Tag: pakistan customs

  • چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش، کسٹمز کی بروقت کارروائی

    چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش، کسٹمز کی بروقت کارروائی

    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئی بڑی مقدار میں کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے طور خم بارڈر پر کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کھاد کی 140 اور چینی کی 120 بوریاں افغانستان اسمگل کی جارہی تھیں۔

    ایف بی آر کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چینی اور کھاد کی بوریوں سمیت گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چینی کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگائی تھی اور اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت اقدامات کا حکم دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی کا حکم دیا، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے نشہ آور کیمیکل برآمد ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پروینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ قطرائیرلائن کی فلائٹ نمبر کیو آر 605 سے براستہ دوحہ سعودی عرب جانے والے مسافر سے نشہ آور کیمیکل برآمد کرلیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 3.1 کلو ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد

    ملزم نے ایمفیٹا مائن کو بڑی مہارت سے سوٹ کیسں کی تہہ میں چھپایا ہوا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    اسلام آباد : کسٹم حکام نے وزارت داخلہ کو سپر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے دی
    ماڈل گرل ایان علی کے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    کسٹم کے انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔

    درخواست کا مقصد ماڈل کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل پر اسپیشل کسٹم جج کی عدالت میں اکیس اگست کو فرد جرم عائد کیےجانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا۔

    جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔