستان کپ : کے پی کے نے سندھ کوسات رنز سے شکست دے دی

    فیصل آباد : خیبرپختونخواہ نے سندھ کو سنسنی خیزمقابلے کےبعد سات رنز سے ہرا کرپاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان کپ میں سرفرازالیون کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، احمدشہزاد کی ٹیم خیبرپختونخواہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ احمدشہزاد اورفخرزمان نے ایک سو چھہتررنزکاشاندارآغاز فراہم کیا۔ خیبرپختونخواہ نے احمد شہزاد کے ایک سو تینتالیس رنزکی بدولت چھ وکٹ پر تین سو انیس رنزبنائے۔

    محمدعامر، رومان رئیس اوربلال آصف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سرفرازاحمدکا آغاز مایوس کن رہا۔ بائیس رنزکے اسکور پرسندھ کے ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

    فواد عالم اورخالد لطیف نے ایک سو چونسٹھ رنزکی شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ فواد عالم چوہتررنزپر ہمت ہارگئے۔

    خالد لطیف اکیلے بولرزکامقابلہ کرتے رہے،خالد لطیف کی ناٹ آؤٹ ایک سو اڑسٹھ رنز کی اننگز بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکی۔

     

  • پاکستان کپ  : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ

    پاکستان کپ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ

    فیصل آباد : (اسٹاف رپورٹر ) اے آر وائی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطالبے پر چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کر دئیے گئے ہیں ۔

    کھلاڑیوں میں محمد عرفان ، محمد سمیع ،خرم منظور ،سمیع اسلم ،بلاول بھٹی اور محمد حسان شامل ہیں ۔

    پاکستان کپ میں حصہ  لینے والے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ۔

    واضح رہے  پاکستان کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے چار صوبوں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

     اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ ڈرافٹ کے تحت کی گئی ۔

     پاکستان کپ کا افتتاحی میچ 19 اپریل 2016 کو ہوا تھا جبکہ فائنل  یکم مئی کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا ۔