Tag: Pakistan Custom

  • پاکستان کسٹم میں 30 سال بعد بھرتیاں: 238 افسران و 189 اہلکار محکمہ میں شامل

    پاکستان کسٹم میں 30 سال بعد بھرتیاں: 238 افسران و 189 اہلکار محکمہ میں شامل

    کراچی: پاکستان کسٹم میں 30 برس بعد بھرتیاں ہوئی ہیں، 238 افراد اور 189 اہل کاروں کو تربیت کے بعد محکمہ میں شامل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم میں 30 برس سے بھرتیوں کا عمل بند تھا، اب تیس برس بعد 238 افراد کو بھرتی کرکے انہیں جدید تربیت دے کر بطور افسر انہیں محکمہ میں تعینات کردیا گیا ہے ساتھ ہی 189 اہلکار بھی بھرتی ہوئے ہیں۔

     

    ٹریننگ کے بعد پاس آؤٹ ہونے والے ان 238 کسٹم افسران کو مختلف پیشہ ورانہ امور کی تربیت کے علاوہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔

    ممبر ایف بی آر روزی خاں برکی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ماڈل کے مطابق کسٹم افسران اور اہلکاروں کی تربیت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے، کسٹم افران کی تربیت کے لیے سیلیبس کو بین الاقوامی ماڈل کے مطابق تیار کیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ روبینہ واسطی کے مطابق نئے افسران اور سپاہیوں کی شمولیت سے کسٹم ایڈمنسٹریشن میں مزید بہتری آئے گی اور ریونیو بھی اضافہ ہو گا۔

    ڈائریکٹر ٹریننگ زیبا اظہر نے بتایا کہ کسٹم کے مختلف شعبوں کے 230 افسران کے علاوہ 189 سپاہیوں نے بھی تربیتی کورس مکمل کیا ہے ، یہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ آج نیا خون شامل ہو رہا ہے جو مکمل طور پر قابلیت کی بنیاد پر منتخب کیے گئے، ان کی شمولیت سے ادارے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

  • کسٹم کو ایک ہزار ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

    کسٹم کو ایک ہزار ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

    کراچی: پاکستان کسٹمز اپریز منٹ نے رواں مالی سال کے دوران 25 فیصد اضافے سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا، چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ عبد الرشید شیخ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے دیے گے ہدف سے زائد آمدنی ہوئی ہے۔

    چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ عبد الرشید شیخ نے رواں سال کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ ایف بی آر نے 10 کھرب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم محکمے کے تمام عملے نے جانفشانی سے کام کیا اور مالی سال کے اختتام سے قبل ہی صرف پورٹ قاسم سے ہدف سے زائد آمدنی 10  کھرب 4 ارب روپے ہے جو  مخلتف ڈیوٹیوں کی مد میں وصول کیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی مالی سال ختم ہونے میں دو ہفتے باقی ہیں اور کسٹم ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں مزید آمدنی متوقع ہے۔

    ممبر کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کے مطابق کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں کسی قسم کی رعایت اور چھوٹ کسی کو بھی نہیں دی گئی اور ہمیں ہدف سے زائد آمدنی حاصل ہوئی، اپریزمنٹ ساؤتھ کی کاوش سے کسٹم ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی وصولی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 24 فیصد،سیلز ٹیکس میں 19 فیصد اور انکم ٹیکس کی مد میں 12 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، علاوہ ازیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ ایف بی آر کی تاریخ میں کسی بھی انفرادی یونٹ کا ریکارڈ اضافہ ہے۔