Tag: pakistan day prade

  • یومِ پاکستان پریڈ: سعودی شاہی افواج کے دستے کی شرکت

    یومِ پاکستان پریڈ: سعودی شاہی افواج کے دستے کی شرکت

    اسلام آباد : یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی افواج نے پریڈ کی ہے اور ایئر فورس نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    اسلام آباد میں یومِ پاکستان پریڈ کی تقریب میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اور وفود نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر سعودی عرب کی شاہی افواج کے دستے نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ ازبکستان، آذربائیجان اور ترک افواج کے دستوں نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں مارچ پاسٹ کیا۔

    واضح رہے کہ یوم پاکستان کو منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

    پریڈ میں مسلح افواج کے سامانِ حرب کی نمائش کی گئی—تصویر: اے ایف پی

    اس موقع پر چاروں صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والے مختلف فلوٹس کا مارچ بھی پریڈ کا حصہ بنے اور پہلی مرتبہ پریڈ میں کشمیر کی بھی نمائندگی کی گئی، اس کے ساتھ او آئی سی کا خصوصی فلوٹ بھی پریڈ کا حصہ بنا۔

    اس کے علاوہ مختلف ریاستی اثاثوں اور مختلف اشیاء کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر سے لوگ فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

  • اسلام آباد: یومِ پاکستان کی پریڈ کے لئے تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کی پریڈ کے لئے تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کی پریڈ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل سروس معطل ہے، شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    شہرِ اقتدار میں یومِ پاکستان پریڈ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جڑواں شہروں کے لئے نیا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، بائیس اور تئیس مارچ کی درمیانی شب سے دن ایک بجے تک فیض آباد ،اسلام آباد ایکسپریس وے اور کھنہ پل ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند ہوگا۔

    ٹی چوک اور چھبیس نمبر چنگی کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے ۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والے مسافر شمس آباد روڈ، آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں، دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کا سخت پہرہ ہے۔