Tag: pakistan cup one day

  • خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    فیصل آباد : خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دیکر پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے میچ میں خیبر پختونخواہ نے پاکستان میں بنجاب کی ٹیم کو 151 رنز سے شکست دے دی.

    خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخواہ کی جانب سے فخرزمان کی سینچری اور احمد شہزاد کی شاندار اننگ نے ٹیم کا اسکور 50 اوورز میں 311 کردیا.

    فخر زمان نے 111 گیندوں پر 115 رنز اسکور کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.

    یونس خان کی جانب سے 49 رنز کی اننگ کھیلی گئی، اور وہ رن آؤٹ ہوئے.

    پنجاب کی جانب سے عماد بٹ نے تین احسان عادل نے دو وکٹیں جبکہ کپتان شعیب ملک، کاشف بھٹی اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

    پنجاب کی ٹیم رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 36.1 اووزر  میں ہی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.

    پنجاب کی جانب سے شان مسعود ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 40 گیندوں پر 36 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ ذوالفقار بابر بے 32 گیندوں پر 29 رنز بنائے.

    پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے 24 رنر اور محمد رضوان نے 22 رنز کی اننگ کھیلی کر ٹیم کے اسکور میں رنز کا اضافہ کیا.

    خیبرپختونخواہ کی جانب سے زوہیب خان اور یاسر شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ضیاءالحق نے2 محمد اصغر نے 1 اور فہیم اشرف نے1 وکٹ حاصل کی.

    فخرزمان کو مین آف ڈی میچ قرار دیا گیا۔

     

  • ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر نہیں توڑا، کرکٹراحمد شہزاد

    ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر نہیں توڑا، کرکٹراحمد شہزاد

    فیصل آباد : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر توڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے بلا مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑدیا، یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ لوگ انہیں پیار کرتے ہیں اسی لئے چھوٹی باتوں کو بھی نوٹ کرلیتے ہیں۔ ڈریسنگ روم میں میرا بیگ شیشے کے ساتھ رکھا ہوا تھا، میں نے بلا اپنے بیگ میں پھینکا تھا اور ہوسکتا ہے کہ میرا بیٹ لگنے کی وجہ سے شیشہ کریک ہوگیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہر بات اور الزام کا جواب ٹی وی پر آکر دینا ضروری نہیں ہوتا ۔ چونکہ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان ہوں اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا پیغام دینے کیلئے ٹی وی پر آکر اس بات کی صفائی بیان کرنا ضروری خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈریسنگ روم کے شیشے پر دراڑ پڑنے کا نوٹس پی سی بی نے لے لیا ہے۔ اب احمد شہزاد کو میچ فیس سے ایک نیا شیشہ لگوانا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ احمد شہزاد پر الزام ہے کہ پاکستان کپ میں بلوچستان کیخلاف سنچری نہ بنانے پر احمد شہزاد غصے میں آگئے تھے۔

    اناسی رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ڈرسینگ روم پہنچے اور طیش میں آکر بلا پھینکا جو شیشہ پر لگ گیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے جان بوجھ کر شیشہ توڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

     

  • پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کی ٹیم کو چوہتر رنز سے شکست دے دی۔

    فیصل آباد کے اقبال نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں خیبرپختونخواہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھیالیس رنز اسکور کئے۔

    زوہیب خان نے بیاسی اور کپتان احمد شہزاد نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان کی جانب سے عمرگل،سہیل تنویر اور بلاول بھٹی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بلوچستان کی ٹیم خراب بیٹنگ کی وجہ سے ایک سو باہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بابر اعظم پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔زوہیب خان نے آل راؤنڈر پرفامنس دیتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

  • پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    فیصل آباد : پاکستان کپ میں سندھ کی سرفرازالیون نے یونس خان کی اسلام آباد کوایک سو اٹھارہ رنزسےشکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں سرفرازالیون چھاگئی۔ سندھ ٹیم نے پاکستان کپ میں بلوچستان کوہرانے کے بعد مصباح الیون کوبھی شکست دے دی۔

    سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔خرم منظوراورسمیع اسلم نے ایک سو چھیانوے رنزکی شراکت جوڑی۔ اوپنرزکے آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود، فوادعالم اورسرفراز کابلارنزنہ اگل سکا۔

    خالد لطیف نے تین چھکوں کی مدد سےناقابل شکست باسٹھ رنزبنائے۔ سندھ نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پرتین سوچھیتس رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    اسلام آباد کےمحمد عرفان، محمدعباساورشاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ تین سو سینتس رنزکےتعاقب میں اسلام آباد کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

    محمد عامر نے شانداربولنگ کرتے ہوئےابتدائی چاربلے بازپویلین بھیج دئیے۔ مصباح الحق اورحماد اعظم نے ایک سوتیرہ رنزجوڑ کر کچھ مزاحمت دکھائی۔ لیکن بلال آصف نےمصباح الحق اورحماد اعظم کو ہتھیارڈالنے پرمجبور کردیا۔

    ۔ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم دو سو اٹھارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عامرنےپانچ اوربلال آصف نے چار وکٹیںحاصل کی۔

     

  • پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا

    پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا

    لاہور : پی سی بی نے ’’پاکستان کپ‘‘ کےنام سے ون ڈےٹورنامنٹ کرانےکااعلان کردیا ہے۔ پانچ ٹیموں پرمشتمل ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا۔

    پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان، فیڈرل کپیٹل ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    اظہرعلی بلوچستان، مصباح الحق فیڈرل ، یونس خان خیبر پختونخواہ ، شعیب ملک پنجاب اور سرفراز احمد سندھ کی کپتانی کرینگے.

    پی ایس ایل کی طرز پر پلیئرز ڈرافٹ آج ہوگا۔ پانچوں ٹیموں کےکپتان اورکوچزڈرافٹنگ کےذریعےکھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔ ایک سو پچاس کے قریب کھلاڑی پلیئرز ڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔