Tag: Pakistan Day parade

  • یوم پاکستان کی پریڈ  میں پہلی بار جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

    یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی بار جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

    اسلام آباد : یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور ائیرچیف مارشل ظہیراحمد کی سربراہی میں منفرد انداز میں صدر مملکت کو سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں فضا جنگی طیاروں کی گھن گرج اور نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی، جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی پہلی بار پریڈ میں جلوہ گر ہوئے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 طیارے کے ذریعے صدر مملکت کو سلامی پیش کی، جن کے ہمراہ جے 10 سی طیارے موجود تھے، جے ٹین سی نے ایف سکسٹین طیاروں کے ساتھ خوبصورت انداز میں صدر کوسلامی پیش کی۔

    فلائی پاسٹ میں پاک بحریہ کے جہازوں سمیت جنگی جہازوں جے ایف سیون ٹین تھنڈر، جےایف سکسٹین، میراج طیارے، ضرار طیارے،ایف سیون پی جی ،ایف سیون پی ، قراقرم ایگل تھری طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

    فضائی سرحدوں کے نگہبانوں نے ایروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ کیا اور دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے شیردل طیاروں نے آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھیرے۔

    شیردل طیاروں قومی پرچم کے سامنے سبز رنگ سے خطرناک اسٹنٹس دکھائے جبکہ خوبصورت فورمیشن اور رنگوں کے ساتھ دشمنوں کے دل پر ضرب لگائی۔

    پریڈ میں فضاوں کوتسخیر کرنے والےکمانڈوز نے پیراٹروپنگ کا شاندارمظاہرہ کیا تو حاضرین داد دیئے بغیرنہ رہے سکے جبکہ فری فال کےشاندارمظاہرے میں پاکستان آرمی کی شہباز ٹیم، نیوی کی سیگلز ٹیم ،ائیرفورس کی شاپر ٹیم نے حصہ لیا۔

  • ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، صدر عارف علوی

    ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، صدر عارف علوی

    اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم اچھی نیت اورامن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک دیتے ہوئے کہا شاندار پریڈ پر بھی مبارکباد دیتا ہوں اور پریڈ میں موجود تینوں مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تعین ہواتھا، پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے، یوم پاکستان مسلمانان ہند کیلئے الگ الگ تشخص ہے، اس دن علامہ اقبال کی فکر،قائداعظم کی جدوجہد سے 7سال میں خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی ، دنیا کےحالات تیزی سے بدل رہے ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی سےہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں ، ہمیں اسلامی ورثے اور قومی روایات کی پاسداری کرنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا بھی معترف ہے، ہم خطے میں امن وسلامتی اور ترقی کے خواہش مند ہیں، نفرت اور سازشوں نے پورے خطے کے حالات کو مفلوج کررکھا ہے، ہم اچھی نیت اور امن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کشمیری عوام کیساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے آج وہ انسانی المیا بن چکا ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدارامن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کویقین دلاتاہوں پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہمیں زندہ قوم کی طرح آگے بڑھتے رہنا ہوگا ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارےدوست ممالک ہمارےساتھ کھڑے ہیں۔

    پاک چین تعلقات سے متعلق انھوں نے کہا چین ہماراحقیقی اور سچا دوست ہے ، سی پیک کیساتھ تعلیم اور طب کے شعبے میں تعاون اہمیت کا حامل ہے اور کوروناویکسین کی فراہمی پرچین کےعوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں۔

    عارف علوی کا افغانستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ افغان قیام امن کیلئے پاکستان نے بے شمار جانیں،وسائل قربان کئے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، افغان امن کیلئے دنیا پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے.

    صدر پاکستان نے مزید کہا اسلاموفوبیاکیخلاف باہمی اختلاف بھلاکراتحادبین المسلمین مضبوط کریں، اپنے قومی مقاصد اسی وقت حاصل کرسکتے ہیں، جب سوچ میں ملک کو مقدم رکھیں اور جب ملک میں قانون پرعملداری ہو، کشمیریوں پرظلم کرکے بھارت اقوام متحدہ کےچارٹرکی دھجیاں اڑارہاہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج دورحاضرمیں کسی سے پیچھےنہیں، پاکستان دنیا کے چندممالک میں شامل ہے، جو دفاعی پیداوار میں خود کفیل ہے، عہدکریں آزادی کی طرح ترقی اورخوشحالی کی منزل بھی حاصل کریں گے اور ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

  • یومِ پاکستان کی پریڈ کل ہوگی

    یومِ پاکستان کی پریڈ کل ہوگی

    اسلام آباد: یوم پاکستان کی پریڈ کل ہوگی ، جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے جبکہ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کل پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستےمارچ پاسٹ کریں گے۔

    یوم پاکستان پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی جبکہ جنگی جہاز فضائی پاسٹ کریں گے۔

    اس موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل سروسز معطل رہیں گی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل ہو گی۔

    خیال رہے یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی خرابی کےباعث پچیس مارچ تک ملتوی کی گئی تھی۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

    ہدایت نامہ کے مطابق شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے جبکہ پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)   نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے 23 مارچ یوم پاکستان بھرپوراندازمیں منایاجائےگا اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد یوم پاکستان پریڈمیں مہمانان خصوصی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ  بحرین فوج کے کمانڈر  جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ  ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے

    یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

  • یوم پاکستان کی پریڈ کےکامیاب انعقاد پرفوجی جوانوں کو مبارکباد دیتاہوں‘ صدرمملکت

    یوم پاکستان کی پریڈ کےکامیاب انعقاد پرفوجی جوانوں کو مبارکباد دیتاہوں‘ صدرمملکت

    اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کی پریڈ نے قوم کےجذبوں کوجلا بخشی ہے،شاندار پریڈ کےانعقاد پرفوجی جوانوں کومبارکباد پیش کرتا ہوں.

    تفصیلات کےمطابق صدرمملکت ممنون حسین نےکہاکہ افواج پاکستان نےہرمشکل وقت میں قوم کی خدمت کی ہے،انہوں نے23مارچ کی پریڈ کےشاندار انعقاد پر فوجی جوانوں کو مبارکباد پیش کی.

    صدرپاکستان نےکہاکہ پریڈ دفاعی استعداد کاراور نظم وضبط کی ایک مثال ہے،یہ پریڈ اس مظہرکی عکاس ہےکہ فوج ملک کے دفاع کے لیےسینہ سپر ہے.

    صدرمملکت نےکہا کہ پاکستان کی عزت اورسر بلندی کےلیےجذبے بلند رکھیں، پاک فوج کوجدید خطوط سے آراستہ کرکےدشمن کو زیرکیاجاسکتا ہے.

    انہوں نےکہاکہ حکومت مسلح افواج کو جدید حربی صلاحیت سے ہم آہنگ کرنے کےلیے پرعزم ہیں.

    صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں جاری فوجی آپریشن کے معتلق کہا کہ’ردالفساد‘دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے.


    مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے جوانوں‌ کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ


    واضح رہےکہ 23مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر پاکستان کاکہناتھا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے،پاک فوج اورعسکری و سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے امن کا قیام ممکن ہوا۔

  • اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کےشکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری ہے۔دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل میں بری، بحری، فضائی افواج، فرنٹیئر کور اورمجاہد فورس سمیت دیگر سروسز کے دستے پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پاک فضائیہ کےلڑاکا طیارے، پاک بحریہ اور فوج کے ہیلی کاپٹر فلائی پاسٹ کررہے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلیے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نےیوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کےلیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

    فل پریڈ ریہرسل کے باعث ایکسپریس وے، فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیےبند کردیاگیا ہے۔ایکسپریس وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک اور فیض آباد فلائی اوور ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند ہے۔

    ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک مری روڈ جانے کےلیے کھنہ پل سے ترامڑی چوک کا راستہ استعمال کرے گی، آبپارہ ،بھارہ کہو اورمری جانے کےلیے کشمیر ہائی وے کھلی رہے گی۔

    واضح رہےکہ یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظرراولپنڈی اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

  • یوم پاکستان پریڈ: پہلی بار چینی دستے شریک ہوں گے، میجرجنرل آصف غفور

    یوم پاکستان پریڈ: پہلی بار چینی دستے شریک ہوں گے، میجرجنرل آصف غفور

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پریڈ میں پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ 23 مارچ کو اسلام آباد ہوگی۔

    خیال رہے کہ پریڈ کے دوران بری ، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے بھر پور قوت کا مظاہرہ کے ساتھ دفاعی آلات کی نمائش بھی کی جائے گی اس سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    یوم پاکستان پریڈ کا سات سال بعد انعقاد

    واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سالہا سال سے منعقد کی جانے والی یوم پاکستان کی پریڈ کا انعقاد روک دیا گیا تھا، جس کا دوبارہ آغاز سات سال بعد 23 مارچ 2015 سے ہوا تھا۔