Tag: pakistan day parade rehearsal

  • یوم پاکستان کی ریہرسل‘ جڑواں شہروں میں موبائل سروس‘ ایئرپورٹ بند

    یوم پاکستان کی ریہرسل‘ جڑواں شہروں میں موبائل سروس‘ ایئرپورٹ بند

    اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج اسلام آبادمیں ہوگی، ریہرسل کے موقع پربے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پانچ گھنٹےتک پروازوں کیلئے بندرہےگا جبکہ اسلام آباد میں موبائل سروس صبح پانچ سےدوپہرتک کے لئےبند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’یومِ پاکستان‘ شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اورپریڈ گراؤنڈ میں آج یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع اسلام آباد میں موبائل سروس دوپہرتک بند رہے گی جبکہ بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی پانچ گھنٹے بند رہے گا۔

    راولپنڈی اوراسلام آباد کے رہنے والوں کے لئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق راول ڈیم سےفیض آباد فلائی اوور اورزیروپوائنٹ تک روڈ بندرہے گا۔ اسلام آبادایکسپریس وےپرراولپنڈی سے آنےوالا ٹریفک موڑاجائے گا۔

    آئی جی روڈ سےعام ٹریفک کوکشمیرہائی وےکی طرف موڑاجائیگا جبکہ مری روڈ پرراولپنڈی والی ٹریفک کا رخ کشمیرہائے وے کی طرف موڑدیا جائے گا۔

  • یومِ پاکستان کی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل

    یومِ پاکستان کی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کی تقریب کےحوالےسےفل ڈریس ریہرسل ہوئی، تینوں مسلح افواج کےدستوں نےحصہ لیا۔

    ریہرسل کے دوران تینوں افواج کےاسکائی ڈائیورزنے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

    ایئرفورس کے جنگی جہازوں،نیوی ایئرکرافٹ اور آرمی ایویشن کے ہیلی کاپٹروں نےفضائی ریہرسل کی۔ جےایف تھنڈر اور ایف سکسٹین بھی  ریہرسل میں شامل تھے۔

    ریہرسل میں لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان، ڈائریکٹرجنرل جوائنٹ اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال، کورکمانڈرزسمیت دیگرافسران نےشرکت کی۔

    گزشتہ سال سات سال بعد یومِ پاکستان کے موقع پر پیریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔